Welcome to De North Paradise , Your virtual portal to the heart of Gilgit Baltistan! 🏔️ Subscribe Our YouTube channel⬇️ https://youtu.be/Tyx51hJsZeM
(1)
In this channel, you will immerse yourself in the soulful melodies and rhythms that define Gilgit Baltistan & Yasin Valley's folk music heritage.
03/08/2025
Score ❤️
THE NORTH FOOTBALL ACADEMY YASIN
02/08/2025
😢إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
تھوداس یاسین سے تعلق رکھنے والے شیر داؤد ولد شیر باز تین منزلہ عمارت سے گر کر شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔ ہم اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ برابر شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
01/08/2025
حالتِ زار کچھ یوں ہے یارو یاسین بجیوٹ
01/08/2025
فطرت کا انتقام: انسان اور ماحولیاتی تباہی
ہر طرف سیلاب کی تباہ کاریاں ہیں، دریا اپنی حدیں توڑ چکے ہیں، اور پانی نے اپنا راستہ خود بنالیا ہے۔ کیا یہ قدرت کا انتقام نہیں؟ کیا ہم نے فطرت کے ساتھ جو سلوک کیا، وہ اب ہمیں واپس مل رہا ہے؟ ہم نے درخت کاٹے، مدنیات کے غرض سے پہاڑ اکھاڑے، دریاؤں کو خوب گندہ کیا، اور فضا کو زہر آلود بنایا۔ اب جبکہ زمین اپنا غصہ نکال رہی ہے، ہم حیران ہیں کہ یہ سب کیوں ہورہا ہے۔
ہم نے ترقی کے نام پر دیار کے خوبصورت جنگلوں کو کاٹ کے گھروں کو دیار کے پینلنگ سے خوب سجایا وہ درخت جو ہمیں صاف ہوا دیتے تھے، انہیں کاٹ کر ہم نے پلازے اور ار سی سی مکانات تعمیر کیے اپنے پھلدار باغیچوں کو تباہ کرکے کار پارکنگ بنالیا ۔ ہم نے پیدل چلنا چھوڑ دیا، ہر گھر میں گاڑی ضروری سمجھی، اور پھر فضائی آلودگی کو دعوت دے دی ہم نے دیسی کھاد کو حقیر جان کر کیمیائی کھادوں سے زمین کو بنجر کردیا۔ ہم نے تازہ سبزیوں کی بجائے پلاسٹک میں لپٹے ہوئے کھانے کو ترجیح دی۔ دریا کنارے جہاں ٹراؤٹ مچھلیاں تیرتی تھی وہاں کوڑے کے ڈھیروں سے بھر دیا گھر کے کچن سمیت سینیٹشن کے نظام کو گلی میں بہنے والے پانی کے ساتھ لنک کیا جو سیدھے گاوں کے نالوں پھر دریا میں شامل ہوتا رہا اور ابی حیات کا خاتمہ اپنے ہاتھوں سے کیا ہم نے کاروباری مقصد کے خاطر ہزاروں لیز فراہم کرکے پہاڑوں کو کھود کر ان کے سینے چیر ڈالے۔ ہم نے گاؤں کے صاف شفاف نالوں کو گٹروں میں تبدیل کردیا۔
اب جبکہ فطرت اپنی طاقت دکھا رہی ہے، ہم حیران ہیں کہ یہ سیلاب، یہ طوفان، یہ موسمی تغیرات کیوں آئے ہیں؟ کیا ہم سمجھتے تھے کہ ہم زمین کو بے تحاشا استعمال کریں گے اور اس پر کوئی ردعمل نہیں ہوگا؟ قدرت کا نظام توازن پر چلتا ہے، اور جب انسان اس توازن کو بگاڑتا ہے، تو قدرت اسے درست کرنے پر مجبور ہوجاتی ہے۔
لیکن اب بھی دیر نہیں ہوئی ہے ہمیں اپنے رویوں کو بدلنا ہوگا۔ درخت لگانے ہوں گے، پانی کو صاف رکھنا ہوگا، پلاسٹک کا استعمال کم کرنا ہوگا، اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی سے رہنا سیکھنا ہوگا یہ زمین ہماری ماؤں کی طرح ہے، جو ہمیں سب کچھ دیتی ہے، لیکن جب ہم اسے زخمی کرتے ہیں، تو وہ ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہم اس کے محتاج ہیں۔
اللہ پاک ہمیں تمام تر قدرتی افات سے محفوظ رکھے اور اپنی غلطیوں پر شرمندہ ہونے کی توفیق دے، اور ہمیں فطرت کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے کی ہمت عطا فرمائےآمین۔
(تحریر: صداقت علی ساحل )
01/08/2025
غذر
ضلع غذر کے گاؤں ہاتون میں ذہنی مریض کو بچاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے تین افراد دریائے غذر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے 1122 کی ٹیم نے زہنی مریض کو بچا لیا گیا 1122 غذر کے مطابق دریائے غذر میں پیش آنے والے افسوسناک ڈوبنے کے واقعے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، ایک شخص زخمی ہوا ہے جبکہ ایک تاحال لاپتہ ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالہ خالدہ دختر صادق اور ایک 11 سالہ بچی شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 60 سالہ صادق کے طور پر ہوئی ہے، جنہیں طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال گا ہکوچ منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد سے 30 سالہ شاہ حسین ولد دوست محمد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر غذر جناب حبیب الرحمان، اے ڈی ڈیزاسٹر مینجمنٹ غفران اللہ بیگ، اور ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر راجہ اجمل نذیر اسپتال میں موجود ہیں اور امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
31/07/2025
🌟 یاسین خاص میں ایک خوش آئند اضافہ! 🌟
آج باقاعدہ طور پر سکندر بیکرز اینڈ جنرل اسٹور کا افتتاح کر دیا گیا۔
اس موقع پر مقامی افراد اور معززینِ علاقہ نے اسٹور کو خوب سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
عوامی سطح پر اسے علاقے کی ترقی اور سہولت کے لیے خوش آئند قدم قرار دیا گیا۔
سکندر بیکرز اینڈ جنرل اسٹور پر دستیاب ہیں:
🛒 ہر قسم کی اشیائے خوردونوش
🍞 معیاری بیکری آئٹمز
🧊 فریز فوڈ
🧼 روزمرہ کے ضروری سامان
📍 مقام: یاسین خاص
📞 رابطہ: 0310-1888189 | 0355-5488217
خدمت میں ہمیشہ حاضر — اعتماد کا نام!
