11/10/2025
محلہ چھٹی بادشاہی مسجد کھجور والی اندرون کا بلی گیٹ کے قاری کی طرف سے پندرہ سالہ حسن سلطان کو اغوا کیے ہوے سات دن گذر گئے
کوئی پتہ نہی چل سکا تھانہ اے ڈویژن پولیس کی طرف سے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے مگر آخری اطلاع آنے تک قاری محمد ولید سکنہ کوٹلہ ارب علی خان کو سیالکوٹ میں مغوی حسن کے ساتھ دیکھا گیا تھا اور ان کے ساتھ ایک اور قاری بھی ملوث پایا گیا ہے قاری محمد ولید کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دیتا اور ان پر تشدد کرتا تھا بلکہ جس بچے کو سبق نہی اتا تھا اس کی زبان پر سرخ مرچ ڈال دیتا بچے قاری کے ڈر کی وجہ سے اپنے والدین کو بھی نہی بتاتے تھے حسن کے والدین نے ڈی پی او گجرات سے اپیل کی ہے کہ ان کی بچے کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں سی سی ڈی کے سربراہ سہیل ظفر چھٹہ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی اس معاملہ کے حل کے لیے ہماری مدد کریں