Ccn News

Ccn News سی سی این نیوز24/7ہر لمحہ ہر خبر

اسلام آباد میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی۔۔۔اسلام آباد کے سینٹورس مال کے ٹاور میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ...
22/10/2025

اسلام آباد میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی۔۔۔

اسلام آباد کے سینٹورس مال کے ٹاور میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ خاتون نے 15 پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی۔ مارگلہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ متاثرہ خاتون کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ جاری ہے، جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)بلدیاتی انتخابات کی آمد کے ساتھ ہی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے، ایسے میں راولپنڈی کی معروف سیاسی...
22/10/2025

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)بلدیاتی انتخابات کی آمد کے ساتھ ہی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے، ایسے میں راولپنڈی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری فخر نے باقاعدہ طور پر الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔چوہدری فخر کا کہنا ہے کہ "نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا۔اوراپنی ماوں بہنوں اور بیٹیوں کے لیے اچھے اچھے کورسسز کے حوالے سے کام کرنا۔ اور عوامی مسائل کو مکمل طور پر حل کرنا میری اولین ترجیح ہوگی۔ عوام کی خدمت کرنا اور ان کے مسائل کو حل کرنا میری ذمہ داری ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو ایسے عوامی منصوبے شروع کریں گے جو آنے والی نسلوں کو بھی یاد رہیں گے۔"
انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ عوامی خدمت کے لیے سرگرم رہے ہیں اور آئندہ بھی عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے"انشاءاللہ اگر اللہ پاک نے موقع دیا تو اپنے لوگوں کو کبھی مایوسی کا سامنا نہیں کرنے دوں گا، پہلے بھی ایکٹیو تھے اور ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔"چوہدری فخر کے اس اعلان کے بعد راولپنڈی کی سیاسی فضا میں نئی ہلچل پیدا ہوگئی ہے، جبکہ نوجوانوں اور شہری حلقوں میں ان کی سیاسی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ہیڈ کوارٹر سی ڈی اے ایمپلائز یونین (پاشا گروپ) سیونتھ روڈ سیٹلائٹ ٹاؤن، نیو ملپور راولپنڈی میں ای...
20/10/2025

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ہیڈ کوارٹر سی ڈی اے ایمپلائز یونین (پاشا گروپ) سیونتھ روڈ سیٹلائٹ ٹاؤن، نیو ملپور راولپنڈی میں ایگزیکٹو کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت راجہ ساگر حسین عباسی نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا،شہباز جانی نے مسیحی برادری کی جانب سے دعا کروائی اجلاس کے دوران صدر عامر خان کے خلاف پیش کی گئی چارج شیٹ پر تفصیلی غور کیا گیا۔ عامر خان نے اپنے دفاع میں وضاحتی جواب ایگزیکٹو کونسل کے سامنے پیش کیا۔ تاہم ایگزیکٹو کونسل کے 49 ارکان میں سے دو تہائی سے زائد اکثریت — یعنی 39 ارکان — نے ان کے جوابات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ واضح رہے کہ ایگزیکٹو کونسل کے ایک رکن راجہ اشتیاق نے ذاتی مصروفیات کے باعث اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔عامر خان کے وضاحتی موقف کی 10 ارکان نے حمایت کی،ایگزیکٹو کونسل نے دو تہائی اکثریت سے صدر عامر خان کو ان کے عہدے سے برطرف کرنے کا فیصلہ متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ فیصلے کے مطابق، آج کے بعد عامر خان کا سی ڈی اے ایمپلائز یونین (پاشا گروپ) سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔اجلاس پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوا اور اختتام پر اجتماعی دعا کی گئی۔

اسلام آباد میں ٹماٹر نے بھی سونے کا راستہ اختیار کر لیاملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔...
19/10/2025

اسلام آباد میں ٹماٹر نے بھی سونے کا راستہ اختیار کر لیا
ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔جبکہ اسلام باد کی کچھ مارکیٹس میں 520روپے اور 550روپے تک کی فروخت جاری ہے ۔سمجھ نہیں آتی کہ ہماری حکومت کیا کررہی ہے۔پرائس کنٹرولر کہاں ہیں
روزانہ سرکاری ریٹ لیسٹ تو ایسے بھیج دیتے ہیں جیسے پھل وسبزی فروخت کرنے والوں نے ان کی جاری کردہ لیسٹ پر عمل۔کرنا ہے۔جبکہ ایسا کچھ نہیں سب فرضی کاروائیاں ہیں۔تاکہ عوام کو بتا سکیں کہ سرکاری نرخ اتنا تھا۔جبکہ ان کو بھی معلوم ہے۔کہ مارکیٹ میں کیا چل رہا ہے ۔آج تک ٹماٹر کے۔ریٹ میں کمی نہ آسکی عوام پریشان

