Shahid Langah Mkw

  • Home
  • Shahid Langah Mkw

Shahid Langah Mkw انسان جنت سے افضل ہے
اور میں حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کا امتی ہوں

04/09/2025
04/09/2025
03/09/2025
29/08/2025
27/08/2025
22/08/2025
18/08/2025
13/08/2025
09/08/2025

سفر تھا تصوف اور آغاز کے دن تھے
میں تھا میرے مُرشد تھے اور اک دربار، اس دربار کی روایت یہ تھی کہ جس کسی کی منَت پوری ہوتی وہ دربار پہ آ کر دس دس والے نوٹ نچھاور کرتا، اور لوگ وہ نوٹ پکڑتے یعنی ہوا میں اُڑائے ہوئے نوٹ لُوٹتے ، عقیدہ یہ تھا کہ جس جس نے وہ نوٹ پکڑ لیے اُن کی مُراد پوری ہو گی اور پھر مُراد پوری ہونے پر وہ بھی دربار پہ آ کر نوٹ لُٹائیں گے مجھے بھی مُرشد کی طرف سے اک ٹاسک ملا، وہ ٹاسک یہ نہیں تھا کہ تم بھی وہ دس روپے پکڑ کے لاؤ ، ٹاسک یہ تھا کہ جہاں لوگ لڑ جھگڑ رہے ہیں نوٹ پکڑنے کے لیے جہاں دھکے کھا کر کسی بھی طرح وہ نوٹ پکڑنا چاہ رہے ہیں وہاں میں کسی بھی اُس شخص سے جس نے وہ نوٹ لُوٹا ہو جا کر دس روپے کا نوٹ مانگوں
اب یہ میرے لیے بہت مشکل تھا میری خودداری مجھے اس عمل کی اجازت نہیں دیتی تھی لیکن شاید یہ ٹاسک میری انا توڑنے کے لیے ہی تھا، خیر میں تھرکتی کانپتی ٹانگوں کے ساتھ ایک شخص کے پاس چلا ہی گیا اور دونوں ہاتھ اُس کے آگے پھیلا کر نہایت عاجزی سے کہا بھائی دس روپے کا ایک نوٹ مجھے دے دو
یہ ٹاسک جتنا مشکل لگتا تھا اتنا ہی آسان تھا
اُس شخص نے وہ سارے نوٹ جو ہوا میں سے لُوٹے تھے میرے ہاتھوں میں رکھ دئیے اور کہا
یہ لو بھائی اللہ بھلا کرے
میں سوچ میں پڑ گیا کہ یہ لوگ جو خود پیسے لُوٹنے میں لڑ جھگڑ پڑتے ہیں ، کتنی ضروریات پوری کرتے ہونگے ان پیسوں سے ، کیسے بغیر ہچکچائے سارے پیسے میرے ہاتھوں میں رکھ دئیے ۔ یہ بظاہر چھوٹے لوگ دل کے کتنے بڑے ہیں
اس سے زیادہ اللہ کیا بھلا کرے ۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shahid Langah Mkw posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share