Harnai Tribune is a News page which is providing the best news of Distt Harnai to the people on time.
Harnai Tribune is a page that will provide you all news about District Harnai Balochistan Pakistan.
31/10/2025
31/10/2025
ہرنائی ٹریبیون نیوز؛
ہرنائی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہرنائی کی قیادت میں ہرنائی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے گھروں کو مسمار کرنے کا سلسلہ شروع۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ایف سی اور لیویز کی بھاری نفری تعینات ہیں۔ اب تک ہرنائی سے سینکڑوں افغان مہاجرین کو افغانستان بھیجا جاچکا ہے۔
31/10/2025
ہرنائی ٹریبیون نیوز؛
ہرنائی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد سلیم ترین کے زیر نگرانی میں ہرنائی لیویز کی ہرنائی کے مختلف علاقوں شاہرگ، کھوسٹ اور زردآلو میں افغان مہاجرین کو ان کے اپنے آبائی وطن بھیجنے کا سلسلہ زورو شور سے جاری ہے۔ گزشتہ روز سینکڑوں افغان مہاجرین کو بارڈر پار بھیج دیا گیا۔ پورے ہرنائی میں بڑے پیمانے پر تمام غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو افغانستان مسلسل واپس بھیجا جارہا ہے۔
30/10/2025
ہرنائی ٹریبیون نیوز؛
ہرنائی کے علاقے کلی شفہ سے تعلق رکھنے والے شینگل خان نے ایک بیان میں کہا ہے۔ کہ میں نے گذشتہ انتخابات میں مسلم لیگ نور محمد دومڑ کارروان میں شمولیت اختیار کیا تھا۔ ہم نے اس پارٹی کے ساتھ بہت قربانیاں دی ہیں۔ ہمیں اب تک پارٹی کی طرف سے کچھ بھی نہیں ملا ہے۔ ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ اگر ہمیں پارٹی کی طرف سے اسی طرح نظر انداز کیا جاتا رہا۔ تو آنے والے دنوں میں ہم اس پارٹی سے استعفی دینگے۔ لہٰذا منسٹر نور محمد دومڑ اور حاجی باز محمد دومڑ اس کا نوٹس لیکر ہمیں انصاف فراہم کریں۔
(منجانب۔ شینگل خان کلی شفہ بابیان ہرنائی)
29/10/2025
ہرنائی ٹریبیون نیوز؛
ہرنائی قوم مخیانی ترین اور قوم ونیچی ترین کے درمیان 25 سالہ پرانا صحرا زمین تنازعے کا دوسرا اور آخری مرحلہ تکہ کراس کے مقام پر جرگہ پنڈال میں اختتام پذیر ہوگیا۔ قوم ونیچی ترین کی جانب سے قوم مخیانی ترین کے تمام مدعیوں کو فی سبیل اللہ معاف کردیا گیا۔ اس سے پہلے گزشتہ روز قوم مخیانی ترین نے ونیچی ترین کے تمام مدعیوں کو فی سبیل اللہ معاف کردیا گیا تھا۔ دونوں قوموں کے مشران آپس میں شیروشکر ہوگئے۔ ونیچی قوم کے مشران کی جانب سے مخیانی قوم کے مشران کو قبائلی پگڑیاں باندھ لئے گئے۔ جرگے میں ہرنائی سمیت بلوچستان بھر سے ہزاروں لوگوں کی شرکت۔ دونوں قوموں کے واحد ثالث مولوی سید نظام الدین شاہ نے اختتامی دعا کی۔ صحرا زمین کا فیصلہ 5 نومبر کو واحد ثالث مولوی سید نظام الدین شاہ کی جانب سے جامع مسجد ہرنائی میں سنایا جائے گا۔
28/10/2025
ہرنائی ٹریبیون نیوز؛
ہرنائی قوم مخیانی ترین اور قوم ونیچی ترین کے درمیان 25 سالہ دیرینہ خونی صحرا اراضی تنازعے کا تصفیہ کردیا گیا۔ دونوں قوموں کی جانب سے واحد ثالث مولوی سید نظام الدین شاہ کو مقرر کردیا گیا تھا۔ جس نے فیصلہ سناکر دونوں قوموں کو آپس میں شیروشکر کردیا۔ ہرنائی قوم مخیانی ترین اور قوم ونیچی ترین کے جرگے میں خدرانی قوم کے سربراہ ملک مہراللہ خان ترین نے اپنے والد شہید ملک گل شاہ خان ترین کا خون مکمل طور پر معاف کر دیا، ملک علی محمد اسپانی نے مرحوم حاجی محمد نور بازدانی کے مدعی کو معاف کردیا۔ زخمی ہونے والے پسند خان ترین کے بھائی تل خان ترین نے اپنے بھائی کے مدعی کو بھی مکمل طور پر معاف کر دیا، جبکہ ملک امو جان ترین نے جھگڑے میں زخمی ہونے والے اپنے بیٹے کے مدعی کو مکمل طور پر معاف کر دیا، عمل خان نے بھی اپنے مدعی کو معاف کردیا۔ جرگہ میں ہرنائی سمیت بلوچستان بھر سے قبائلی عمائدین، سیاسی ومذہبی شخصیات سمیت ہزاروں لوگوں کی شرکت۔ دونوں قوموں کا ایک دوسرے کی پسماندگی بھائی چارے کے ذریعے ختم کرنے کا اعادہ۔ 29 اکتوبر کو خدرانی قوم کی جانب سے ونیچی قبیلے کے پاس جرگہ لے کر جایا جائیگا۔
ہرنائی قوم مخیانی ترین اور قوم ونیچی ترین کے درمیان جرگے کا انعقاد ایف سی پبلک سکول ہرنائی میں کیا گیا۔ جس میں خدرانی قوم کے سربراہ ملک مہراللہ خان ترین، اسپانی قوم کے سربراہ ملک علی محمد ترین، مڑیزئی قوم کے سربراہ ملک سلطان محمد ترین، ایف سی 81 ونگ کے لیفٹیننٹ ارباب علی خان، ترین قوم کے سربراہ سردار معصوم خان ترین، شمس حمزازئی، عبدالرحیم زیارتوال، سردار قاسم سارنگزئی، سردار حبیب الرحمان دومڑ، سردار رشید زرکون، شیر افغان زرکون، ونیچی قوم کے ملک حیات خان ونیچی ترین، ملک غفار ونیچی ترین، سردار اکبر کمالخیل ناصر، خان محمد دومڑ، سردار حاجی عبداللہ خان ترین، وڈیرہ عبدالغفور خدرانی، اسداللہ خدرانی، خدرانی قومی موومنٹ کے چیئرمین رضا محمد خدرانی، کچلاک سے سردار نیک محمد خدرانی اور مسرور احمد خدرانی سابقہ کمشنر اکبر سمیت ہزاروں لوگ موجود تھے۔
ہرنائی مخیانی ترین اور ونیچی ترین کے درمیان بابیان صحرا زمین کا تنازعہ تقریباً 25 سال پرانا ہے۔ سال 2000 میں مخیانی ترین اور ونیچی ترین کے درمیان صحرا کا یہ خونی اراضی مسلہ اس وقت بڑھ گیا تھا۔ جب دونوں اقوام اس زمینی تنازعے پر ایک دوسرے کے لئے مورچہ بند ہوگئے تھے۔ جس میں اس تنازعے کے آغاز سے اب تک تقریباً 5 قیمتی لوگوں کی جانیں ضائع ہوچکے ہیں۔ جبکہ کئی بندے زخمی بھی ہوچکے ہیں۔
ہرنائی اس زمینی تنازعے میں اب تک ٹوٹل 5 بندے شہید ہوچکے ہیں۔ جن میں حاجی محمد نور بازدانی سکنہ کلی سناڑی، حاجی نیاز محمد جلوانی ونیچی سکنہ کلی بیلی، وزیر محمد ونیچی سکنہ کلی پیر شہر، ملک گل شاہ خان قوم خدرانی سکنہ جلال آباد، سید دلاور شاہ قوم خمیس سکنہ گچینہ شامل ہیں۔ جبکہ ایک بندہ عمل خان قوم دادوزئی سکنہ محلہ اسلام آباد ہرنائی اس تنازعے میں زخمی بھی ہوا تھا۔ اور کئی لوگ بے گھر بھی ہوچکے ہیں۔ جبکہ پسند خان ولد گل خان قوم دادوزئی سکنہ محلہ اسلام آباد ہرنائی پر ہرنائی بازار میں تین دفعہ فائرنگ ہوا تھا۔ تاہم اس میں ایک دفعہ پاوں میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔ جبکہ باقی دو دفعہ بچ گئے تھے۔ جبکہ اس میں غلطی سے کاکڑ قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک چھوٹا بچہ بھی گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گیا تھا۔
ہرنائی اب تک اس مسلے کے حل کے لئے ان دونوں قوموں کے درمیان ماضی میں ایک جرگہ ہوچکا ہے۔ جس میں دونوں قوموں نے پیر علی الگیلانی کو اختیار دیا تھا۔ جس میں انہوں نے اس وقت فیصلہ سناتے ہوئے شہید ہونے والے ہر شخص کا جرمانہ 15 لاکھ روپے مقرر کیا تھا۔ جبکہ ان میں ایک شخص شہید ملک گل شاہ خان ترین کا جرمانہ 30 لاکھ روپے مقرر کیا تھا۔ جس میں یہ کہا گیا تھا۔ کہ مرحوم ملک گل شاہ خان ترین کو مرکے پر بلاکر دھوکے سے شہید کیا گیا تھا۔ اس وجہ سے اس کا جرمانہ زیادہ ہے۔ جبکہ زمین مخیانی ترین کے حوالے کیا تھا۔ تاہم اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوا تھا۔