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس کی ٹریفک ایڈوائزری جاری ۔غیر ملکی کرکٹ ٹیم کی آمد روفت کے دوران ٹریفک پولیس کے 310 ا...
19/10/2025

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس کی ٹریفک ایڈوائزری جاری ۔غیر ملکی کرکٹ ٹیم کی آمد روفت کے دوران ٹریفک پولیس کے 310 افسران تعینات ہوں گے،جبکہ شہریوں کی سہولت کےلئے متبادل ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے،20 اکتوبر تا 29 اکتوبر 2025تک ٹیسٹ میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد ٹریفک نے غیر ملکی کرکٹ ٹیم کے دورہ اسلام آباد / روالپنڈی کے دوران خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری کرد ی ہے، جس کے مطابق ٹریفک پولیس کے 310افسران ٹریفک کے موثر نظام کو برقراررکھنے کیلئے اپنے فرائض سرانجام دیں گے،جبکہ ٹیسٹ میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 20 اکتوبر تا 29 اکتوبر 2025تک شیڈول ہیں،اس ضمن میںاسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لئے متبادل ٹریفک پلان ترتیب دیا ہے، جس کے مطابق موومنٹ کے دوران مارگلہ روڈ سے کھنہ کی طرف سفر کرنے والے شہری فیصل ایونیو سے بلیو ایریا سے کلب روڈ، لہتراڑ روڈ استعمال کریں،سیکٹرز جی نائن، جی ٹین، جی الیون اور ترنول کی طرف سفر کرنے کےلئے شہری فیصل ایونیو سے ایف ٹین روڈ استعمال کریں،راولپنڈی صدر سے اسلام آباد آنے والے شہری پشاور موڑ سے سری نگر ہائی وے استعمال کریں،آئی جے پی روڈ سے اسلام آباد سفر کرنے والے شہری سبزی منڈی روڈ استعمال کریں،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوںنے کہا کہ سروس روڈز پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی آگاہی کے لئے موجود ہوں گے،جبکہ موومنٹ کے دوران صبح دفتری و سکول اوقات اور چھٹی/رش کے اوقات میں ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پرٹریفک روانی متاثر ہوسکتی ہے،شہریوں سے گزارش ہے کہ دفتری و رش والے اوقات میں سفر کےلئے اضافی وقت کے ساتھ نکلیں اور تحمل کا مظاہرہ کریں،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس پوری کوشش کرے گی کہ شہریوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے،شہریوں کو اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز، ایف ایم ریڈیو92.4 پر بھی ٹریفک کے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی،شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ دوران سفرٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں.

19/10/2025

(اسلام آباد(کرائم رپورٹر
ایس ایس پی انوسٹی گیشن/آپریشنز آسلام آباد محمد عثمان طارق بٹ کا اتوار کے تھانہ بہارہ کہو اور تھانہ پھلگراں کا اچانک دورہ

فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ روم ،حوالات اور کوت کا تفصیلی جائزہ لیا،

عوامی شکایات کے اندراج کے عمل کا معائنہ کیا،

تھانوں میں صفائی ستھرائی اور عوامی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں،

شہریوں کے مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جائے، ایس ایس پی انوسٹی گیشن / آپریشنز اسلام آباد

پولیس کا اصل مقصد عوام کو تحفظ اور سہولت دینا ہے" محمد عثمان طارق بٹ

تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں" ایس ایس پی انوسٹی گیشن / آپریشنز

شہریوں کا اعتماد حاصل کرنا ہی پولیس کی اصل کامیابی ہے" محمد عثمان طارق بٹ

شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے" ایس ایس پی انوسٹی گیشن / آپریشنز محمد عثمان طارق بٹ

19/10/2025

👇👇👇
"جھانجھر دی پاواں جھنکار، ساری رات مینوں جگا کے خود سون لگا یار!🤣

اوکاڑہ پولیس نوں وی نیند نہ آئی،😂

رکشہ ڈرائیور تے مقدمہ درج کرا بیٹھے —😉 جرم ایہہ کہ گانا زیادہ دِل سے گایا!"😱😱😱😂😂😂🤣🤣🤣🤣😄😄😄😄😄😃🥱🥱🥱🥱🥱🥱🥱🥱

