*کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیا گیا*
*کوئٹہ: انٹرنیٹ سروسز صوبائی حکومت کی سفارش پر بند گئی ہیں،*
*کوئٹہ: محکمہ داخلہ بلوچستان نے نیٹ سروسز بند رکھنے کے لئے وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا تھا،*
*کوئٹہ: سروسز کی بندش سکیورٹی وجوہات کی بنا پر عمل میں لائی گئی، ذرائع محکمہ داخلہ*
18/08/2025
حب بلوچستان میں واقع اس خوبصورت مسجد کا نام کیا ہے؟
07/06/2025
*حب کی مدینہ کالونی گلی نمبر 4 صدیق اکبر مسجد کے رہائشی الہی بخش نے حب کے نوجوان صحافی ابراہیم کمبوہ کو مخاطب کرتے ہوئے علاقہ مسائل پر اعلی حکام کی توجہ مبذول کرانے کی اپیل*
*عید کے روز بھی مدینہ کالونی گلی نمبر 4 کے علاقہ مکین سخت اذیت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،الہی بخش کا ویڈیو پیغام*
عرصہ دراز سے سیوریج کے پائپ کھلے آسمان تلے پڑے ہیں جو کرپشن کی نظر ہورہے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں،سیوریج کا ناقص نظام ہونے کے باعث شہریوں کا فنڈز ضائع ہورہا ہے،سیوریج کی ابتر صورتحال کے باعث علاقہ میں گٹر کا پانی گلیوں میں جمع ہورہا ہے جس سے مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے اور تعفن بھی پھیل رہا ہے،علاقہ مکین گٹر کا پانی گلیوں میں جمع ہونے کے باعث نہ تو عید کے روز چہل پہل کرسکتے ہیں اور نہ ہی بچے اور خواتین یہاں سے گزر سکتی ہیں،الہی بخش نے اپنے ویڈیو پیغام میں نوجوان صحافی ابراہیم کمبوہ کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی دادرسی اعلی حکام تک پہنچانے میں دردمندانہ اپیل کی ہے۔
07/06/2025
*حب کی مدینہ کالونی گلی نمبر 4 صدیق اکبر مسجد کے رہائشی الہی بخش محمد حسنی نے حب کے نوجوان صحافی ابراہیم کمبوہ کو مخاطب کرتے ہوئے علاقہ مسائل پر اعلی حکام کی توجہ مبذول کرانے کی اپیل*
*عید کے روز بھی مدینہ کالونی گلی نمبر 4 کے علاقہ مکین سخت اذیت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،الہی بخش محمد حسنی کا ویڈیو پیغام*
عرصہ دراز سے سیوریج کے پائپ کھلے آسمان تلے پڑے ہیں جو کرپشن کی نظر ہورہے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں،سیوریج کا ناقص نظام ہونے کے باعث شہریوں کا فنڈز ضائع ہورہا ہے،سیوریج کی ابتر صورتحال کے باعث علاقہ میں گٹر کا پانی گلیوں میں جمع ہورہا ہے جس سے مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے اور تعفن بھی پھیل رہا ہے،علاقہ مکین گٹر کا پانی گلیوں میں جمع ہونے کے باعث نہ تو عید کے روز چہل پہل کرسکتے ہیں اور نہ ہی بچے اور خواتین یہاں سے گزر سکتی ہیں،الہی بخش نے اپنے ویڈیو پیغام میں نوجوان صحافی ابراہیم کمبوہ کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی دادرسی اعلی حکام تک پہنچانے میں دردمندانہ اپیل کی ہے۔
31/05/2025
حب// خورشید تبسم مسیح،اشرف خان،وقاص امین مسیح، شاہد مسیح، جمیل یوسف مسیح، شیلہ یوسف مسیح، ایڈگر بشیرمسیح اور صابر مگسی اور مرتضٰی مگسی سمیت دیگر کے ہمراہ پاک کالونی میں پریس کانفرنس کررہے ہیں۔۔
خورشید تبسم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 1992 سے پاک کالونی میں ہم رہائش پزیر ہیں بااثر افراد ہمارے گھروں پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں مختلف طریقوں سے ہمیں ہراساں کیا جا رہا ہے ہمارے پاس دستاویزات بھی موجود ہیں ہم اس وقت سے یہاں رہائش پزیر جب یہ علاقہ غیر آباد تھا انہوں نےکہاکہ بااثر افراد قبضہ مافیا سے نجات دلائی جائے ہم وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ بلوچستان، ڈپٹی کمشنر حب سے اپیل کرتے بااثر افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
30/05/2025
حب میں ڈکیت سرگرم،، چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں تھم نہ سکیں،شہری غلام حسین مگسی کی دلیرانہ جوابی فائرنگ سے 3 ڈاکو جہنم واصل،شہری زخمی
19/04/2025
حب::نیو لیبر کالونی کے معذور خاندان کی میر علی حسن زہری صاحب سے میر گلاب خان مگسی کی جانب سے مدد کی اپیل
نیو لیبر کالونی کے رہائشی ایک نہایت مستحق خاندان نے جناب میر علی حسن زہری صاحب سے پرزور اپیل کی ہے کہ ان کے ساتھ ہمدردی اور فوری تعاون کیا جائے۔ مذکورہ خاندان کے ایک ہی گھر کے چھ افراد معذوری کا شکار ہیں، جبکہ خاندان کے دو نوجوان ایف اے سی پاس کرچکے ہیں، دو بھائی زیرِ تعلیم ہیں اور دو بچے ابھی کم عمر ہیں۔
معاشی تنگی اور روزگار کی عدم دستیابی کی وجہ سے یہ خاندان شدید مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ معذور کوٹے کے تحت کسی اہل فرد کو ملازمت فراہم کی جائے، تاکہ گھر کا چولہا جل سکے اور بچوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری رہ سکے۔
یہ خاندان امید لگائے بیٹھا ہے کہ میر علی حسن زہری جیسے ہمدرد اور عوام دوست رہنما ان کی داد رسی کریں گے اور ان کے لیے روزگار کا مناسب بندوبست کر کے ان کی زندگی میں آسانی پیدا کریں
Be the first to know and let us send you an email when Ibrahim Kamboh journalist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.