SNN.TV sukkur news network

  • Home
  • SNN.TV sukkur news network

SNN.TV sukkur news network SUKKUR NEWS NETWORK

سکھر؛ پوليس کا ایک روز میں ضلع کہ دو مختلف تھانوں کی حدود میں الگ الگ پولیس مقابلے، 02 بدنام ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ...
20/08/2025

سکھر؛ پوليس کا ایک روز میں ضلع کہ دو مختلف تھانوں کی حدود میں الگ الگ پولیس مقابلے، 02 بدنام ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد*

ایس ایچ او تھانہ آباد اور ایس ایچ او سی سیکشن کا دو الگ الگ مقامات پر پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ، 02 بدنام ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ انکے 4 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب

زخمی ڈاکوؤں شناخت تھانہ آباد سے *ہاتم بوزدار* اور تھانہ سی سیکشن سے *آچر خان ملک* کے نام سے ہوئی۔

گرفتار زخمی ڈاکوؤں سے دو عدد ٹی ٹی پستول بمہ گولیاں برآمد کیا گیا۔

گرفتار ڈاکو اسنیچنگ، چوری، ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھے۔

گرفتار زخمی ڈاکووں کو متعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ساتھی فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے علائقوں میں سرچ آپریشن جاری۔

*ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے سکھر میں امن و امان قائم کرنے کے لئے کامیاب کارروائیوں پر ایس ایچ او تھانہ آباد اور ایس ایچ او تھانہ سی سیکشن کو شاباش اور سی سی تھرڈ اور کیش ریوارڈ کا اعلان
゚viralシfypシ゚viralシalシ

سکھر*ؓتھانہ آباد کی حدود کنڈو واہ لنک روڈ کے قریب پولیس کا دوران گشت جرم کے ارادے سے کہڑے ڈاکوؤں سے مقابلہ*فائرنگ کے تبا...
20/08/2025

سکھر*ؓتھانہ آباد کی حدود کنڈو واہ لنک روڈ کے قریب پولیس کا دوران گشت جرم کے ارادے سے کہڑے ڈاکوؤں سے مقابلہ*

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دو ساتھی فرار

زخمی ڈاکو اسنیچنگ چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت *ہاتم بوزدار* کے نام سے ہوئی

زخمی ڈاکو کے قبضے سے ٹی ٹی پستول اور گولیاں برآمد کی گئی۔

گرفتار زخمی ڈاکو کو متعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ساتھی فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

*CRIMINAL RECORD OF ACCUSED HATIM BOZDAR*

CR.NO 54/2021 U/S 392, 34 PPC OF PS BABARLOI DISTRICT KHAIRPUR

CR.NO 81/2023 U/S 23(i)A SINDH ARMS ACT OF PS BABARLOI DISTRICT KHAIRPUR

CR.NO 415/2023 U/S 23(i)A SINDH ARMS ACT OF PS B SECTION DISTRICT KHAIRPUR

CR.NO 03/2024 U/S 324,353, 402 PPC OF PS BABARLOI DISTRICT KHAIRPUR

CR.NO 55/2024 U/S 23(i) SINDH ARMS ACT OF PS BABARLOI DISTRICT KHAIRPUR

CR.NO 56/2024 U/S 23(i) SINDH ARMS ACT OF PS BABARLOI DISTRICT KHAIRPUR

CR.NO 27/2025 U/S 381-A PPC OF PS B SECTION DISTRICT KHAIRPUR

CR.NO 173/2025 U/S 324,353, 34 PPC OF PS ABAD SUKKUR

CR.NO 174/2025 U/S 24(i) SINDH ARMS ACT OF PS ABAD SUKKUR

*ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے پولیس ٹیم کو شاباش کا پیغام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان*

*ترجمان سکھر پولیس*
゚viralシfypシ゚viralシalシ

20/08/2025

*ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی زیر صدارت میں ١٢ ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں اہم اجلاس*

اجلاس میں ضلع بھر کے مذہبی جماعتوں کے علماء کرام و نمائندگان نے شرکت کی

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا بعد ازاں ماہ ربیع الاول کے دوران امن و امان اور محافلِ میلاد و جلوسوں کی سکیورٹی کے متعلق رہنماؤں سے تبادلہ خیال کیا گیا اس ضمن میں رہنماؤں سے مسائل و تجاویز دریافت کی گئیں

