Punjab Police

Punjab Police Police Is Your

23/03/2025

لاہور کے علاقہ اقبال ٹاؤن میں بہادر شہری نے ڈکیتوں کی واردات ناکام بنا دی.

12/03/2025

👎👎 افسوس ناک خبر ملائشیا میں 80 بھکاری پکڑے گئے ہیں , جن میں سے 77 پاکستانی ہیں جن کا تعلق پنجاب سے ہے۔ دیکھیں کس طرح بھکاریوں کو پکڑتے ہیں اور اب پوری دنیا میں بھکاریوں کے خلاف مہم شروع ہو چکی ہے۔۔۔۔ 😢👮‍♂️💔

04/03/2025

ظفروال ایریا گاوں دیولی خطرناک مینس لائیو اپڈیٹ بارش کے بعد ڈھک نالہ میں پانی آنے کی وجہ سے یہ ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں

03/03/2025

دبنگ خاتون SHO حاجن آسیہ دبدبے اور اسٹائل کے چرچے! مردوں سے زیادہ دلیر! 9 حج بھی کیے
حاجن آسیہ نے اب تک کن خطرناک مجرموں کو پکڑا؟

02/03/2025

سرگودھا بھلوال 17 جنوبی ٹانگو پولیس کی کاروائی چوری شدہ مویشی مقامی کھوجی کی مدد سے برامد کروا لیے گئے اور مالکان کے حوالے کر دیے گے.

پریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس تاریخ: 23 فروری 2025*کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی، دو مغوی بحفاظت بازیاب*کشمور پولیس نے ا...
25/02/2025

پریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس
تاریخ: 23 فروری 2025

*کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی، دو مغوی بحفاظت بازیاب*

کشمور پولیس نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دو مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔

تفصیلات کے مطابق: یہ دو افراد 04 دسمبر 2024 کو پی پی جمال تھانہ کرمپور کی حدود سے اغوا ہوئے تھے۔ جنہیں آج تھانہ غوثپور کی حدود میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بازیاب کرلیا گیا۔

بازیاب ہونے والے مغویوں کی تفصیل:

1. *شکیل احمد بھلکانی ولد احمد علی بھلکانی بھلکانی*
2. *لیاقت علی بھلکانی حاجی شیراں بھلکانی*

کشمور پولیس نے خفیہ اطلاعات پر بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کیا، جس کے نتیجے میں مغویوں کی بحفاظت بازیابی ممکن ہوئی۔

علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے کشمور پولیس نے ناکہ بندی اور سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

بازیاب ہونے والے مغویوں کو بحفاظت کشمور پولیس نے ورثاء کے حوالے کردیا ۔

کشمور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

*ترجمان کشمور پولیس*

21/02/2025

پریس ریلیز*** ضلع کشمور پولیس

موؤرخہ 21 فروری 2025

کشمور پولیس کی بروقت کامیاب کارروائی

*کشمور پولیس نے چنیوٹ ،پنجاب کے رہائشی دو افراد کو اغوا ہونے سے بچالیا*

چنیوٹ، پنجاب کے دو رہائشی کاروبار کرنے کے جھانسے درانی مھر کچے کی طرف جا رہے تھے۔ جن کو ٹیکنیکل اطلاع کی مدد سے بچالیا گیا۔

تفصیل مندرجہ ذیل ہے:

1- *آصف علی ولد عاشق علی شمسی*

2- *ناصر علی ولد منظور احمد شمسی* *رہائشی ضلع چنیوٹ پنجاب*

ٹیکنیکل اطلاع پر کشمور پولیس نے تھانہ درانی مھر کی حدود میں ناکابندی کرائی اور اغوا ہونے سے دو افراد کو بچالیا۔

اغوا سے بچ جانے والے افراد کو باحفاظت کشمور پولیس نے ورثاء کے حوالے کردیا۔

عوام الناس سے التماس ہے کہ فیک کالز، میسجز کہ ذریعے کچے کی طرف نہ جائیں اگر آپ کو دوستی، شادی، نوکری، سستے دام پہ گاڑی، مال مویشی یا دوسرے جھانسوں میں پھنسانے کے لیا کال آۓ تو فوری مقامی پولیس کو اطلاع کریں شکریہ۔

*ترجمان کشمور پولیس*

21/02/2025

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Punjab Police:

Share