عام انتخابات کے بعد پی ٹی آئی کو بلے کا نشان الاٹ کرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق قاضی محمد سلیم نامی شہری نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں وفاق، الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عام انتخابات کے فوری بعد پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔
قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کے کوٹے کا تحفظ کیا جا سکے، الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں 175 رجسٹرڈ سیاسی جماعتیں ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان میں شرح خواندگی 59.3 فیصد ہے۔
26/02/2023
عمران خان اور پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے
یہ چاہتے پی ٹی آئی کو کمزور کرکے ان چوروں کو الیکشن جتوایا جائے، چوکیدار جاوید علی پر تشدد کیا گیا کہ عثمان ڈار پر کرپشن کا الزام لگاؤ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے، یہ چاہتے پی ٹی آئی کو کمزور کرکے ان چوروں کو الیکشن جتوایا جائے، چوکیدار جاوید علی پر تشدد کیا گیا کہ عثمان ڈار پر کرپشن کا الزام لگاؤ۔ انہوں نے عثمان ڈار اور چوکیدار جاوید علی کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ ملک میں کیا ہورہا ہے؟ پاکستان کو بنانا ری پبلک بنا دیا گیا ہے، کسی کو آئین قانون کی فکر نہیں ہے،طاقتور لوگوں کا قانون ہے۔
آرٹیکل 14کہتا ہر انسان کی عزت اور حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، جاوید علی کے ساتھ جو ہوا اس کو سننا چاہیئے کہ اس کے ساتھ کیا گیا؟ جاوید علی ایک آدمی ہے جو سامنے آگیا، ہمارے بہت سارے لوگوں سے بیانات دلوانے کی کوشش کی گئی، یا پھر بلیک میل کرنے کیلئے کرپشن کیسز، اور ویڈیوز بنا دی جائیں ، مقصد عمران خان اور پی ٹی آئی کو کمزور کرکے ان چوروں کو الیکشن جتوایا جائے۔عثمان ڈار نے جاوید علی کو درجہ چہارم کی سیالکوٹ میں نوکری دلائی۔ چوکیدار کی نوکری تھی، ان کو پولیس نے اٹھایا اور نامعلوم افراد نے اٹھایا۔ اس کے کپڑے اتار کر ننگا کرکے تشدد کیا گیا، پھر کہتے کہ اس کی بیوی کو اٹھاؤ برہنہ کرو اور ویڈیو بنا کر فیس بک پر ڈالو جس پر میں نے کہا کہ بتاؤ میں نے کیا کرنا ہے، مجھ سے 164کے بیانات لئے گئے۔ جب کوئی آفیسر آتا تو کہتے چپ ہوجائے۔
عثمان ڈار کو پھنسوانے کیلئے بیان دو کہ پیسے لے کر نوکری دلائی۔ عمران خان نے کہا کہ شہبازگل کو اٹھایا گیا، اس پر تشدد کیا گیا کہ عمران خان کے خلاف بیان دو۔ میرے منہ سے غصے میں نکل گیا کہ قانون کاروائی کریں گے ، جس پر میرے خلاف توہین عدالت لگا دی گئی ۔ اعظم سواتی نے ٹویٹ کیا اس کے ساتھ جو کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔ چیف جسٹس اور عدلیہ سے امید رہ گئی ہے۔ میری جے آئی ٹی کی فرانزک کی ہوئی رپورٹ ختم کردی ہیں، پھر ان کو جے آئی ٹی کے اوپر بٹھا دیا ہے۔ میری چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ سوموٹو ایکشن لیں، پتا چلا کون لوگ تھے جنہوں نے جاوید علی کے ساتھ سب کیا ہے۔
15/09/2022
Imran khan says:
