13/12/2023
کوہاٹ بچے کیلئے ماں کا دودھ مکمل غذا ہے، تمام طبقات کو اگاہی مہم میں اپنا خصوصی کردارادا کرنا ہوگا۔ اس حوالے سے محکمہ صحت کوہاٹ کے زیر انتظام ورلڈ فوڈ پروگرام اور بچوں کے صحت کے عالمی ادارے یونیسیف کے تعاون سے مثبت انفرادی و سماجی رویے، کے عنوان سے خصوصی اگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس کی ڈاکٹر فضل مولا (ڈی ایچ او)ڈاکٹر طفیل محمد (ایل ایچ ڈبلیو کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر محبت علی (ای پی آئی کوآرڈینیٹر، اللہ نور (ڈی ڈی بسپ) ،ڈاکٹر ہارون ناصر (پبلک ہیلتھ کوآرڈینیٹر)، مختار الدین ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوآرڈینیٹر، اشرف اللہ (این آئی ایس) اور صحت اور بے نظیر ناشوونہ اسٹاف بھی موجود تھے ۔