اس موقع پر ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے عید میلادالنبی ﷺ کی نسبت سے منعقد ہونے والی ریلیوں اور محافلِ میلاد میں سکھر پولیس کی جانب سے بھرپور سیکیورٹی انتظامات کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا

ایس ایس پی سکھر نے مزید کہا کہ ہمارے پیارے نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد کی نسبت سے ماہِ ربیع الاوّل مسلم امہ کے لیے خوشیوں کا مہینہ ہے جس میں امن وامان بحال رکھنے کیلئے سکھر پولیس کی جانب سے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دے کر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

دوسری جانب تمام شرکاء نے انتظامیہ سے تعاون کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے پولیس اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا اور آخر میں دعائے خیر سے اجلاس کا اختتام کیا گیا۔

*ترجمان سکھر پولیس*
゚viralシfypシ゚viralシalシ

*ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پہ سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ 12 جواری ملزمان گرفتا...
20/08/2025

*ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پہ سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ 12 جواری ملزمان گرفتار*

🚓 *GOOD WORK DONE BY C SECTION POLICE* 🚔

ایس ایچ او تھانہ سی سیکشن کا مغفی اطلاع پہ حدود میں کامیاب کاروائی، جوا اڈے پر چھاپے کے دوران ڈیلر سمیت 12 جواری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

آکڑا پرچی پر چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے آکڑا پرچی بکس، جوا کے مختلف اقسام کے گیمز، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان میں محمد نعمان آرائیں، منصور احمد پٹھان، عبد الوحید شیخ، بلند خان، ممتاز، محمد ظہیر آرائیں، طارق انصاری، محمد حسیب، شکیل انڑ، صفدر علی سولنگی، یار محمد اور اسد علی شامل۔

ملزمان کے خلاف جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

*ایس ایس پی سکھر اظہر خان کا پولیس ٹیم کے لیے شاباش اور کاروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات جاری*

*ترجمان سکھر پولیس*
゚viralシfypシ゚viralシalシ

09/08/2025

ضلع کونسل سکھر کی جانب سے جشنِ آزادی اور "معرکۂ حق" کی مناسبت سے سکھر کے تاریخی مقامات جگمگا اُٹھے۔

سکھر: چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ، آرٹس کونسل کراچی کے صدر احمد شاہ کے ہمراہ روہڑی لائنس ڈاؤن پل کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کی۔

سکھر میں میوزیکل کنسرٹ تاریخی ہو گی، نامور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، سید احمد شاہ۔

سکھر: ڈسٹرکٹ کونسل نے بہترین انتظامات کیے ہیں، سید احمد شاہ۔

سکھر: گزشتہ روز حیدرآباد میں دو لاکھ سے زائد افراد اور خواتین شریک ہوئیں، سید احمد شاہ۔

سکھر: کمشنر، ڈی آئی جی اور تینوں اضلاع کے ایس ایس پیز و ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ اجلاس کیا ہے، سید کمیل حیدر شاہ۔

سکھر: سکیورٹی سمیت ٹریفک کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، سید کمیل حیدر شاہ۔

سکھر کی تاریخ میں پہلی بار "معرکۂ حق" اور جشنِ آزادی کے حوالے سے جشن منایا جا رہا ہے، سید کمیل حیدر شاہ۔

سکھر: "معرکۂ حق" کی میوزیکل تقریب میں پاکستان کے مایہ ناز فنکار راحت فتح علی خان سمیت دیگر فنکار شرکت کریں گے، سید کمیل حیدر شاہ۔

سکھر: روہڑی لائنس ڈاؤن پل، سکھر بیراج، لبِ مہران اور فیری پوائنٹ سمیت متعدد عمارتوں و مقامات کو سجایا گیا ہے، سید کمیل حیدر شاہ۔
سکھر:بھارت کے خلاف پاکستان کو تاریخی فتح نصیب ہوئی ہے،اس خوشی کو منانے کے لیے پورے پاکستان میں جشن ہو رہے ہیں،سید کمیل حیدر شاہ

سکھر:کل ہم جشن آزادی اور معرکہ حق ساتھ منا رہے ہیں لوگ زیادہ سے زیادہ پروگرام میں شرکت کریں،سید کمیل حیدر شاہ
゚viralシfypシ゚viralシalシ

