Jhang Live

Jhang Live jhang live, jhang news, jhang online, jhang politics, jhang culture, jhang history, jhang shrine, sultan bahoo, jhang history,

19/08/2024


جھنگ ( بیورو رپورٹ) سانحہ 9 مئی کے خلاف انجمن تاجران جھنگ کی جانب سے مذمتی ریلی نکالی گئی جسکی قیادت ضلعی صدر حاجی دلدار...
10/05/2024

جھنگ ( بیورو رپورٹ) سانحہ 9 مئی کے خلاف انجمن تاجران جھنگ کی جانب سے مذمتی ریلی نکالی گئی جسکی قیادت ضلعی صدر حاجی دلدار نے کی ۔ ریلی میں تاجروں کے علاوہ مختلف سکولوں اور کالجز کے طلباء اور شہریوں نے شرکت کی ۔ریلی کے شرکاء نے اعلی عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ ملکی تنصیبات کو نقصان پہنچانے والوں اور شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی کو ایک سال کا عرصہ گزر گیا، اج سے ایک سال قبل شرپسندوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچا کر اور پاک فوج کے شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کر کے ملک کی سالمیت کو خطرے میں ڈالا ۔ جھنگ کی صحافی برادری ، سیاسی جماعتوں اور طلباء کی جانب سے 9 مئی کی مذمت کرنے کیلئے ریلی نکالی گئی جسکی قیادت ضلعی صدر انجمن تاجران حاجی دلدار نے کی جبکہ صدر الیکٹرونکس ایسوسی ایشن جھنگ ملک اظہر حسین ، ضلعی صدر جیولرز اینڈ صرافہ ایسوسی ایشن جھنگ حاجی ظفر ، جاوید پہلوان سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر شرکاء نے 9 مئی کو ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ جناح ہاؤس اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔ 9 مئی کے واقعات ملک میں انارکی پھیلانے اور افواج پاکستان کا مورال ڈاؤن کرنے کی گھناؤنی سازش تھی ۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ سب کو پتا ہے کہ 9 مئی کے قابلِ مذمت واقعات کس کے اکسانے اور کس کی ایماء پر کیے گئے۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کسی سیاسی جماعت کی جانب سے ایسے اقدام کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ 9 مئی واقعات کی چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے ۔





پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے فیصل کریم کنڈی اور سردار سلیم حیدر کی ملاقات چیئرمین بلاول بھٹو زردار...
06/05/2024

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے فیصل کریم کنڈی اور سردار سلیم حیدر کی ملاقات
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخوا کا منصب ملنے پر مبارک بادچیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سردار سلیم حیدر اور فیصل کریم کنڈی کا اظہار تشکرامید کرتا ہوں کہ بطور گورنر فیصل کریم کنڈی اور سردار سلیم حیدر وفاق کی بہتر انداز میں نمائندگی کریں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری


28/04/2024

تلمبہ سٹی کا واقعہ ظلم کی انتہا کردی مبینہ طور پر تگہ گروپ کے غنڈوں نے ایک غریب رکشہ ڈرائیور کو مار مار کر ادھ موا کر دیا ۔ چلنے کے قابل نہ چھوڑا ۔۔ اگر کوئی شخص مدد کو آگے بڑھاتا تو اس کو پسٹل سے دھمکایا جاتا 15 پر کال کی گئی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی




26/03/2024

جھنگ شہر کی مصروف ترین شاہراہ پر سوتیلے بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔گڑھ مہاراجہ کی رہائشی مہوش تھانہ کوتوالی کے علاقہ فوارہ چوک میں شاپنگ کے لئے آئی تھی کہ اسکے سوتیلے بھائی سیف اللہ نے نامعلوم وجوہات پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
شہر کی مصروف شاہراہ پر قتل کی لرزہ خیز واردات پر شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔قتل کی واردات پر ڈی پی او راشد ہدایت نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال ،ڈی ایس پی غضنفر گجر ور ایس ایچ او کوتوالی کو بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی
اور ملزم کی گرفتاری کیلئے ضلع بھر کے ناکہ جات کو الرٹ کروادیا تاکہ قتل کی وجوہات کو جاننے اور ملزم کی گرفتاری کو یقینی بنایا جاسکے اور اس کو عبرتناک سزا دلوائی جاسکے۔




26/03/2024

تین نامعلوم افراد نے دن دہاڑے شہید روڈ جھنگ میں عورت کو فائر مار کر قتل کر دیا



انسپکٹر شاہد محمود سابقہ SHO تھانہ کوتوالی جھنگ ضلع جھنگ سے ضلع شیخوپورہ ٹرانسفر، نوٹیفکیشن جاری
13/03/2024

انسپکٹر شاہد محمود سابقہ SHO تھانہ کوتوالی جھنگ ضلع جھنگ سے ضلع شیخوپورہ ٹرانسفر، نوٹیفکیشن جاری


جھنگ سٹاف رپورٹر علاقہ تھانہ وریام میں لڑائی جھگڑے کے دوران عورت کو فائر لگنے کا معاملہ ، ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے فو...
11/03/2024

جھنگ سٹاف رپورٹر علاقہ تھانہ وریام میں لڑائی جھگڑے کے دوران عورت کو فائر لگنے کا معاملہ ، ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے فوری نوٹس پر تین ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار کر لئے گئے، تفصیلات کے مطابق قائم بھروانہ علاقہ تھانہ وریام میں عبدالرشید ولد گوہر علی قوم جٹ سکنہ سعیدآباد موضع قائم بھروانہ کا بشیر ولد غلام علی قوم شرنائی بھٹی سکنہ قائم بھروانہ کے درمیان دوکانوں کا تنازع چل رہا تھا، جس پر عبدالرشید، ارسلان اور احمداحسن وغیرہ نے ہمراہ 7/8 نامعلوم ملزمان نے دکانوں پر قبضہ کی کوشش کی اور فائرنگ شروع کردی جس پر زبیدہ بی بی زوجہ زوار حسین قوم بھٹی بعمر60/62 سال بائیں ہاتھ پر فائر لگنے سے زخمی ہو گئی۔فیاض بی بی ذوجہ اقبال حسین بعمر40/45سال قوم بھٹی سکنہ قائم بھروانہ سر میں پسٹل کا بٹ لگنے سے معمولی زخمی جبکہ امبرین شاہدہ زوجہ فرحت حسین معمولی زخمی ہوئی، تھانہ وریام والا پولیس نے بروقت کارروائی کے نتیجے میں ملزمان عبدالرشید ۔ارسلان۔احمد حسن کو موقع سے گرفتار کرلیا، ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے،قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں





ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کے احکامات پر انچارج چوکی بنگلہ مُراد والا سب انسپکٹر محمد عون رضا کا اپنی ٹیم کے ہمراہ من...
08/03/2024

ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کے احکامات پر انچارج چوکی بنگلہ مُراد والا سب انسپکٹر محمد عون رضا کا اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن علاقے میں خوف کی علامت سمجھا جانے والا بدنامِ زمانہ منشیات فروش فیصل شیخانہ رنگے ہاتھوں گرفتار، 1650 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ہمارا مِشن ایسے ناسور عناصر کا جڑ سے قلع قمع کر کے معاشرے کو اور آنے والی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے پاک بنانا ہے (انچارج چوکی)





03/03/2024






01/03/2024





25/02/2024

‏ایک پپی ادھر۔۔۔ ایک پپی ادھر۔۔

شیر افضل مروت اور گوہر علی خان کا لڑائیوں کا پروگرام تو وڑ گیا 😆😆🤣🤣


Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jhang Live posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share