NVN News

NVN News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from NVN News, TV Network, .

NVN- News Views Network Network brings you the latest news, videos, audio, leak video audios, Fun and Funkaar news, Success Stories, and Live streaming of all events happening in the country.

13/06/2024

گزشتہ سال سب سے زیادہ ٹیکس تنخواہ دار طبقہ نےدیا حکومت نے انعام کے طور مزید 22 سے 25فیصد ٹیکس بڑھا دیا، شیر اک واری فیر

Good Morning Pakistan
25/05/2024

Good Morning Pakistan

خان نے بال شال کالے کر لئیے ہیں ۔۔ اللہ ہی خیر کرے اب ۔۔ تازہ ترین تصویر کورٹ میں پیشی ۔۔۔
16/05/2024

خان نے بال شال کالے کر لئیے ہیں ۔۔ اللہ ہی خیر کرے اب ۔۔ تازہ ترین تصویر کورٹ میں پیشی ۔۔۔

اس دنیا میں بڑی سے بڑی جنگ صرف اور صرف محبت یا پھر ٹیبل پر جیتی جا سکتی ہے  اگر کوئی کہے کہ وہ طاقتور ہے اس کے پاس اختیا...
10/05/2024

اس دنیا میں بڑی سے بڑی جنگ صرف اور صرف محبت یا پھر ٹیبل پر جیتی جا سکتی ہے اگر کوئی کہے کہ وہ طاقتور ہے اس کے پاس اختیار ہے تو یاد رکھیں آپ خدا نہیں ہیں آپ پاور فل ہوسکتے ہیں لیکن کن فیکون والی فضلیت پر کبھی فائز نہیں ہوسکتے یہ اللہ کی فضلیت ہے لہذا اگر آپ سوچتے ہیں کہ دنیا بدمعاشی سے فتح کرلیں گے تو آپ شرک کر رہے ہیں آپ کو طاقت تو دور ایک ایک سانس کا حساب دینا پڑے گا کہ کس سوچ کے تحت سانس لے گئی ۔۔۔۔

اس ضمن میں یہ سورۃ کا ترجمہ ملاحظہ فرمائیں

سورہ کہف کی انیسویں آیت کا ایک لفظ ھے
"وَلْیَتَلَطَّفْ"
یہ تھوڑا بڑا کرکے لکھا ہوتا ہے،
کیونکہ یہاں قرآن پاک کا درمیان آجاتا ھے،کہتے ھیں یہ لفظ قرآن کا خلاصہ ھے،اور اس کا ترجمہ ھے ""نرمی سے بات کرنا""
جب اللّٰہ پاک نے موسیٰ علیہ السلام کو فرعون کے پاس بھیجا،تو بھی یہی کہا کہ تم اس سے نرمی سے بات کرنا شاید وہ مان جائے
کون مان جائے،؟ وہ انسان جس سے زیادہ متکبر اور گھمنڈ والا شخص دنیا میں کوئی نہیں آیا،،،، زندگی کتنی بدل جائے اگر ہم اس بات کو مان جائیں کہ،،
نرمی سے بات کرنے کا مطلب بےوقوفی یا کمزوری نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی ھے،

آپ کہتے ہیں یہ پارٹی ہی نہیں رہی۔۔ چھوٹی پارٹی ہے، برگر پارٹی ہے، پھر جلسے کی اجازت کیوں نہیں دیتے۔۔؟؟ہم اتنے سادہ نہیں ...
06/05/2024

آپ کہتے ہیں یہ پارٹی ہی نہیں رہی۔۔ چھوٹی پارٹی ہے، برگر پارٹی ہے، پھر جلسے کی اجازت کیوں نہیں دیتے۔۔؟؟
ہم اتنے سادہ نہیں سب کچھ دیکھ کر بھی آنکھیں بند کرلیں۔۔پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے کے کیس میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس۔کہا۔۔۔مزار قائد کے قریب جس پارٹی نے جلسہ کیا کتنے لوگوں کو گرفتار کیا ؟کتنے مقدمات درج کئے؟۔۔ عدالت نے ایس ایس پی ایسٹ کو تفصیلی رپورٹ کے ساتھ 13 مئی کو طلب کرلیا۔

حکومت ایوان میں اکثریت کھو بیٹھی ؟؟؟؟؟فی الحال قانون میں کوئی ترمیم نہیں ہو سکے گی  مخصوص نششتوں پر منتخب ہونے والے تمام...
06/05/2024

حکومت ایوان میں اکثریت کھو بیٹھی ؟؟؟؟؟فی الحال قانون میں کوئی ترمیم نہیں ہو سکے گی مخصوص نششتوں پر منتخب ہونے والے تمام اراکین پارلیمنٹ کا حصہ نہ ہونگے ۔۔۔سپریم کورٹ کا فیصلہ ۔۔لمبی تاریخ بھی ڈال دی گئی 3 جون کو کیس کی مزید سماعت شروع ہوگی

جناح ہسپتال کراچی ۔۔۔۔۔۔۔ڈریپ لگانے کا سٹینڈ کتنے کا ہوگا زیادہ سے زیادہ 500 روپے کا۔ لیکن یہ ہمارے حکمرانوں کی غفلت ہے ...
06/05/2024

