Lachi Rangoona

  • Home
  • Lachi Rangoona

Lachi Rangoona جنوبی اضلاع کی خبروں کا سوشل میڈیا پیج۔ ۔ ۔
(5)

ریسکیو 1122 کوہاٹکوہاٹ کے تحصیل لاچی تاج محل ہوٹل کے قریب ایل پی جی ٹینکر پر آگ لگنے کی اطلاع۔حادثے میں دو افراد زخمی۔ ا...
21/07/2025

ریسکیو 1122 کوہاٹ

کوہاٹ کے تحصیل لاچی تاج محل ہوٹل کے قریب ایل پی جی ٹینکر پر آگ لگنے کی اطلاع۔
حادثے میں دو افراد زخمی۔

ایمرجنسی کی اطلاع ریسکیو کنٹرول روم کو موصول ہونے پر ریسکیو کی میڈیکل اور فائر فائٹرز ٹیموں نے بروقت رسپانس کیا۔
فائر فائٹرز ٹیم نے آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور کچھ ہی لمحوں میں آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔جبکہ میڈیکل ٹیم نے دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کوہاٹ کے ڈی اے منتقل کر دیا گیا۔

حادثے میں ذخمی ہونے والوں کے نام

1 شفیع اللہ عمر 30سال

2 اعجاز عمر 32 سال ساکنان آضاخیل پشاور شامل

جواد آفریدی
ترجمان ریسکیو 1122 کوہاٹ

Good Morrnig.  Kohat
21/07/2025

Good Morrnig. Kohat

صرف گولی مارنے کی اجازت ہے اپکو باقی میرے جسم پہ ہاتھ مت لگانا بلوچستان میں غیرت کے نام پہ قتل ہونے والی بہادر لڑکی کے ا...
20/07/2025

صرف گولی مارنے کی اجازت ہے اپکو باقی میرے جسم پہ ہاتھ مت لگانا بلوچستان میں غیرت کے نام پہ قتل ہونے والی بہادر لڑکی کے اخری الفاظ 😢

ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو  قبیلے والوں نے دعوت پر بلایا ، مگر وہ کھانے کی نہیں ,, غیرت دکھانے ،، کی دع...
20/07/2025

ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قبیلے والوں نے دعوت پر بلایا ، مگر وہ کھانے کی نہیں ,, غیرت دکھانے ،، کی دعوت تھی ۔ دونوں کو لے جا کر ایک چٹیل میدان میں کھڑا کردیا جاتا ہے ، وہاں 19 غیرت مند بلوچی مرد کھڑے ہیں جن میں سے پانچ کے پاس لوڈڈ اسلحہ ہے ، بڑی سی چادر میں لپٹی 24 سالہ شیتل اور 32 سالہ زرک کو گاڑیوں کے قافلے میں ق ت ل گاہ پر لاکر اتارا جاتا ہے ۔۔۔ شیتل جس کے ہاتھ میں قرآن تھا ، قبیلے کے مردوں کے سامنے یہ کہتے ہوئے سکون سے آگے بڑھتی ہے ,, صرف گ و ل ی مارنے کی اجازت ہے ،، جبکہ اس کی اجازت کسی نے طلب ہی کب کی تھی ۔۔۔ وہ ق ت ل گاہ کی جانب خود بڑھی ، اسے معلوم تھا اپنا انجام ، اس لیے نہ اس کے پاؤں کانپے، نہ آنکھوں میں التجا تھی، نہ لبوں پر چیخ، نہ دامن میں رحم کی بھیک۔۔۔ اس کی خاموشی میں وہ شور تھا، جو ان سب چیخوں پر بھاری تھا جو ظلم کے خلاف کبھی نہ نکل سکیں۔۔۔پھر گولی نہیں ، 9 گولیاں ماری گئیں۔۔۔ پھر اس کے بعد زرک کی باری آئی ، اسے دو گنا ماری گئیں ۔

مزید لکھنے کو کچھ بھی نہیں ہے ، وہاں لکھا بھی کیا جا سکتا ہے جہاں اس ق ت ل کو جسٹیفائی کرنے والے موجود ہوں ، جہاں کورٹ میں ، گھر میں ، سسرال میں جاکر ۔۔ راضی نامے کے بہانے اپنی ہی بچی کو چاہے نوبیاہتا ہو ، حاملہ ہو یا بچوں والی ہو ۔۔۔ بھون دیا جاتا ہے ۔ صرف اس ایک جرم پر کہ اس نے من پسند انسان سے نکاح کیا ۔۔۔۔ اور موت سے کم سزا پر تو غیرت کو چین نہیں آتا ۔ اس بلوچ قبیلے کی غیرت کو بھی سلام ، جو غیرت کے نام پر اپنی ہی بیٹی کو بے غیرت مردوں کے مجمعے کے سامنے لائے اور میدان میں کھڑا کرکے غیرت کی پگ پر ایک اور کلغی سجا لی ۔ ایک اور ۔بیٹی ہار گئی ، پگڑیاں جیت گئیں ۔