09/08/2025

کل شام سکھر میونسپل اسٹیڈیم میں منائی نگے جشن معرکہ حق اور یوم آزادی۔ راحت فتح علی خان کے ساتھ
゚viralシfypシ゚viralシalシ #

08/08/2025

سکھر، سی ٹی ڈی پولیس اور دیگر اداروں کے ہمراہ کامیاب کاروائی

سکھر، ہمدردسوسائٹی میں واقع ایک گھر پر چھاپہ

سکھر، گھر سے اسلحہ کی اسمگلنگ میں ملوث چار ملزمان گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

سکھر، ملزمان کے قبضے سے کار، ایک ہینڈ گرنیڈ، ایک کلاشنکوف، ایک رپیٹر، اٹھارہ مختلف بور کے پسٹل، گولیاں اور کارتوس برآمد

سکھر، گرفتار ملزمان میں بلال راجپوت، ابراہیم گڈانی، علی حسن ساوند اور نادر ساوند شامل

سکھر،، کاروائی یوم آزادی پر امن قائم رکھنے کے حوالے سے ایک اطلاع ملنے پر کی گئی، سی ٹی ڈی حکام

سکھر، ملزمان نے دوران تفتیش اسلحہ کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، سی ٹی ڈی حکام

سکھر، ملزمان ایک عرصے سے اسلحے کی اسمگلنگ میں ملوث رہے ہیں، سی ٹی ڈی حکام

سکھر،، ملزمان پشاور ودیگر علاقوں سے اسلحہ لاکر باگڑجی، کشمور ودیگر علاقوں میں فروخت کرتے تھے، سی ٹی ڈی حکام

سکھر، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، سی ٹی ڈی حکام

06/08/2025

سکھر میں بدامنی، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پوج ہندو پنچایت کی احتجاجی ریلی اور دھرنا
ڈاکٹر کرپال داس پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ، نااہل ایس ایس پی کو ہٹانے کا مطالبہ، وزیرِاعلیٰ سے 10 اگست کو ملاقات کا اعلان

سکھر (بیورورپورٹ)سکھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لاقانونیت، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خلاف پوج ہندو پنچایت کی جانب سے میونسپل اسٹیڈیم سے سکھر پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے سکھر پریس کلب پہنچ کر دھرنا دیا اور پولیس انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔اس احتجاجی مظاہرے میں اظہارِ یکجہتی کے لیے وکلاء، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، تاجر برادری، سیاسی، سماجی و مذہبی تنظیموں کے رہنما اور سول سوسائٹی کے افراد سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکاء نے اعلان کیا کہ جب تک ڈاکٹر کرپال داس پر حملہ کرنے والے ملزمان گرفتار نہیں کئے جاتے، احتجاج جاری رہے گا۔مظاہرے میں پوج ہندو پنچایت کے مکھی ایشور لعل، ایڈووکیٹ ہمایوں شیخ، سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے حاجی ہارون میمن، مہران مرکز کے صدر ممتاز لکی، جے یو آئی کے مولانا سعود افضل ہالیجوی سمیت متعدد رہنماؤں نے شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سکھر کو بھی کندھکوٹ اور کشمور کی طرز پر جرائم کا گڑھ بنا دیا گیا ہے، یہاں نہ ڈاکٹر محفوظ ہیں، نہ تاجر، نہ اقلیتی برادری اور نہ ہی عام شہری۔ آئے دن شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے، کوئی اپنی موٹر سائیکل سے محروم ہو رہا ہے تو کوئی اپنی زندگی کی جمع پونجی سے۔مقررین نے پولیس اور بالخصوص ایس ایس پی سکھر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ امن و امان کی بحالی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ "چور اور ڈکیت دن دہاڑے شہریوں کو لوٹتے ہیں، ڈاکٹروں کو نشانہ بنا کر حملے کئے جاتے ہیں اور ملزمان باآسانی فرار ہو جاتے ہیں۔مکھی ایشور لعل نے کہا کہ ہندو برادری کے لیے شہر کی فضا تنگ کر دی گئی ہے، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور لوٹ مار کے واقعات معمول بن گئے ہیں۔ انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف، چیف جسٹس آف پاکستان اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر کرپال داس پر حملہ کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے، نااہل ایس ایس پی سکھر کو عہدے سے ہٹایا جائے اور شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جائے، بصورتِ دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کر کے علامتی بھوک ہڑتال کی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ 10 اگست کو سکھر میں وزیرِاعلیٰ سندھ سے ملاقات کی جائے گی، جس کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
゚viralシfypシ゚viralシalシ