مجرموں پر مشتمل امپورٹڈ حکومت اور انکےسرپرستوں نےگزشتہ شب سیلاب متاثرین کیلئےعطیات جمع کرنے کے حوالے سے منعقدہ میری ٹیلی تھون کی نشریات رکوا کر نئی سطح تک گراوٹ کا مظاہرہ کیا ہے۔ پہلے انہوں نے چینلز پر ٹیلی تھون نہ دکھانے کے حوالے سےدباؤ ڈالا۔ اسکے باوجود جب چند چینلز نے نشریات جاری رکھیں تو انہوں نے کیبل آپریٹرز کو دھمکایا۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ قوم میں ہماری بڑھتی ہوئی مقبولیت سے یہ کس قدر خوفزدہ ہیں۔انہیں یہ بھی عِلم ہےکہ لوٹ مار کی طویل تاریخ کےباعث پیسوں کے معاملے میں کوئی ان پر اعتماد کو تیار نہیں۔چنانچہ مجھے اور میری جماعت کو نشانہ بنانے کیلئے انہوں نے سیلاب متاثرین کیلئےعطیات جمع کرنےکی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی۔ یہ بےحسّی ناقابلِ تصوّر ہے! اس سب کے باوجود ہم محض 2 گھنٹوں میں 5.2 ارب روپے جمع کرنے میں کامیاب رہے۔ میں دیارِ غیر خصوصاً امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سمیت عطیہ کرنے والے ہر ایک فرد کا مشکور ہوں۔
03/09/2022
ہانگ کانگ کوئی ایسی بھی گئی گزری ٹیم نہیں جیسی پاکستانی بولنگ کے خلاف یکسر بے وُقعت اور بے بس سی نظر آئی۔ پچھلی بار ایشیا کپ میں تو وہ انڈیا کو ہراتے ہراتے رہ گئے تھے۔اس بار بھی کوالیفائرز میں یہ ٹیم عرب امارات، سنگا پور اور کویت کو شکست دے کر گروپ سٹیج تک پہنچی ہے اور پچھلے ہی میچ میں، انڈیا کے خلاف، بھونیشور کمار، رویندرا جڈیجا اور یزویندرا چیہل پہ مشتمل بولنگ اٹیک کے سامنے اسی بیٹنگ لائن نے ڈیڑھ سو سے زائد رنز بنا لیے تھے۔
سو، تمام تر خدشات کے باوجود کسی کو بھی ہانگ کانگ سے ایسی بدنما کارکردگی کی توقع نہ تھی جو گذشتہ شب دیکھنے کو ملی۔ یہ عرب امارات کی تاریخ کا کم ترین ٹی ٹونٹی ٹوٹل تھا۔ یہ ہانگ کانگ کی اپنی پست ترین کاوش تھی۔ یہ مارجن کے اعتبار سے پاکستان کی سب سے بڑی جیت تھی۔ اس کے علاوہ اور بھی کئی ریکارڈز گذشتہ شب ٹوٹ گئے۔اس سارے منظرنامے کی توجیہہ دو پہلوؤں سے کی جا سکتی ہے کہ یا تو پاکستانی بولنگ ہی ایسی تباہ کن تھی کہ مخالف بلے باز سمجھ ہی نہ پائے یا پھر مخالف بیٹنگ ہی انٹرنیشنل کرکٹ کے آداب و اطوار سے نابلد تھی کہ پلک جھپکتے میں ہی منہدم ہو گئی۔دوسرا مفروضہ اس قدر قابلِ اعتبار نہیں کیونکہ یہی بیٹنگ لائن انڈیا جیسے اچھے اٹیک کے خلاف ڈیڑھ سو رنز بنا چکی تھی۔پاکستانی بولنگ کی بہترین کارکردگی کی تحسین سے پہلے ہانگ کانگ کی بولنگ کا تذکرہ ضروری ہے جو لائقِ تحسین بھی تھی اور لائقِ تنقید بھی۔ اننگز کے ابتدائی اوورز میں احسان، غضنفر اور شکلا کی بولنگ محمد رضوان جیسے زیرک بلے باز کے لیے بھی معمہ بنی رہی اور انھیں بازو کھولنے کا کوئی موقع نہ ملا۔کپتان نزاکت خان اپنے آپشنز کا سمجھداری سے استعمال کر رہے تھے اور پاکستان کو کھل کھیلنے کا موقع نہیں دے رہے تھے۔ مگر ڈیتھ اوورز کے لیے بولرز کا کوٹہ بچانے اور ترتیب درست رکھنے میں وہ گڑبڑا گئے۔ اسی گڑبڑاہٹ میں اضافی نقصان تب ہوا جب پے در پے چھکوں کے خوف میں ڈوبے ان کے بولرز ایک ایک گیند پہ پانچ پانچ ایکسٹرا رن دینے لگے۔ڈیتھ اوورز میں وائیڈ پھینکے جانا عین ممکن ہے کہ بولرز آف سٹمپ کے باہر سلو یارکرز پھینک کر گیند کو بلے کی پہنچ سے دور لے جانے کی کوشش کرتے ہیں مگر ایسی گیند کا وائیڈ قرار پانے کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپر کو غچہ دے کر باؤنڈری پار کر جانا سبھی پلان چوپٹ کر چھوڑتا ہے۔اور ہانگ کانگ کے ساتھ یہ بدقسمتی ایک سے زائد بار ہوئی۔ اس کا اضافی نقصان یہ ہوا کہ پاکستان کو 170 تک محدود رکھنے کے خواب ہوا ہو گئے.