اس نے اپنی مرضی سے شادی کی، لیکن ایک عورت تھی، مردوں کے معاشرے سے بغاوت کے جرم میں پکڑی گئی۔ مقتل تک اپنے قدموں سے ائی۔ ...
20/07/2025

اس نے اپنی مرضی سے شادی کی، لیکن ایک عورت تھی، مردوں کے معاشرے سے بغاوت کے جرم میں پکڑی گئی۔ مقتل تک اپنے قدموں سے ائی۔ صاف ستھرے کپڑے ہوئے، اس نے چادر کے نیچے پکڑے ہوئے قرآن کو قاتلوں کے گروہ کے حوالے کیا، جس میں اس کا باپ، بھائی اور قریبی رشتے دار شامل تھے۔ اس نے کسی کے چہرے پر پیار بھری آخری نظر نہیں ڈالی، تاکہ ان کو خجالت کا احساس نہ ہو۔ وہ کسی کے گلے لگ کر روئی نہ کسی کو خدا حافظ کہا۔ سر اٹھا کر بندوقوں کے باڑ کے سامنے کھڑی ہوگئی۔ قاتل ان کے پیچھے اپنی بندوقیں لیے کھڑے ہوگئے۔ انہوں نے اسے کہا کہ تھوڑا آگے کھڑی ہو جائے۔ اس نے مڑے بغیر کہدیا کہ صرف گولی مارنے کا حق ہے۔ وہ آخری گولی لگنے تک اپنا باغی سر اٹھائے کھڑی تھی۔ نام اس کا شیتل تھا لیکن وہ مظبوط اعصاب کی بہادر باغی لڑکی تھی۔ اسے بغاوت کرنے کا حق تھا جو اس نے استعمال کیا، اگر اس کے ساتھ لڑنے اور اپنے پیار کو بچانے اور اس کی خاطر لڑنے کا حق ہوتا تو لڑ لڑ کر مرتی۔ لیکن قاتل اس کے بھائی باپ اور رشہ دار تھے، اس لیے اس نے سر اٹھا کر ان پر اچٹتی نظر ڈالنا بھی مناسب نہیں سمجھا، قرآن حوالے کرکے کہا، صرف گولی مارنے کا حق ہے۔ #شازار جیلانی
اج پھر جرگے میں اسکے عشق کا ہے امتحان
آج پھر وہ گر گئی ہے جانوروں کے درمیان

20/07/2025

شوق کا کوئی مول نہیں❣️
ضلع کرک سےتعلق رکھنے والے فٹبال کےبہترین کھلاڑی ولید جو کہ ایک ہاتھ سے محروم ہے لیکن اس نے ہمت نہیں ہاری

20/07/2025

شہید میجر محمد انور خان کاکڑ
اپنے بھائی دلاور خان کاکڑ کے ساتھ 😭😭😭

20/07/2025

فجر کی نماز پڑھنے والوں کو
السّلامُ علیکم ورحمةُ اللہ وبركاته🤝

کوئٹہ : علاقے جبل نور گاڑی پر دھماکے میں میجر محمد انور کاکڑ  جام شہادت نوش کر گئے ہیںاللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس می...
19/07/2025

کوئٹہ : علاقے جبل نور گاڑی پر دھماکے میں میجر محمد انور کاکڑ جام شہادت نوش کر گئے ہیں
اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے آمین
افسوس کہ اج ہم نے ایک بہادر نوجوان کھو دیا 😓

شکر الحمد اللّٰہیا اللّٰہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ہےکوہاٹ سی ایم ایچ میں ڈی پی او ہنگو  خالد خان کا اپریشن کامیاب ہوگیا 🤲
19/07/2025

شکر الحمد اللّٰہ
یا اللّٰہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے
کوہاٹ سی ایم ایچ میں ڈی پی او ہنگو خالد خان کا اپریشن کامیاب ہوگیا
🤲

کوہاٹ/ درملکگزشتہ رات صوابی موٹروے پر کسٹم ایکسائز گاڑی حادثے میں شدید زخمی سپاہی قمر زمان ولد خان زمان زخموں کی تاب نہ ...
19/07/2025

کوہاٹ/ درملک
گزشتہ رات صوابی موٹروے پر کسٹم ایکسائز گاڑی حادثے میں شدید زخمی سپاہی قمر زمان ولد خان زمان زخموں کی تاب نہ لا کر اللہ کو پیارے ہوگئے
نماز جنازہ آج گاؤں درملک میں شام 6 بجے ادا کی جائے گی
مرحوم قمرزمان درملک کے ممبر ساجد اسلم عرف خواجہ کے کزن تھے۔
اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے آمین

لاچی۔ گزشتہ رات مسلم اباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں وفات لاچی کے رہائشی شاہ زیب کی فائل فوٹو ۔
19/07/2025

لاچی۔
گزشتہ رات مسلم اباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں وفات لاچی کے رہائشی شاہ زیب کی فائل فوٹو ۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lachi Rangoona posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Lachi Rangoona:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share