
31/07/2025
افغان مہاجرین دنیا کی مظلوم ترین لوگوں میں سے ایک ہیں۔ کبھی انہیں "مجاہدین بھائی" کہا جاتا ہے، کبھی "نمک حرام"۔ کبھی ان سے اپنے مقاصد حاصل کیے جاتے ہیں، تو کبھی دھکے دے کر نکال دیا جاتا ہے۔ پاکستان میں ان کے خلاف تعصب، نفرت، اور جھوٹے پروپیگنڈے کی مہمات کوئی نئی بات نہیں۔
افغان مہاجرین صرف "سونے کے انڈے دینے والی مرغی" ہیں جنہیں مختلف انداز میں استعمال کیا جاتا رہا ہے اور شاید ہوتا رہے گا۔ مگر افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ پشتون کبھی بھی چین اور سکون کا دن نہیں دیکھ پائیں گے، کیونکہ ان کے فیصلے کرنے والوں کے دل میں نہ ایمان ہے، نہ دین، اور نہ ہی اللہ کا خوف۔
یہ صرف ایک سیاسی یا نسلی مسئلہ نہیں، بلکہ انسانیت، عدل اور حق گوئی کا سوال ہے۔ جب تک ہم سچ بولنے کی ہمت نہیں کریں گے، ظلم کی چکی یوں ہی چلتی رہے گی۔