01/09/2022
’باجی تم یہاں آئی ہو تو مجھے کھانا نہیں ایک خیمہ لے دو۔ میری چار جوان بیٹیاں بغیر چھت کے بے پردہ بیٹھی ہیں۔ ہم بلوچ لوگ ہیں، ہمیں شرم آتی ہے۔‘
جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ شہر ڈیرہ غازی خان میں تونسہ اور راجن پور کے علاقوں میں ایسی کئی کہانیاں سننے اور دیکھنے کو ملیں جہاں حکومتی سطح پر امداد کی کمی کی وجہ سے لوگوں میں مقامی اراکن اسمبلی کے خلاف غصہ پایا جاتا ہے۔میں لاہور سے نکلی اور تونسہ سے ہوتے ہوئے کوہ سلیمان کی پہاڑیوں تک جا پہنچی۔ ضلعی انتظامیہ مجھ سمیت کئی صحافیوں کو حکومت کے امدادی اقدامات دکھانے لے کر گئی تھی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ سیلاب کے بعد منقطع ہونے والا راستہ کھول دیا گیا ہے اور حکومت کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں لیکن اس کے باوجود ریسکیو کا کام واضح طور پر ناکافی نظر آیا۔کوہ سلیمان جاتے ہوئے سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے آبائی علاقے تونسہ میں رُکے تو بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کو خیمے بھی دیے گئے ہیں لیکن وہاں صرف چار پانچ خیمے تھے۔میں نے انتظامیہ سے سوال کیا کہ صرف یہ پانچ خیمے ہی سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی ہیں، تو مجھے جواب ملا کہ ’یہ کچھ لوگ ہیں۔ ہم نے ڈی جی خان میں پورا کیمپ بنایا ہوا ہے۔‘ان خیمہ بستیوں کے پاس گئی تو وہاں موجود خواتین اپنے بچوں کو لیے بیٹھی تھیں۔ میں نے پوچھا کہ کیا کوئی امداد ملی ہے؟ جواب ملا یہ خیمہ جس میں ہم بیٹھے ہیں۔شکایت کرنے والی خاتون کے پیچھے اس کی بیٹی چارپائی پر سو رہی تھی۔ اس خاتون نے کہا کہ ’بچے بیمار ہیں اور کوئی ڈاکٹر نہیں آیا۔‘تونسہ سے گزرتے ہوئے سیلابی پانی جگہ جگہ نظر آیا۔ کوہ سلیمان پہنچے تو وہاں پہلے سے ایک ٹینٹ لگا ہوا تھا۔ آس پاس متاثرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وہاں تین سے چار متاثرین میں چیک تقسیم کیے گئے۔جس شخص کو پہلا چیک ملا، اس کے تین بچے سیلاب میں ہلاک ہو گئے تھے۔ ان سے بات چیت کے دوران اور لوگ بھی جمع ہو گئے۔وہاں موجود ہر چہرے پر تکلیف اور کرب کی کیفیت تھی۔ تمام متاثرین اس امید پر اپنی تکلیف بیان کر رہے تھے کہ شاید ان کی کوئی مدد ہو جائے گی۔
یہ لوگ کوہ سلیمان کی پہاڑیوں میں چار سے پانچ گھنٹے کا پیدل سفر کر کے پہنچے تھے جن میں سے اکثر کے پاؤں زخمی ہو چکے تھے۔وہاں موجود ایک شخص نے ماچس کی ڈبی دکھاتے ہوئے کہا کہ ’میں یہ لینے کے لیے پہاڑوں سے تونسہ پیدل گیا۔‘ایک شخص میرے پاس آیا تو کہنے لگا کہ ’باجی تم یہاں آئی ہو تو مجھے کھانا نہیں ایک خیمہ لے دو کیونکہ میری چار جوان بیٹیاں بغیر چھت کے بے پردہ بیٹھی ہیں۔ ہم بلوچ لوگ ہیں، ہمیں شرم آتی ہے۔‘