04/08/2025

سکھر؛ اتنے بڑے ایونٹ میں جو سب سے زیادہ سکھر کی عوام ہے وہ کیسے بیگم نصرت یونیورسٹی میں جاکر 10 اگست کو انجوائے کرینگے اور جن کے پاس سواری نہیں وہ کیسے پہچانے۔ میرا سوال منسٹر صاحب سے
゚viralシfypシ゚viralシalシ

04/08/2025

میرا سوال منسٹر صاحب سے کہ سکھر کے آرٹس کاؤنسل اور سکھر کے فنکاروں اداکاروں کو کیو نہیں اس بڑے ایونٹ میں موقع دیا جا رہا ہے سنیے اور کمینٹ کریں۔
゚viralシfypシ゚viralシalシ

04/08/2025

سکھر، صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی زیر صدارت جشنِ آزادی اور معرکۂ حق کے حوالے سے 10 اگست کو سکھر میں ہونے والے گرینڈ میوزک پروگرام کے سلسلے میں اعلیٰ سطح کا اجلاس کمشنر آفس سکھر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ، کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی، چیئرمین ضلعی کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ، ڈی آئی جی سکھر فیصل عبداللہ چاچڑ، ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان، ایس ایس پی اظہر مغل سمیت دیگر اہم سول و سیکیورٹی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی آرٹس کونسل کے صدر سید احمد شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرتے ہوئے اپنی تجاویز پیش کی ۔اس موقع پر صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاھ نے اجلاس کے دوران کہا کہ یہ پروگرام صرف تفریح کا موقع نہیں بلکہ قومی اتحاد، یکجہتی اور ثقافتی شناخت کا مظہر ہوگا۔ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ نوجوان نسل کو فن و ثقافت کے ذریعے حب الوطنی کا عملی پیغام دیا جائے۔ گرینڈ میوزک پروگرام میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سندھ کابینہ کے اراکین، سیکیورٹی فورسز کے اعلیٰ افسران سمیت معزز مہمان شرکت کریں گے، جبکہ ملک کے مشہور فنکار اور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ پیش کریں گے۔ ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے جس کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریبات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جشنِ آزادی صرف ایک تقریب نہیں بلکہ یہ اس عزم کی تجدید ہے کہ ہم ایک پرامن، روشن اور ترقی یافتہ آزاد پاکستانی قوم ہیں۔ سندھ حکومت اس موقع پر عوام کو محفوظ، خوشگوار اور یادگار ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی کی گنجائش نہ ہو۔ سندھ حکومت آزادی کے جشن کو قومی جذبے، ثقافتی ورثے اور عوامی شمولیت کے ساتھ منانے کے لیے پُرعزم ہے۔
اجلاس کے بعد صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے یکم اگسٹ سے 14 اگست تک معرکۂ حق اور جشنِ آزادی کے حوالے سے مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ سکھر میں 10 اگست کو ہونے والا گرینڈ میوزک پروگرام بیگم نصرت بھٹو وویمن یونیورسٹی میں منعقد کیا جائے گا۔
معرکۂ حق اور جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سندھ حکومت تین میگا ایونٹس منعقد کر رہی ہے جس میں
8 اگست کو رانی باغ حیدرآباد،
10 اگست کو بیگم نصرت بھٹو وویمن یونیورسٹی سکھر اور
13 اگست کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونگے۔
اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزراء پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ معرکۂ حق اور جشنِ آزادی کو بھرپور طریقے سے منایا جا سکے۔ جشنِ آزادی کے موقع پر خوبصورتی سے سجائے گئے گھروں، گاڑیوں یا موٹر سائیکلوں پر وزیراعلیٰ کی جانب سے انعام بھی دیا جائے گا۔ سکھر کے میگا ایونٹ میں علی ظفر، صنم ماروی، نوجوان فنکاروں سمیت دیگر ملک گیر شہرت یافتہ فنکار اپنے فن کا مظاہرہ پیش کریں گے۔ آخر میں صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ ہم سب کا پروگرام ہے، آئیے مل کر اسے کامیاب بنائیں۔
゚viralシfypシ゚viralシalシ

