15/05/2025
ملتوی ہونے والے پیپرز کی نئی تاریخ کا اعلان ۔
جملہ متعلقین (ادارہ جات / طلباء طالبات/ والدین / اساتذہ کرام / سپر وائرزری سٹاف / ریذیڈنٹ انسپکٹرز/پریکٹیکل ایگزامینر)کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ثانوی و ا علیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ بہاولپور کے زیر اہتمام میٹرک (پہلا سالانہ) امتحانات 2025 کے عملی امتحانات اور انٹر میڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحانات 2025 کے تھیوری پرچہ جات جو مورخہ 07-05-2025 اور 09-05-2025 کو ملک میں ہنگامی صورت حال کے پیش نظر کینسل کردیے گئے تھے۔منسوخ شدہ پرچہ جات با اُمید منظوری پی بی سی سی (PBCC) درج ذیل ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق منعقد ہونگے۔
۔ جملہ امیدواران کو مطلع کیا جاتاہے کہ وہ بورڈ ہذا کی طر ف سے جاری شدہ رولنمبر سلپس کے تحت اپنے پہلے سے الاٹ شدہ امتحانی سنٹرز / لیبارٹریز میں امتحان دیں گے۔ امتحانی سنٹر / لیبارٹری/ سیشن میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
2۔ پہلے سے جاری شدہ رول نمبر سلپس قابل استعمال ہونگی۔ نئی رول نمبر سلپس جاری نہیں کی جائیں گی۔
3۔ تمام امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ پرچہ/ پریکٹیکل شروع ہونے سے تیس منٹ پہلے اپنے امتحانی سنٹر میں پہنچ جائیں۔
نوٹ:۔ کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے بورڈ ہذا کی آفیشل ویب سائٹ (WWW.bisebwp.edu.pk) وزٹ کریں یا ٹیلی فو ن نمبرز0629255086,9255092,9330232,9255091 پر رابطہ کریں۔شکریہ