ہرنائی پرانے زمانے میں بابیان میں صحرا کے مقام پر گورنمنٹ کی طرف سے روڈ بنانے کے لئے اس وقت فرمانہ آتا تھا۔ جس میں کہا جاتا تھا۔ کہ خدرانی قوم بیلی تک اپنا روڈ خود بنائے گا۔ کسیاڑی تک قوم بازدانی خود بنائے گا۔ بیلی کے آگے کٹپال خود پل تک بناتا تھا۔ پل کے آگے دادوزئی لکی بیخ، پیر اڈہ تک بناتا تھا۔ پرانے زمانے میں اس علاقے سے بذرئعہ راستہ پہاڑی علاقے وڑیخہ میں شکار کے لئے کمشنر جاتا تھا۔ تو کمشنر کے لئے شکار کا سامان ٹینٹ وغیرہ اونٹوں پر اسی راستے وڑیخہ تک پہنچایا جاتا تھا۔ تاکہ وہ اس میں بیٹھ کر شکار سے لطف اندوز ہوسکے۔
28/10/2025
ہرنائی ٹریبیون نیوز؛
ہرنائی بابیان ونیچی قوم کے سربراہ ملک حیات خان ونیچی ترین دونوں قوموں کے واحد ثالث مولوی سید نظام الدین شاہ کے ہمراہ قوم مخیانی ترین اور قوم ونیچی ترین کے جرگہ میں پنڈال پہنچنے کے بعد مخیانی قوم کے لوگوں سلام کر رہا ہے۔ اس موقع پر مخیانی ترین قوم کے بندوں کی جانب سے انہیں وعلیکم السلام کہا جارہا ہے۔
28/10/2025
ہرنائی ٹریبیون نیوز؛
ہرنائی مخیانی ترین اور ونیچی ترین کے درمیان ہونے والے 25 سالہ پرانے صحرا تنازعے کے جرگے میں شرکت کے لئے ملک حیات خان ونیچی ترین جرگہ پنڈال پہنچ گئے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ عبدالرحیم زیارتوال، چئیرمین خان محمد دومڑ، سردار اکبر کمال خیل ناصر سمیت لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔ جرگہ میں ہزاروں لوگوں کی شرکت۔
28/10/2025
ہرنائی ٹریبیون نیوز:
ہرنائی ٹو کوئٹہ روڈ چپر رفٹ کے مقام پر ٹرک گاڑی خراب ہونے کی وجہ سے ہرنائی ٹو کوئٹہ روڈ ٹریفک کے لئے بند۔ مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا۔ راستہ بند ہونے کی وجہ سے ٹرک گاڑیوں کی لائنیں لگ گئے۔
27/10/2025
ہرنائی ٹریبیون نیوز؛
ہرنائی بلوچستان ہائی کورٹ الیکشن ٹریبیونل کی جانب سے حلقہ پی بی 7 ہرنائی کم زیارت پر مسلم لیگ کے رہنما منسٹر نور محمد دومڑ اور جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار خلیل الرحمٰن دومڑ کے درمیان الیکشن دھاندلی کیس میں نور محمد دومڑ کے حق میں فیصلہ آنے اور خلیل الرحمٰن دومڑ کا درخواست خارج کرنے کے بعد ہرنائی میں مسلم لیگ کی جانب سے تشکر ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت منسٹر نور محمد دومڑ کے بھائی حاجی باز محمد دومڑ نے کی۔ اس موقع پر سینئر قانون دان ایڈوکیٹ عبدالناصر ترین، حاجی رضا ترین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جنہوں نے نور محمد دومڑ کی جیت کے نعرے لگائے۔
27/10/2025
ہرنائی ٹریبیون نیوز؛
ہرنائی 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہرنائی میں سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی قیادت ڈی ڈی او ای مشتاق احمد نے کی۔ مہمان خاص ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی تھے۔ جبکہ اس موقع پر ایس پی ہرنائی انجینئر عبدالحفیظ جھاکرانی سمیت اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر 27 اکتوبر 1947 کو انڈیا کی جانب سے کشمیر کے مہاراجہ سنگھ کی دعوت پر کشمیر کا انڈیا کے ساتھ غیر قانونی الحاق پر روشنی ڈالی گئی۔
Be the first to know and let us send you an email when Harnai Tribune posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.