04/08/2025

سکھر میں یوم شہدائے پولیس کے موقع پر تقریب کا انعقاد

سکھر،، تقریب میں ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ، ڈی آئی جی کیپٹن ر فیصل عبداللہ چاچڑ، کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی، ڈی سی نادر شہزاد خان، ایس ایس پی اظہر خان مغل ودیگر شریک

سکھر، تقریب میں شہداء کے اہل خانہ، سیاسی سماجی شخصیات، تاجر، صحافی اور شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت

سکھر، تقریب میں شہدائے سکھر پولیس کو شاندار طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا گیا

سکھر، تقریب میں سکھر سوئٹ ہوم کے بچوں کی جانب سے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ڈاکیومنٹری بھی پیش کی گئی

چیئرمین سکھر ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ کا سکھر آئی بی اے میں منقعد یوم شہدائے پولیس کی تقریب سے خطاب

چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کا سکھر پولیس کے شہداء کی فمیلیز کے فی کس ایک لاکھ روپے کا اعلان

سکھر پولیس کے شہداء کی فیملیز کو پچیس ایکڑ زمین بھی دی جائے گی، سید کمیل حیدر شاہ

سکھر،شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے سید کمیل حیدر شاہ

سکھر، شہداء کی بدولت ہم سب محفوظ ہیں اور سکون کی نیند سوتے ہیں، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر

سکھر، پولیس کے شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر ہمارےجان و مال کی حفاظت کی ، کمیل حیدر شاہ

سکھر، شہداء کے اہل خانہ اور بچوں کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔۔۔۔چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر

سکھر، وقت پڑنے پر ہمارے پولیس کے افسران اور جوان کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے ہیں،
سید کمیل حیدر شاہ

سکھر، میڈیا کرائم کی صورتحال ضرور دکھائے لیکن پولیس کی اچھی کارکردگی کو بھی مثبت انداز میں پیش کرے

سکھر، ہمیں ان پولیس کے جوانوں کا حوصلہ بڑھانا ہوگا، سید کمیل حیدر شاہ

سکھر، یہ پولیس نہ صرف ملزمان بھی پکڑتی ہے بلکہ ان سے سامان بھی برآمد کرتی ہے، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر

سکھر، ہماری سیکورٹی فورسز نے کئی محاذ پر کرمنلز کو ناکام بنایا ہے ، سید کمیل حیدر شاہ

سکھر،،،سندھ حکومت شہداء کے خاندانوں کونوکریاں دے رہی ہے، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر

یہ انعام یا ملازمت کسی کی جان کا نعم البدل نہیں ہو سکتی، سید کمیل حیدر شاہ

سکھر،ڈی آئی جی کیپٹن ر فیصل عبداللہ چاچڑ کا تقریب سے خطاب

سکھر،چار اگست کا دن ہر سال مناتے ہیں

یی دن منانے کا مقصد شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے

سکھر، جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا

سکھر یہ دن اس لیے منارہے ہیں کہ ہم شہداء کے اہل خانہ کو بھی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں

سکھر، اس بار ہم نے ہر ضلع میں یہ دن منارہے ہیں

سکھر، شہداء کا قرض اتارا نہیں جا سکتا

ہمارا ہر جوان شہادت کا رتبہ پانے کا جذبہ رکھتا ہے

سکھر میں یوم شہدائے پولیس کی تقریب سے کمشنر سکھر ڈویژن سلیم عابد قریشی کا خطاب

سکھر، شہداء کا قرض ہے ہم پرجو اتارا نہیں جاسکتا

سکھر، ایک دن میں نہیں ہمیں ہر دن ان کو یاد کرنا چاہیے

سکھر،، جرائم پیشہ عناصر یا دہشت گردوں کی کوئی شناخت نہیں ہے

سکھر،ہم خوشیاں منا رہے ہوتے ہیں اور یہ جوان اپنی ڈیوٹی انجام دیتے رہتے ہیں
゚viralシfypシ゚viralシalシ

Address


65200

Website

https://youtube.com/channel/UCYRdh12BRWd92-fNEtXRpc

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SNN.TV sukkur news network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share