Authentic news, promotion of tourism in Gilgit Baltistan be with us for new updates. Thank you
(2)
23/05/2023
ایس ایس جی کمانڈو شہید ذوہیب کو بعد از شہادت جی ایچ کیو راولپنڈی میں تمغہ بسالت سے نوازا گیا جو شہید کے والد نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے وصول کیا
شہید ذوہیب کا تعلق ضلع غذر کے گاوں سینگل سے ہے
22/05/2023
الیکشن کمیشن آفس گلگت چنار باغ کو NCA، NUST اور گورنمنٹ ڈگری کالج کی طالبات کے لیے لڑکیوں کے ہاسٹل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
22/05/2023
اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں سات سالہ معصوم بچی عدن کو جنسی زیادتی کے بعد انتہائی بے دردی سے پتھروں کے ساتھ قتل کر دیا گیا.
💔😖
21/05/2023
استور دو گروپوں کے تصادم کے بعد سنگین حالات کے پیش نظر ایک ماہ تک استور میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا...
نوٹیفکیشن جاری
21/05/2023
وزیر اعلی گلگت بلتستان اسلام آباد پہنچ گئے صدر مملکت عارف علوی سے اہم ملاقات
21/05/2023
#گلگت:قائد اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان مولانا قاضی نثار احمد شہید سیف الرحمن خان ہسپتال کشروٹ کی نئی بلڈنگ کا دورہ کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب مریضوں کی عیادت کررہے ہیں۔
21/05/2023
گلگت جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ گلگت کے مقامی عہدے دار نصرت علی اور راجہ دانش سمیت ازاد کشمیر کے بھی دو کارکنان گرفتار دوسری طرف ازاد کشمیر سے انے والے قافلہ کو چلاس کے مقام پر روک دیا گیا گلگت میں دفعہ 144کا نفاز اج اتوار کے روز امان للہ خان کی برسی پر جلسہ سے انتظامیہ نے روکنے کا حکم نامہ جاری کر دیا جے کے ایل ایف کے سپریم ہیڈ امان للہ خان کی برسی پر اج اتوار کو یاسین ملک کی قیادت میں قائم جے کے ایل ایف نے ایک ریلی اور جلسہ کا اعلان کر رکھا تھا جس میں پاکستان میں قیام پزیر کشمیری اور ازاد کشمیر سے بھی قافلے نے شرکت کرنا تھی گزشتہ روز مقامی عہدے دار نصرت علی خان کو جے کے ایل ایف کے مقامی دفتر سے ازاد کشمیر کے دو کارکنان صدام حیات اور صہیب خان کے ساتھ گرفتار کر لیا ان پر الزام ہے کہ گزشتہ روز ایک جلسہ میں انہوں نے گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ ماننے سے انکاری ہوکر جی بی میں ازاد کشمیر طرز کے حکومتی سیٹ اپ کی مانگ کی تھی ان گرفتاریوں کے بعد ازاد کشمیر سے انے والے قافلہ کو چلاس کے مقام پر روک دیا گیا ہے اور گلگت میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی انتظامیہ سے ملے ریکارڈ کے مطابق ماضی میں مقبول بٹ عبدالخالق انصاری رشید حسرت سردار عارف شاہد سردار افتاب سمیت کہیں کشمیری لیڈر ان کے ساتھ گلگت بلتستان اکر امان للہ خان کرنل ریٹائرڈ حسن مرزا اقتدار حسین وجائت خان اور دیگر سے مل کر جی بی اور ازاد کشمیر کو ایک کرنے گرفتاریاں اور گلگت بلتستان داخلہ پر پابندیاں لگی گلگت بلتستان کے سنجیدہ حلقوں نے تازہ گرفتاریوں کو افسوس ناک قرار دیا کہا کہ ایک طرف بھارت جی ٹوہنٹی کانفرنس سری نگر کر رہا ہے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول زرداری کشمیر میں ہے دوسری طرف گلگت میں گرفتار یاں اور امان للہ خان کی برسی پر پابندیاں بھارت کو سیاسی فائدہ پہنچانے کا باعث بنیں گی
20/05/2023
سٹی پولیس خان پور نے گلگت میں تعینات خاتون اے ایس پی ڈاکٹر شیزہ حبیب کے خلاف دھوکہ دہی کی دفعات لگا کر مقدمہ درج کرکے حراست میں لے لیا ۔۔
مزید وجوہات جاننے کے لیے ایف آئی آر کا پڑھنا ضروری ہے ۔۔
20/05/2023
یہ وہ 14 نئے کوآرڈینیٹرز ہیں جن کی تقرری کا نوٹیفیکیشن اج جاری ہوا۔ کون کہاں سے ہے لسٹ میں ملاحظہ کیجئے
18/05/2023
پی ایچ کیو ہسپتال کے ٹیم ممبر ڈاکٹر ثروت بتول نے گائنی اوبس (Obs & Gynae) میں ایم ایس (MS) کا امتحان پاس کر لیا ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکڑز ڈاکٹر ثروت بتول کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ پہلے سے بڑھ کر مریضوں کی خدمت کرینگی
17/05/2023
گلگت: کنوداس گلگت میں منعقدہ تبلیغی اجتماع میں وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی شرکت.
