سولہویں صدی میں اٹلی کے مشہور سائنس دان گلیلیو نے بتایا کہ بھاری اور ہلکی چیزیں ایک ہی رفتار سے گرتی ہیں۔ یعنی ان پر کشش ثقل ایک ہی طرح اثر کرتی ہے، تاہم ہوا کی مزاحمت (Resistance) کے باعث ہم انھیں مختلف وقفوں سے زمین پر گرتا ہوا دیکھتے ہیں۔ جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ پرندے کا پر، چٹان کے مقابلے میں زیادہ آہستہ آہستہ گرتا ہے کیونکہ ہوا کی مزاحمت "پر" کی رفتار کو سست کردیتی ہے حالانکہ کشش ثقل تو دونوں کے لیے یکساں ہوتی ہے۔ گلیلیو کے لاء آف فال نے نیوٹن کے حرکی و کشش ثقل قوانین کو بنیاد فراہم کی تھی۔
سائنسدانوں نے ایک ویکیوم چیمبر میں ہوا کے دباؤ کو مکمل طور پر ختم کر کے "لاء آف فال" کو ٹیسٹ کیا۔ جس سے ثابت ہوا کہ ہلکے وزن والی اور بھاری وزن والی اشیاء یکساں رفتار کے ساتھ ایک ہی وقت میں زمین پر گرتی ہیں.
Be the first to know and let us send you an email when All in One posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.