Voice of Karak

  • Home
  • Voice of Karak

Voice of Karak Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Voice of Karak, TV Channel, .

24/06/2024

وزیراعظم آفس کی وضاحت

ملک کے پائیدار امن و استحکام کے لیے حال ہی میں اعلان کردہ وژن جس کا نام عزم استحکام رکھا گیا ہے، کو غلط سمجھا جا رہا ہے اور اس کا موازنہ گزشتہ مسلح آپریشنز جیسے ضرب عضب، راہ نجات وغیرہ سے کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ مسلح آپریشنز میں ایسے معلوم مقامات جو نو-گو علاقے بننے کے ساتھ ساتھ ریاست کی رٹ کو چیلنج کر رہے تھے سے دہشت گردوں کو ہٹا کر انہیں جہنم واصل کیا گیا۔ ان کارروائیوں کے لیے مقامی آبادی کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور متاثرہ علاقوں سے دھشتگردی کی عفریت کی مکمل صفائی کی ضرورت تھی۔

اس وقت ملک میں ایسے کوئی نو-گو ایریاز نہیں ہیں کیونکہ دہشت گرد اداروں کی پاکستان کے اندر بڑے پیمانے پر منظم کارروائیاں کرنے یا انجام دینے کی صلاحیت کو گزشتہ مسلح آپریشنز سے فیصلہ کن طور پر شکست دی جا چکی ہے۔ اس لیے بڑے پیمانے پر کسی ایسے فوجی آپریشن پر غور نہیں کیا جا رہا ہے جہاں آبادی کی نقل مکانی کی ضرورت ہو گی۔

عزم استحکام پاکستان میں پائیدار امن و استحکام کے لیے ایک کثیر جہتی، مختلف سیکیورٹی اداروں کے تعاون اور پورے ریاستی نظام کا مجموعی قومی وژن ہے۔ اس کا مقصد نظرثانی شدہ قومی ایکشن پلان، جو کہ سیاسی میدان میں قومی اتفاق رائے کے بعد شروع کیا گیا تھا، کے جاری نفاذ میں ایک نئی روح اور جزبہ پیدا کرنا ہے.۔

عزمِ استحکام کا مقصد پہلے سے جاری انٹیلیجنس کی بنیاد پر مسلح کارروائیوں کو مزید متحرک کرنا ہے تاکہ دہشت گردوں کی باقیات کی ناپاک موجودگی، جرائم و دہشت گرد گٹھ جوڑ کی وجہ سے ان کی سہولت کاری اور ملک میں پرتشدد انتہا پسندی کو فیصلہ کن طور پر جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے. اس سے ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے مجموعی طور پر محفوظ ماحول یقینی بنایا جا سکے گا۔

اس میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے پہلے سے جاری کارروائیوں کے علاوہ سیاسی، سفارتی، قانونی اور معلوماتی پہلو شامل ہوں گے۔

ہم سب کو قومی سلامتی اور ملکی استحکام کیلئے مجموعی دانش اور سیاسی اتفاقِ رائے سے شروع کئے گئے اس مثبت اقدام کی پزیرائی کرتے ہوئے تمام غلط فہمیوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ اس موضوع پر غیر ضروری بحث کو بھی ختم کرنا چاہیے۔

20/06/2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،ہنڈرڈ انڈیکس 77 ہزار کی حد عبور کر گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس میں 748پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس کی77ہزار 455پوائنٹس پر ٹریڈنگ

ہم بڑا آغاز کرنا چاہتے تھے، آج کی شاندار کارکردگی پر فخر ہے، مجھے لگتا ہے کہ ہم کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتے ہیں،راشد خ...
04/06/2024

ہم بڑا آغاز کرنا چاہتے تھے، آج کی شاندار کارکردگی پر فخر ہے، مجھے لگتا ہے کہ ہم کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتے ہیں،راشد خان

عمران خان اور شاہ محمود قریشی سائفر کیس سے باعزت بری ہوگئے۔ اسلام آباد ہائکورٹ نے سزائیں کالعدم قرار دے دیں۔
03/06/2024

عمران خان اور شاہ محمود قریشی سائفر کیس سے باعزت بری ہوگئے۔ اسلام آباد ہائکورٹ نے سزائیں کالعدم قرار دے دیں۔

30/05/2024

سپریم کورٹ نے اٹک کچہری میں دو افراد کے قتل کے ملزمان پر دہشتگردی کی دفعات ختم کردیں
سپریم کورٹ کے مطابق ملزمان نے ذاتی دشمنی کی بنیاد ہر قتل کئے۔ملزمان کا مقصد خوف و حراس پھیلانا نہیں تھا۔عدالت نے دونوں ملزمان کی سزائے موت کو بھی عمر قید میں تبدیل کردیا ۔13 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس نعیم اختر افغان نے تحریر کیا