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) تنظیم مغلیہ مرکز پاکستان کے زیرِ اہتمام عظیم مغل بادشاہ جلال الدین محمد اکبر کی یاد میں ایک پُرو...
17/10/2025

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) تنظیم مغلیہ مرکز پاکستان کے زیرِ اہتمام عظیم مغل بادشاہ جلال الدین محمد اکبر کی یاد میں ایک پُروقار تقریب 18 اکتوبر بروز ہفتہ آبپارہ کمیونٹی سینٹر میں منعقد ہو گی ۔جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز مغل شخصیات شرکت کریں گی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ہوں گے، جو اس موقع پر مغلیہ خاندان کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو "شاہی ایوارڈز" بھی عطا کریں گے۔
اس حوالے سے
ایگزیکٹو پریذیڈنٹ سرفراز مغل کاکہنا تھا کہ
اس یادگاری تقریب کا مقصد برصغیر کی تاریخ، ثقافت اور ورثے میں مغلیہ عہد کے مثبت اثرات کو اجاگر کرنا اور نئی نسل کو اپنے ماضی سے روشناس کرانا ہے۔
ترجمان تنظیم مغلیہ مرکز پاکستان وقار فانی مغل کے مطابق یہ تقریب نہ صرف مغل فرمانروا جلال الدین محمد اکبر کی تاریخی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرے گی بلکہ اس موقع پر کیک بھی کاٹا جائے گا اور مہمان خصوصی سردار سلیم حیدر خان تنظیم مغلیہ مرکز پاکستان کی منتخب باڈی سے حلف بھی لیں گے۔

12/10/2025

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)جڑواں شہروں میں زندگی مفلوج، (ٹی ایل پی) ریلی پہنچنے سے قبل اسلام آباد و راولپنڈی مکمل سیل — انٹرنیٹ، ٹرانسپورٹ اور کاروبار بند
معلومات کے مطابق

لاہور پنجاب سے شروع ہونے والی تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی ریلی کے اسلام آباد پہنچنے سے قبل وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہر راولپنڈی مکمل طور پر سیل کر دیے گئے۔

انتظامیہ کی جانب سے داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز اور خار دار تاریں لگا دی گئی ہیں، جبکہ انٹرنیٹ سروس گزشتہ دو روز سے مکمل طور پر بند ہے۔ اس بندش کے باعث شہریوں کا آپس میں رابطہ منقطع ہوچکا ہے اور معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

انٹرنیٹ، سڑکوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش سے سرکاری و نجی ملازمین، طلبہ، دیہاڑی دار مزدور اور عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ دفاتر اور تعلیمی اداروں تک پہنچنا ممکن نہیں رہا جبکہ کئی علاقوں میں لوگ اپنے گھروں تک محدود ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد میٹرو بس سروس بھی مکمل طور پر بند ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہے۔ جڑواں شہروں کی اہم شاہراہیں سنسان ہوچکی ہیں اور تجارتی مراکز میں ویرانی چھائی ہوئی ہے۔

دوسری جانب سرکاری و نجی اسپتالوں کی صورتحال بھی سنگین ہوچکی ہے۔ مریضوں اور ایمبولینسز کو راستے بند ہونے کے باعث اسپتال پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

راستے بندش سے دکاندار بھی فائداٹھانے لگے۔ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ پھل، سبزیاں، گوشت، چکن اور دیگر ضروری اشیاء کے نرخ آسمان کو چھونے لگے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ راستے بند ہونے سے سامان کی ترسیل رک گئی ہے، تاہم شہریوں کا مؤقف ہے کہ تاجر منہ مانگے دام وصول کر کے عوام کو لوٹ رہے ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے کوئی نگرانی نظر نہیں آتی۔

شہریوں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر راستے کھولے جائیں، انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی بحال ہوسکیں۔۔

مزید ویڈیو دیکھنے کے لیے ہمارے دئیے گئے یو ٹیوب لنک پر کلک کریں👇👇👇

https://youtu.be/t86BqBDU0ac?si=aJnV9X9N5NPDiei8

11/10/2025

تحریک لبیک کی ریلی کے مناظر

11/10/2025

اسلام آبادٹریفک پولیس شہری کی تذلیل کررہی ہے فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح سے ٹریفک پولیس اہلکار شہریوں سے الجھ رہے ہیں۔مزید تفصیلات اس ویڈیو میں

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ccn News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ccn News:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share