31/07/2025
تحصیل گوپس کے نواحی گاوں خؙٹوم نالے میں سیلاب کے سبب شاہراہ غذر کو شدید نقصان ، سڑک کا بڑا حصہ بہہ گیا
مسافر پہاڑ چڑھ کر پرانی سڑک تک پہنچ گئے اور کئی کلومیڑ پیدل سفر طے کرکے جنڈروٹ نکلے
خٹوم پؙل بھی ڈوب گیا، دریائے غذر کی بہاو میں رکاوٹ کے سبب پانی لوگوں کی زرعی اراضی پر کھڑی فصل تباہ کیا
ہنگامی بنیادوں پر پرانی سڑک بحال کرنے کی ضرورت ہے، بصورت دیگر بڑا مشکل۔مرحلہ پیش ہوگا
30/07/2025
*رپورٹ: اشکومن فیض آباد میں شدید بارش کے بعد تباہ کن سیلابی صورتحال*
*تاریخ:* 30 جولائی 2025
*مقام:* اشکومن، ضلع غذر
آج شام تقریباً چار بجے اشکومن کے علاقے میں شدید اور خطرناک نوعیت کی بارش ہوئی جو بیس منٹ تک مسلسل جاری رہی۔ بارش کے فوراً بعد اشکومن کے مختلف مقامات، خصوصاً *پالکزر، دوتبادل، فیض آباد بالا و پائن* میں متعدد مقامات پر شدید سیلابی ریلے آئے۔
سیلابی ریلے کے نتیجے میں:
- *10 سے 15 گھرانے مکمل طور پر تباہ* ہو چکے ہیں۔
- مزید 30سے 40گھرانے جزوی طور پر متاثر* ہوئے ہیں۔
- *فیض آباد پائن کا جماعت خانہ* (نئی تعمیر شدہ عمارت) بھی جزوی طور پر متاثر ہوا ہے۔
- *فیض آباد انٹر کالج* مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔
- *داود آباد سے فیض آباد بالا تک کا مرکزی رابطہ سڑک* مختلف جگہوں پر بلاک ہو گئی ہے اور مکمل تباہی کا شکار ہے۔
- *8 سے 10 دکانیں* سیلاب کی زد میں آئیں،
- *ایک کار اور 3 سے 4 موٹر سائیکلیں* بھی بہہ گئیں۔
- زرعی رقبے، جن میں *گندم، مکئی اور دیگر فصلیں* شامل ہیں، مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔
- کروڑوں روپے کا *مالی نقصان* رپورٹ ہوا ہے۔
اس وقت مقامی عمائدین، نوجوان، اور یوتھ رضاکار اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ سیاسی رہنما *عاطف سلمان* بھی نوجوانوں کے ساتھ موقع پر موجود ہیں اور امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔
علاقے میں سیلابی ملبہ اب بھی موجود ہے، اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رات کے وقت مزید ریلے آ سکتے ہیں، جس سے حالات مزید خراب ہونے کا امکان ہے۔
متاثرہ عوام نے حکومتِ گلگت بلتستان، ضلعی انتظامیہ اور فلاحی اداروں سے فوری امداد اور بحالی کے کام شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔
29/07/2025
سول ہسپتال گوپس کی حالت زار بدستور افسوسناک ہے، جہاں نہ صرف ڈاکٹرز اور جدید طبی آلات کی شدید کمی ہے بلکہ بنیادی سہولت یعنی ویٹ مشین تک میسر نہیں۔ مریضوں کا وزن معلوم کیے بغیر تشخیص اور علاج کیسے ممکن ہے؟ یہ سوال ہسپتال کے معیار پر سنگین سوالیہ نشان ہے۔ بارہا اپیلوں کے باوجود حکام کی خاموشی عوامی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے۔
28/07/2025
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا پرنس رحیم آغا خان کو خط
28/07/2025
عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے مرکزی رہنما اور عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری شیر نادر شاہی دو ماہ قید کے بعد ظمانت پر رہا ۔
Be the first to know and let us send you an email when De North Paradise posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.