30/08/2022
"2010 میں تباہی ہوئی تو پھر تعمیرات کی اجازت کیوں دی گئی؟ قانونی کارروائی ہونی چاہیے" آرمی چیف کی سوات کے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کمراٹ اور کالام سے آرمی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ریسکیو کیے گئے افراد سے ملاقات کی۔ بچوں، خواتین اور بزرگ افراد نے محفوظ انخلا پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کالام، بحرین، خوازہ خیلہ اور مٹہ میں سیلابی صورت حال کا فضائی جائزہ لیا، انہوں نے آرمی دستوں کی فضائی نگرانی بھی کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریسکیو سرگرمیوں میں کور کمانڈر پشاور کے کام کو سراہا۔
کانجو کینٹ ہیلی پیڈ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیلاب کے شدید نقصانات کا درست اندازہ لگانا ابھی باقی ہے، نقصانات کا اندازہ لگانے کیلئے سروے ضلعی انتظامیہ، ؤبائی حکومتیں اور فوج مل کر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2010 میں بھی یہاں ایسی ہی تباہی ہوئی تھی، انہی جگہوں پر دوبارہ تعمیرات کی اجازت دے کر غفلت کا مظاہرہ کیا گیا، ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
آرمی چیف کے مطابق کالام میں کافی نقصان ہوا ہے، بہت سے ہوٹل اور پل تباہ ہوئے ہیں، اس وقت سب سے ضروری کالام روڈ کو کھولنا ہے، امید ہے کہ چھ سے سات روز میں سڑک کھول دیں گے۔ کالام میں پھنسے لوگوں کو نکال رہے ہیں، اب وہاں بحرانی صورت حال نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ امداد کی اپیل پر لوگوں کا اچھا رسپانس آرہا ہے، کئی کئی ٹن راشن اکٹھا ہو رہا ہے، راشن کا کوئی مسئلہ نہیں ، خیموں کا مسئلہ ہوگا، بیرون ملک سے ٹینٹ منگوانے کی کوشش کر رہے ہیں، فوج کی جانب سے بھی خیمے فراہم کیے جا رہے ہیں، سندھ اور بلوچستان میں خیموں کی زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یو اے ای، ترکیہ اور چین سے امدادی سامان آنا شروع ہوگیا ہے۔ سعودی عرب اور قطر سے بھی پروازیں آنا شرو ع ہوجائیں گی اور پیسے بھی آئیں گے۔ دوست ممالک نے پاکستان کو نہ کبھی پہلے اکیلا چھوڑا ہے اور نہ ہی اب چھوڑیں گے۔
29/08/2022
اسلام آباد (پاکستان کی آواز۔ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2022ء)
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے 6 ستمبر کو یوم کے موقع پر ملک بھر میں نیٹ بال کے نمائشی میچز منعقد کروانے کا اعلان کردیا ہے۔
گذشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ نمائشی میچز منعقد کروانے کی فیڈریشن نے منسلک تمام متعلقہ اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں نمائشی میچز منعقد کروائیں۔
26/08/2022
دبئی: ایشیاکپ کے آغاز سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے انجری کا شکار ہونے والے قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے ملاقات کی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ اکیڈمی میں بھارتی ٹیم پریکٹس کیلئے گراؤنڈ میں آئی تو پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے ملاقات ہوئی، اس دوران ویرات کوہلی کے علاوہ یوزویندر چہل، رشبھ پنت، اور کے ایل راہول نے شاہین کی خیریت دریافت کی۔