وزیر اعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزراء بھی موجود تھے۔
17/05/2023
رحیم آباد میں چیری کے باغات اور کولڈ/پیک ہاؤس کے معائنہ کے بعد دورہ کرنے والے چینی وفد کے ساتھ ایک مقامی زمہ داران
17/05/2023
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن شعبہ اسکاؤٹنگ کی جانب سے تبليغی اجتماع میں امامیہ اسکاؤٹس نے شرکت کی اور سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔ اس موقع پر اہلسنت اکابرینِ کی جانب سے امامیہ اسکائوٹس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی اسی طرح مذہبی رواداری کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کرنے پر ذور دیا۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن
17/05/2023
تبلیغی اجتماع کے پیش نظر ضلع دیامر میں 17 اور 18 مئی کو لوکل چھٹی ہوگی ۔۔
نوٹیفکیشن جاری
16/05/2023
گلگت
کنوداس آر سی سی پل سے خودکشی کرنے کے لیے دریا میں چھلانگ لگانے والے لڑکے کو ایس پی یو کے جوان منور نے اپنی جان کی بازی لگا کر بچا لیا خودکشی کرنے والے کا تعلق نگر سے بتایا جارہا ہے
آ
16/05/2023
اوشکنداس سے تعلق رکھنے والی کوشلین بانو نے سینٹ لوئس یو ایس سے گریجویشن کی تعلیم مکمل کیا ہے ۔۔۔
16/05/2023
گلگت
نوجوان کا آر سی سی پل کنوداس سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش ناکام ،
موقع پر موجود لوگوں نے دریا سے باہر نکال کر سٹی ہسپتال گلگت منتقل کر دیا
16/05/2023
گلگت میں جاری تبلیغی اجتماع میں خطیب مرکزی امامیہ مسجد گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی کی قیادت میں مرکزی انجمن امامیہ گلگت اور ہٸیت علماء امامیہ کی خصوصی شرکت۔
میزبان علماء نے بھرپور استقبال کیا.
#گلگت
16/05/2023
قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا راحت حسین الحسینی کی تبلیغی اجتماع آمد ۔۔
14/05/2023
بلتستان ہائی وے پر چٹان گرنے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی۔
مبینہ طور پر یہ واقعہ " حراموش آبشار" کے قریب اس وقت پیش آیا جب سڑک کو کھولنے کا کام جاری تھا۔
زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل ۔
14/05/2023
خپلو کھرفق سے مبینہ طور لاپتہ ہونے والے لڑکے شاہد ساکن کھرفق خپلو کو سکردو پولیس نے پیرودھائی اڈا راولپنڈی سے اپنے تحویل میں لے لیا،
ذرائع کے مطابق لڑکے کھرمنگ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کے ساتھ محبت میں گھروں سے بھاگ گئے تھے،
لڑکی کے والدین نے تھانہ سٹی سکردو میں دراخوست دائر کیا ھوا تھا ایس ایچ او سٹی سکردو نے کھوج لگا کر دونوں کو پیرودھائی بس اڈے راولپنڈی سے گرفتار کرکے سکردو منتقل کرکے ابتدائی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
14/05/2023
ساجد علی سدپارہ بغیر آکسیجن اور بغیر شرپا مدد، دنیا کا بلند ترین چوٹی ایورسٹ کو سر کرنے میں کامیاب۔
14/05/2023
نائیلہ کیانی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرلیا ۔
13/05/2023
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے انٹرمیڈیٹ کےسالانہ ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا
نیا شیڈول فیڈرل بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے ۔
12/05/2023
تبلیغی اجتماع میں شرکت کے خواہشمند افراد ھدایات پر عمل کریں ۔
10/05/2023
گلگت؛جعلی میجر گرفتار میجر کی وردی برآمد،جوٹیال تھانہ منتقل،تحقیقات جاری۔تعلق پارا چنار سے ہےلڑکیوں کوپھانسنے کیلئے ایسا کرتا تھا،ذرائع
08/05/2023
جگلوٹ :ڈموٹ کشروشنگ میں باپ نے گولی مارکر بیٹے کو قتل کردیا،ابتدائی اطلاع
بشکریہ Himalayan News Network
08/05/2023
آج وزیر اعلی خالد خورشید خان کی طرف سے اعلی انتظامی آفیسران کی تعیناتیوں سے متعلق اختیارات میں ترامیم سے یہ اندازہ ہوا کہ سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن اور سابق وزیراعلی سید مہدی شاہ بیوروکریسی کے سامنے کس قدر بے بس اور لاچار تھے
۔۔۔مگر خالد خورشید سے یہ برداشت نہ ہوسکا اور اختیارات بطور وزیر اعلی خود کو منتقل کرکے منتخب حکومت کو مضبوط کرکے اختیارات کا محور بنا دیا۔۔۔
یہ تاریخی اقدام ہے اس کو بھر پور سراہا جانا چاہئیے۔۔۔۔
07/05/2023
افسوس ناک خبر
شگر نالے میں بکریاں چراتے ایک شخص پہاڑی سے گر کر جان بحق۔ مرحوم کا نام رستم بتایا جاتا ہے اور محکمہ برق چھن شگر کا رہنے والا ہے ۔
06/05/2023
سزاے موت پانے والے مجرموں کو پھانسی کسے دی جاتی ہے۔ بہت ہی عبرتناک منظر دیکھیں اس ویڈیو میں۔
06/05/2023
شاہراہ قراقرم جلی پور کے مقام پر دریا برد ہونیوالی گاڑی اور ڈرائیور کا فائل فوٹو ۔۔۔
06/05/2023
چلاس گونر فارم سے رائیکوٹ جاتے ہوئے ویلس جیب جلی پور کے مقام پر ڈرائیور سمیت دریا برد ہو گئی۔ ڈرائیور کا فرید اللہ نام سے شناخت ہوئی ہے۔ ریسکیو 1122 دیامر کی ٹیمیں مصروف عمل ہیں۔
06/05/2023
چلاس۔
شاہراہ قراقرم جلی پور کے مقام پر گاڑی دریا برد ہوگئے۔
1122 زرایع کے مطابق گاڑی میں صرف ڈرائیور سوار تھا
06/05/2023
گلگت
ہنزہ عطاآباد لیک کے قریب پر کار حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی فائل فوٹو
ذرائع کے مطابق دو نوجوانوں کا تعلق علی آباد اور ایک نوجوان کا تعلق شیشکٹ سے بتایا جا رہا ہے
06/05/2023
ظفر وقار تاج سیکریٹری فارسٹ تعینات نوٹیفکیشن جاری
06/05/2023
محکمہ جنگلات میں تبادلے
06/05/2023
ظفر وقار تاج کو سیکرٹری فارسٹ جبکہ فیصل احسان پیر زادہ کو سیکرٹری فنانس
نوٹیفکیشن جاری
06/05/2023
افسوسناک خبر
ہنزہ۔ عطا آباد ٹنلز کے قریب کارگہری کھاٸی میں جاگری حادثے میں3افراد جانبحق۔ ریسکیو1122کے اہلکار اور مقامی افراد لاشوں کو کھاٸی سے نکال رہے ہیں۔
جانبحق ہونے والوں میں 2افرادکا تعلق علی آباد جبکہ ایک کا تعلق ششکٹ سے بتایا گیا۔
دوپہر ساڈھے بارہ بجے کے قریب گاڑی کو کھاٸی میں دیکھ کر مقامی شخص نے ریسکیو1122کو اطلاع دی تھی۔
06/05/2023
گلگت، چھلمس داس پولیس پبلک سکول کے سامنے ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک طالبعلم جان بحق ایک زخمی، عین شائد
06/05/2023
وفاق نے ترقیاتی بجٹ کی مد میں گلگت بلتستان کے لئے 5 ارب روپے جاری کردیا اس سے دو دن قبل 2 ارب روپے جاری کردئے گئے تھے
Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Baltistan 24/7 گلگت بلتستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.