محمد، حضرت عمر، ثناء بی بی، یسرا بی بی، اور نازیہ بی بی، یہ پانچ بچے کافی عرصے سے غربت کی وجہ سے تعلیم سے محروم تھے۔ ان کے والدین کی مالی حالت اتنی کمزور تھی کہ وہ اسکول کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے تھے۔ بچے تعلیم حاصل کرنے کے شدید خواہشمند تھے لیکن حالات نے ان کے راستے بند کر رکھے تھے۔ آج ہم نے ان بچوں کو اسکول میں داخل کروا دیے ہے تاکہ وہ بھی دوسرے بچوں کی طرح پڑھ سکیں اور ایک روشن مستقبل کی طرف قدم بڑھا سکیں۔ یہ قدم ان کی زندگی بدل سکتا ہے۔
16/09/2025
اسلام، ریاض اور انعام تین سگے بھائی ہیں، اور یہ تینوں معذور ہیں۔ ان کے والد بھی شدید بیمار ہیں، جس کی وجہ سے گھر کی مالی حالت انتہائی خراب ہے۔ ان کے بچے غربت اور وسائل کی کمی کے باعث تعلیم سے محروم تھے اور اسکول نہیں جا رہے تھے۔ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، اور ہم نے یہ ذمہ داری محسوس کی کہ ان بچوں کو ان کا حق دلایا جائے۔ آج ہم نے ان تینوں بھائیوں کو آرک پبلک اسکول بامپوخہ میں داخل کروا دییں تاکہ وہ بھی ایک بہتر مستقبل کی طرف قدم بڑھا سکیں۔
Luqman Ahmad
14/09/2025
کیا ہم تعلیم کو صرف نعرہ سمجھتے ہیں یا ذمہ داری بھی؟
کتابیں نہیں... تو تعلیم کہاں سے؟
آج لُقمان ایک بار پھر اپنے مشن پر تھا — اُن بچوں کے ساتھ جنہیں اُس نے اسکول میں داخل کروایا، خود ان کے ساتھ اسکول گیا تاکہ اُن کا تعلیمی سفر شروع ہو سکے۔ مگر اسکول پہنچتے ہی دل ٹوٹ گیا۔
پرنسپل صاحب نے کہا: "ہمارے پاس کتابیں نہیں ہیں!
سوچیے! ایک سرکاری اسکول، جہاں داخلہ تو ہو گیا، مگر بچے پڑھیں گے کیا؟ یہ صرف ایک اسکول کا حال نہیں، بلکہ پورے صوبے کی بدقسمت حقیقت ہے — جہاں پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت ہے، وہاں کے اسکول بنیادی سہولیات سے محروم ہے.
سوچنے کی بات ہے:
اگر حکومت کتابیں نہیں دے سکتی، تو باقی سہولتیں کیسے دے گی؟
تعلیم صرف داخلہ نہیں — کتاب، استاد، ماحول سب ضروری ہیں۔
اور جب حکومت یہ سب نہ دے سکے، تو یہ نظام تعلیم نہیں، دھوکہ ہے۔
14/09/2025
لقمان خان، جن کی عمر تقریباً 20 سال ہوگی، اللہ تعالیٰ نے اُنہیں ایک ایسی صلاحیت عطا کی ہے جو بڑے بوڑھے بھی نہیں رکھتے۔ کچھ وقت پہلے انہوں نے بامپوخی گاؤں میں کتابوں کی ایک لائبریری کا آغاز کیا۔ اس کے بعد تھوڑے عرصے میں ہی اُن کی تعلیم سے محبت کی حد دیکھے کے انہوں نے اپنے معاشرے میں ان بچوں کے لیے ایک تحریک شروع کی جو اسکول سے باہر تھے، یعنی جو تعلیم کے حق سے محروم تھے۔
انہوں نے ایسے بچوں کے لیے اسکولوں سے بات کی، اُن بچوں کے والدین سے بات چیت کی، اور اُنہیں اس بات پر قائل کیا کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم دلوائیں۔جو کہ ان بچوں کا یہ بنیادی حق ہے۔اللہ تعالیٰ اُن کے جذبے کو قائم رکھے۔ ہم ہر طرح سے، جہاں تک ہمارے بس میں ہو، آپ کے ساتھ تعاون کریں گے۔
لقمان خان جیسے نوجوان آج کے معاشرے کی اصل ضرورت ہیں۔ ایسے نوجوان ہی قوم کے مستقبل کو روشن بنا سکتے ہیں۔ ان کی کوششیں نہ صرف تعلیم کو فروغ دے رہی ہیں بلکہ ایک مثبت معاشرتی تبدیلی کا آغاز بھی کر رہی ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ان جیسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں اور ان کے مشن میں ان کا ساتھ دیں تاکہ کوئی بچہ تعلیم کے حق سے محروم نہ رہے۔
Copied
14/09/2025
محلہ سخاکوہے اور بھایی خان میں ڈینگی Fogging ھوگیا ہے۔
12/09/2025
نن پہ بامپوخہ کلی کئ د ڈینگی ماشو سپرے وشو۔
فضل رازق کاچئ دا دی اللہ لری۔
11/09/2025
،څلور ماشومان چی د غریبئ لہ مرغہ د سکول نہ بھر وو او د تعلیم توان یہ نہ لرو نن مو الحمدو اللہ پہ سکول کئ انرول کڑہ۔
Thank You for your Efforts! Luqman Ahmad
10/09/2025
Welldon ✌️
10/09/2025
پانچ بچے جو صرف غربت کی وجہ سے تعلیم سے محروم تھے۔ وہ اسکول جانے کی خواہش تو رکھتے تھے، مگر مالی حالات انھیں اجازت نھیں دیتے تھے۔ ان کے چہروں پر ہمیشہ پڑھنے کی تمنا تھی، جو آج ہم نے پورا کرکے سارے بچوں کو اسکول میں داخل کروا دیںیں ہیں، تاکہ وہ بھی علم حاصل کر کے اپنی زندگی بہتر بنا کے کامیاب ہو سکے۔ تعلیم بامپوخہ کے ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔اییں اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں۔
Luqman Ahmad
Be the first to know and let us send you an email when Bampokha Kaly بامپوخہ کلے posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.