پی سی بی نے کھلاڑیوں کی گرمجوشی سے ایک دوسرے کو مبارکباد دینے اور گپ شپ کرنے کی ایک چھوٹی سی ویڈیو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔
جس فخر زمان، شاداب خان اور محمد نواز بھی سری لنکن کھلاڑیوں کے ساتھ گپ شپ کرتے نظر آرہے ہیں۔
شاہین آفریدی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں تاہم انکی جگہ اسکواڈ میں محمد حسنین کو موقع دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ روایتی حریف ایشیاکپ میں 28 اگست کو ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے، گزشتہ سال کھیلے گئے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
19/08/2022
مہنگائی کا دور ہے، والد تعلیم اور گھر کا یومیہ خرچ 100 روپے دیتے ہیں،پولیس کے بلانے پر زمیندارباپ نے بیٹی کا یومیہ خرچ بڑھا کر 500 کر دیا
باپ کے رویے سے تنگ طالبہ والد کے 27 لاکھ روپے اٹھا کر تھانے پہنچ گئی۔92 نیوز کے مطابق رحیم یار خان میں ایک انتہائی دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں پر بیٹی یہ شکایت لے کر تھانے پہنچ گئی کہ والد اس کو یومیہ خرچ 100 روپے دیتا ہے۔طالبہ کی جانب سے پولیس کو تحریری درخواست بھی دی گئی۔طالبہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ مہنگائی کا دور ہے، والد کی جانب سے جو خرچہ دیا جاتا ہے وہ بہت کم ہے۔
طالبہ کی شکایت پر پولیس نے باپ کو تھانے طلب کر لیا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ طالبہ نے شکایت کی کہ والد تعلیم اور گھر کا یومیہ خرچ 100 روپے دیتا ہے۔ زمیندار اور دولت مند باپ نے بیٹی کا یومیہ خرچ 100 روپے سے بڑھا کر 500 کر دیا۔پولیس نے رقم طالبہ کے باپ کو واپس دینے کی بجائے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرا دی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی جائیداد کے تنازعہ اور خرچ نہ دینےپر بھی لڑائی جگھڑوں، والدین اور بہن بھائیوں کو قتل کرنے کے کئی افسوسناک واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔
سرگودھا میں خرچہ نہ دینے پر لڑکے نے اپنی بڑی بہن کو موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا۔بتایا گیا کہ سرگودھا میں مبینہ طور پر بھائی نے فائرنگ کرکے بڑی بہن کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے قتل کا واقعہ بہن بھائی کے جھگڑے کے بعد پیش آیا ، جس میں بھائی نے خرچہ نہ دینے پر بڑی بہن کو قتل کیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ اپنی بہن کو قتل کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا۔
گجرات کے علاقے کلیوال سیداں میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص کو بےدردی سے قتل کر دیا گیا۔ مذکورہ شخص کی سر کٹی لاش ملی تھی، پولیس نے تحقیقات میں انکشاف کیا تھا کہ مقتول کو اس کے سگے بیٹوں نے قتل کیا تھا او لاش سڑک کنارے پھینک کر روپوش ہو گئے تھے تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔
Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.