I am starting News projects on social sites. it's the beginning
28/10/2025
27/10/2025
تھانہ کورال اسلام آباد:
پولیس نے بھکاریوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
22/10/2025
یاماہا کمپنی نے بغیر ڈرائیور کے موٹر سائیکل ک تجربہ کیا ہے۔
21/10/2025
Name this buzzing buddy 🐝
21/10/2025
الوداع SAWFISH
پاکستان جو پہلے آری دار مچھلیوں کے 3 مختلف انواع کا گھر تھا، نے بالآخر ان کو بے گھر کر دیا.
سافش کو آفیشلی پاکستانی پانیوں سے ناپید قرار دیا گیا. آخری بار ان کو 2018 میں دیکھا گیا تھا جبکہ اس کے بعد یہ نا لوکل کسی جگہ دیکھنے کو ملے اور نا ہی پاکستانی سمندر میں ملے.
ان کے ختم ہونے کے وجہ میں سرفہرست ان کا بے دریغ شکار اور خود ان کے لمبا منہ جو اکثر ماہی گیروں کے جال میں پھنس جایا کرتا تھا.
انسانی مداخلت آہستہ آہستہ ہر طرح کے جانداروں کو ختم کر رہے ہیں.
اعزاز احمد
21/10/2025
اس مریض کا سر اس قدر نرم کیوں ہے؟
اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک حادثے کی وجہ سے اس کے دماغ کو شدید چوٹ لگی تھی جس سے دماغ میں بہت زیادہ سوجن ہو رہی تھی۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسا جسم کو کسی بھی جگہ چوٹ لگے تو وہاں سوجن ہونے لگتی ہے۔ لیکن فرق یہ ہے کہ اگر دماغ میں بہت زیادہ سوجن ہو تو کھوپڑی کی ہڈی کی وجہ سے دماغ کو سوجنے کے لیے اضافی جگہ نہیں ملتی اور دماغ کھوپڑی کی ہڈی پر بہت زیادہ پریشر ڈالنے لگتا ہے۔ اس پریشر کی وجہ سے دماغ کے نیورانز مرنے لگتے ہیں جس سے موت بھی واقع ہو سکتی ہے اور اگر مریض کی زندگی بچ جائے تو بھی نیورانز کے مرنے کی وجہ سے مریض عمر بھر کے لیے معذور ہو سکتا ہے
دماغ کے نیورانز کو بچانے کے لیے سرجن فوری طور پر ایسے مریض کی کھوپڑی کی سرجری کرتے ہیں اور کھوپڑی کی ہڈی کا ایک حصہ آری سے کاٹ کر نکال دیتے ہیں۔ اس ہڈی کو یا تو کسی میڈیکل ریفریجویٹر میں محفوظ کر لیا جاتا ہے یا پھر مریض کے پیٹ کی جلد کھول کر اس ہڈی کو پیٹ پر نصب کر دیا جاتا ہے تاکہ یہ ہڈی زندہ رہے۔ اس کے بعد مریض کے سر کی جلد کو ٹانکے لگا کر سی دیا جاتا ہے
اس مریض کا سر اس لیے اس قدر نرم ہے کہ اس کے سر سے کھوپڑی کی ہڈی کا بہت بڑا حصہ نکال دیا گیا ہے۔ جب اس کے دماغ کی سوجن ختم ہو جائے گی اور مریض صحت یاب ہو جائے گا تو دوبارہ سرجری کر کے اس کا سر کھولا جائے گا اور کھوپڑی کی ہڈی واپس اپنی جگہ پر نصب کر دی جائے گی۔
ٹریفک کے حادثوں میں شدید زخمی ہونے والے مریضوں کی موت اکثر دماغ کی اندرونی چوٹوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اس پروسیجر سے دماغ کی چوٹوں کو مندمل ہونے کا وقت مل جاتا ہے اور نیورانز کے مرنے کا امکان بہت کم ہو جاتا ہے۔ اس پروسیجر کی وجہ سے اب تک ہزاروں حادثے کے شکار مریضوں کی جان بچائی جا چکی ہے
بشکریہ: ڈاکٹر قدیر قریشی
21/10/2025
پاکستان کا مفصل تصاویر لینے کا حامل جدید سیٹلائٹ خلا میں
پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو نے اتوار کو شمال مغربی چین کے جیوچوان سینٹر سے ایچ ون ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ کا اعلان کیا۔ دعویٰ ہے کہ یہ مختلف شعبوں میں بروقت اور پائیدار منصوبہ بندی کی سمت اہم قدم ہے۔
پاکستان نے چین کے تعاون سے اپنا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا۔ سرکاری دعوؤں کے مطابق یہ سیٹلائٹ مختلف محکموں میں فیصلہ سازی کے عمل کو جدید بنانے کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کی پیش گوئی اور تدارک میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
ادارے کے عہدیداروں کے مطابق، اس سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والا ڈیٹا فصلوں کے پیٹرن ، مٹی کی صحت، اور آبی وسائل کی نگرانی کو مزید بہتر بنائے گا، جس سے پاکستان کی نہ صرف زرعی پیداوار اور موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا بلکہ اور بھی بہت سے شعبوں میں مدد ملے گی۔
سپارکو کی جنرل منیجر سیٹلائٹ پلاننگ عائشہ ربیعہ احسن کے مطابق نیاسیٹلائٹ پاکستان کے پچھلے امیجنگ سسٹمز کے مقابلے میں ایک نمایاں تکنیکی پیشرفت ہے۔ اُنہوں نے کہا، "یہ پاکستان کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا سیٹلائٹ ہے، جو ایک عام امیجنگ سیٹلائٹ سے کہیں زیادہ جدید ہے اور یہ مفصل تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
۔
11/10/2025
ہمارا کے پی کے اتنا خوبصورت اور ویل مینجڈ ہو سکتا ہے یقین نہیں آتا لیکن یہ ویڈیو بٹ خیلہ کی ہے اور یہ شہر کے پی کے کا شہر نہیں بلکہ یورپ کا کوئی ویل مینجڈ ٹورسٹ شہر لگ رہا ہے۔
اتنا پیارا شہر آرگنائز کرنے پر انتظامیہ کو داد دینا بنتی ہے۔
ویڈیو کریڈٹس Nomi Khan
اور ضیغم قدیر
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
10/10/2025
جہلم میں بھی الیکٹرو بسیں پہنچ گئیں
Electro Buses Are Coming At Jhelum | Discover Pakistan
🇵🇰
10/10/2025
نوجوان کا پرندوں سے پیارکرنے کا منفرد انداز!
Young Man’s Unique Way of Showing Love for Birds Wins Hearts! 🕊️💚 | Discover Pakistan
Be the first to know and let us send you an email when MzeeNews posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.