جناح ہسپتال کراچی ۔۔۔۔۔۔۔ڈریپ لگانے کا سٹینڈ کتنے کا ہوگا زیادہ سے زیادہ 500 روپے کا۔ لیکن یہ ہمارے حکمرانوں کی غفلت ہے جو سہولیات دینے میں ناکام ہیں۔۔دوسری جانب ہم چاند پر جانا چاہتے ہیں لیکن کیوں ؟؟؟؟

سن لو میرے ن لیگی بھائیوں ۔۔ بات تو سچ ہے لیکن بات ہے رسوائی کی
03/05/2024

سن لو میرے ن لیگی بھائیوں ۔۔ بات تو سچ ہے لیکن بات ہے رسوائی کی

ان گنت صدیوں کے تاریک بہیمانہ طلسمریشم و اطلس و کمخاب میں بُنوائے ہوئےجابجا بکتے ہوئے کوچہ و بازار میں جسمخاک میں لتھڑے ...
03/05/2024

ان گنت صدیوں کے تاریک بہیمانہ طلسم
ریشم و اطلس و کمخاب میں بُنوائے ہوئے
جابجا بکتے ہوئے کوچہ و بازار میں جسم
خاک میں لتھڑے ہوئے خون میں نہلائے ہوئے
جسم نکلے ہوئے امراض کے تنوروں سے
پیپ بہتی ہوئی گلتے ہوئے ناسوروں سے

بھوکی، ننگی، مظلوم، غلام اور قرض کی پائی پائی میں جکڑی قوم کو چاند پر خلائی مشن بھیجنا مبارک ہو

30/04/2024

اللہُ اکبر۔ اللہُ اکبر۔ اللہُ اکبر۔
شہباز شریف کی آج کی تقریر WEF کانفرنس میں جہاں پوری دُنیاکے سرمایہ دار موجود تھے۔

اگر اس تقریر کے بعد کوئ پاکستان میں سرمایہ لیکر آیا تو پاگل ہوگا۔ یہ آدمی شہباز شریف پاکستان کا وہ نادان دشمن ہے جو اللہ کسی ملک کو نہ دے۔ دُنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے سامنے بیٹھ کر کہہ رہا ہے کہ:

۱۔ ہماری پاور سیکٹر تباہ ہو چُکا ہے
۲۔ ہماری ہاں بجلی کی جتنی چوری ہوتی ہے شائد کہیں نہ ہو
۲۔ ہمارے پاس فقط اشرافیہ کا خیال کیا جاتا ہے اور کسی اور کا نہیں
۴۔ ہم اُتنا ٹیکس بھی نہیں جمع کر پاتے اور اُس کا چار گُنا زیادہ ہمارے خرچے ہیں۔
۵۔ ہم شائد کبھی اس بُحران سے نہیں نکل پائیں۔۔۔۔
۶۔ ہمارا قرضہ اتنا زیادہ ہے کہ وہ ایک موت کا شکنجہ ہے۔

یہ باتیں ایک وزیر اعظم اُس کانفرنس میں کررہا ہے جہاں پوری دُنیا کے سرمایہ دار آکر بیٹھے ہُوۓ ہیں۔ اس طرح اپنے مُلک کا نقشہ کھینچ رہا ہے جیسے جہنم ہے معیشت نہیں۔

یہ آدمی پاکستان کا دُشمن ہے چاہے نادانستگی ہے میں ہو۔

اللہ حافظ سرمایہ کاری

28/04/2024

ہر چند سہارا ہے ، تیرے پیار کا دل کو
رہتا ہے مگر ، ایک عجب خوف سا دل کو

وہ خواب کہ دیکھا نہ کبھی ، لے اڑا نیندیں
وہ درد کہ اٹھا نہ کبھی ، کھا گیا دل کو

یاں سانس کا لینا بھی ، گذر جانا ہے جی سے
یاں معرکہِ عشق بھی ، ایک کھیل تھا دل کو

وہ آئیں تو حیراں ، وہ جائیں تو پریشاں
یارب کوئی سمجھائے ، یہ کیا ہوگیا دل کو

26/04/2024

تتلیوں کے موسم میں نوچنا گلابوں کا۔۔
ریت اس نگر کی ہےاور جانے کب سے ہے۔۔

دیکھ کر پرندوں کو باندھنا نشانوں کا
ریت اس نگر کی ہےاور جانے کب سے ہے

تم ابھی نئے ہو ناں! اس لیے پریشاں ہو
آسمان کی جانب اس طرح سے مت دیکھو

آفتیں جب آنی ہوں ، ٹوٹنا ستاروں کا
ریت اس نگر کی ہےاور جانے کب سے ہے

شہر کے یہ باشندے بو کے بیج نفرت کے
انتظار کرتے ہیں فصل ہو محبت کی

چھوڑ کر حقیقت کو ڈھونڈنا سرابوں کا
ریت اس نگر کی ہےاور جانے کب سے ہے

اجنبی فضاؤں میں اجنبی مسافر سے
اپنے ہر تعلق کو دائمی سمجھ لینا

اور جب بچھڑ جانا مانگنا دعاؤں کا
ریت اس نگر کی ہےاور جانے کب سے ہے

خامشی مرا شیوہ گفتگو ہنر اُس کا
میری بے گناہی کو لوگ کیسے مانیں گے

بات بات پر جبکہ مانگنا حوالوں کا ، ریت اس نگر کی ہےاور جانے کب سے ہے

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NVN News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to NVN News:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share