05/12/2021
ذرا سوچو تو کیا ہوتا
جو فِرقوں کا خدا ہوتا
بٹے ہیں لوگ اب جیسے
خدا بھی بٹ گِئے ہوتے
لڑے ہیں لوگ اب جیسے
خدا بھی لڑ چکے ہوتے
ابھی انسان دشمن ہیں
جہاں کا حال تم دیکھو
خدا جو لڑ رہے ہوتے
تو کیا کیا کر رہے ہوتے
بڑا احسان ہے یا رب
فقط تو ایک مالک ہے
فقط تو ایک خالق ہے
فقط تو ایک رازق ہے
تو بس جب ایک ہے اللہ
تو کیوں فرقوں میں تو گم ہے
کہ یہ فرقے نہیں ہیں بس
بڑے فتنوں میں تو گم ہے
نکل مومن تو فرقوں سے
نکل مومن تو فتنوں سے
یہ دنیا میں بھی رسوائی
یہ آخر میں بھی رسوائی
یہ فرقہ بندیاں ساری
تری قرآں سے دوری ہے
تو امت ہے محمد کی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
ترا فرقہ ہے بس قرآں
تو قرآں, رہنما کر لے
تو قرآں, زندگی کر لے
یہی بس ایک فرقہ ہو
یہی منشا ہے اللہ کی
اسی میں عافیت تیری
اسی میں آخرت تیری
کہ فرقہ بندیاں ساری
تری قرآں سے دوری ہے
۔