بریکنگ نیوزبلوچستان ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست خارج کردی ۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیک...
23/05/2024

بریکنگ نیوز
بلوچستان ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست خارج کردی ۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ ہاشم کاکڑ، جسٹس شوکت رخشانی پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سنا دیا۔

02/05/2024

بڑی خبر
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے تینوں حلقوں کے فارم 45،46 جمع کرانے کا حکم دے دیا

02/05/2024

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 19 میں واضح طور پر آزادی اظہار اور اظہار رائے کی حدود متعین کی گئی ہیں. جو لوگ آئین میں دی گئی آزادی رائے پر عائد کی گئی واضح قیود کی برملا پامالی کرتے ہیں وہ دوسروں پر انگلیاں نہیں اٹھا سکتے، ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری کو مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں،

پاکستان ائیر فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کہا کہ اسلحے کی دوڑ سے ہمارے خطے میں طاقت کا توازن بھی بگڑنے کا امکان ہے، مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور کوانٹم کمپیوٹنگ سمیت مخصوص ٹیکنالوجیز فضائی طاقت کے استعمال کو تبدیل کر نے کے ساتھ ساتھ اس کے دائرہ کار کو وسعت دے رہی ہیں، پاک فضائیہ نے بے مثال بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ہر طرح کی مشکلات میں فضائی حدود کی نگرانی کی جس کی بڑی مثال فروری 2019 ء ہم سب کے سامنے ہے.

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ اس بات کی تازہ ترین مثال ہے کہ جنگیں کیا کیا مصائب سامنے لاسکتی ہیں،غزہ میں بوڑھوں، خواتین اور بچوں کا اندھا دھند قتل اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا میں تشدد بڑھ رہا ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت نے اپنا ناجائز قبضہ کررکھا ہے، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، آرمی چیف نے کہا کہ ہمیشہ یاد رکھیں کہ حق طاقت ہے جبکہ باطل کبھی طاقتور نہیں ہوسکتا.

اسلام آباد ہائیکورٹ  میں ریکارڈ  پیش کرنے کے لئے آئے ایف آئی اے انسپکٹر  دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے ا...
23/04/2024

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ریکارڈ پیش کرنے کے لئے آئے ایف آئی اے انسپکٹر دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے

انسکپٹر عمران کارپوریٹ کرائم سرکل میں بطور ایس ایچ او تعینات تھے آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ریکارڈ پیش کرنے آئے تھے وہیں پر انکو دل کا دورہ پڑا انہیں پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گئے

مظفرگڑھ کے علاقے علی پور میں تھانہ صدر کی حدود مڈ والا میں قتل کی لرزہ خیز وارداتغربت اور تنگ دستی کی وجہ سے سجاد کھوکھر...
11/04/2024

مظفرگڑھ کے علاقے علی پور میں تھانہ صدر کی حدود مڈ والا میں قتل کی لرزہ خیز واردات
غربت اور تنگ دستی کی وجہ سے سجاد کھوکھر نامی شخص نے اپنی بیوی اور 7معصوم بچوں کو قتل کردیا، سفاک شخص نے کدال کے وار کرکے بیوی اور بچوں سے جینے کا حق چھین لیا، آٹھ افراد کے قتل کے بعد ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا، لاشیں ہسپتال منتقل، پولیس کے مطابق ملزم سجاد کھوکھر پیشے کے لحاظ سے درزی ہے

01/04/2024

توشہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشرا بی بی کی سزا معطل کر دی

27/03/2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آپ نے جو شرائط عائد کرنی ہیں وہ کر دیں ، کسی کا جلسہ کرنے کا حق تو نہیں چھینا جا سکتا، جلسے سب نے کیے ہیں، آپ قواعد و ضوابط اور شرائط طے کر لیں، شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے عدالت کے سامنے کہا کہ ہم چھ اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ آپ صرف یہ خیال رکھیں کہ کوئی ہنگامہ آرائی نا ہو، دوران سماعت اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ سیکورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔پہلے بھی ان کو جو اجازت دی گئی اس کی خلاف ورزی ہوئی تھی ، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جو شرائط نارمل ہوتی ہیں وہ لگائیں اس میں کوئی حرج نہیں ،کوئی غیر معمولی شرائط عائد نا ہو جو اسٹینڈرڈ ٹی او آر ہوتے ہیں اس کے مطابق اجازت دیں۔میرے سے پہلے والے چیف جسٹس بھی اجازت دیتے رہے ہیں میں نے بھی آرڈر کیا ہے۔ شیرافضل مروت نے کہا کہ ہم ہر قسم کی شرائط کی پابندی کے لئے تیار ہیں

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Karak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share