This is for News and updates Related to Gilgit Baltistan
20/09/2025
Ap Kia kehtay hai is mamlay me
19/09/2025
گلگت بلتستان کی آواز کو دبانے کی کوشش
92 نیوز جیسے بکاو چینلز عوامی مطالبات کو "شرپسندی" کے لیبل میں پیش کر کے حقائق مسخ کر رہے ہیں۔
یاد رکھیں:
گلگت بلتستان ایک متنازعہ علاقہ ہے جس کی حیثیت اقوامِ متحدہ میں تسلیم شدہ ہے۔
عوام کے ٹیکس اور آئینی حقوق کے مطالبات قانونی و جائز ہیں۔
بکاؤ میڈیا حقائق نہیں چھپا سکتا۔
ہم نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ پرامن رہیں، سچائی کو پھیلائیں اور اپنے حقوق کے لیے متحد رہیں۔
19/09/2025
Koi Bata Dai Ye Video Kaha Ki Or Kab Ki Hai
19/09/2025
Share
18/09/2025
14 سالہ ارشاد حسین ساکن دنیور 25 اگست سے لاپتا ہے پولیس تاحال پتہ لگانے میں ناکام، والدین کا پولیس و دیگر اداروں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل
17/09/2025
پاکستانی میڈیا نے سوست دھرنے والوں کو شر پسند کہ کر گلگت بلتستان کا 22 لاکھ عوام کی توہین کی ہے
17/09/2025
Raja Kashan Ki Report
16/09/2025
معصوم نوجوان کاشان کا سفاکانہ قتل ہمارے معاشرے کے لیے ایک نہایت سنگین اور خطرناک ناسور ہے۔ ایسے مجرموں کو سخت اور عبرتناک سزا دینا ہی مستقبل میں اس قسم کے واقعات کے انسداد کا واحد راستہ ہے۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ مختلف گروہوں میں شامل ہونے کے بجائے اپنے مستقبل کو سنوارنے کی کوشش کریں تاکہ معاشرہ مثبت سمت میں ترقی کرے۔
ـــ اخلاق
16/09/2025
کاشان کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے دو لعنتی چہرے ایک کا تعلق سکردو اور دوسرے کا تعلق دیامر سے ہے۔انکو پھانسی کی سزا ہونا چاہیے
16/09/2025
ہم سوچتے ہیں دشمنی باہر سے آتی ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ سب سے بڑا دشمن کبھی کبھی دوست کے بھیس میں ہوتا ہے۔
دوست کا مطلب سہارا، عزت اور اعتماد ہے، نہ کہ غداری، نفرت اور خون۔🥲🥲
15/09/2025
کنوداس، گلگت — کنوداس کے رہائشی نوجوان راجہ کاشان، جو یاسین کا رہنے والا تھا، لاپتہ ہونے کے بعد بدقسمتی سے قتل شدہ پایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش میں قتل کا اعتراف کیا اور بتایا کہ انہوں نے لاش دریا میں پھینکی۔ جائے وقوعہ پر ملزمان نے جگہ کی نشان دہی کی، جہاں سے مقتول کا ایک چپل ملا جسے ورثاء نے پہچان لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مقتول کا موبائل فون بھی برآمد کر لیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
اداسی اور غم کی فضا میں کنوداس میں مظلوم کے گھر والوں نے سڑک بلاک کر دیا ہے اور پورا گلگت بلتستان ان کے ساتھ کھڑا دکھائی دے رہا ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ لاش فوری طور پر برآمد کی جائے اور ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ اس واقعے نے علاقے میں شدید دکھ اور غم پھیلا دیا ہے اور سب کی نظریں جلد از جلد انصاف اور مکمل شفاف تفتیش پر مرکوز ہیں۔
حسن علی
15/09/2025
اہم اطلاع
یاسین سلطان آباد سے تعلق رکھنے والے راجہ فلوک کے چھوٹے صاحبزادے راجہ کاشان گزشتہ رات 9 بجے گلگت شہر کنوداس کے گھر سے نکلے تھے اور تاحال لاپتہ ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق ان کا موبائل نمبر بھی مسلسل بند جا رہا ہے۔
اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب انتہائی پریشانی میں ہیں۔ تمام دوستوں، عزیزوں اور گلگت بلتستان کے اداروں سے پُرزور گزارش ہے کہ راجہ کاشان کو ڈھونڈنے میں تعاون کریں۔
📞براہِ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ بچہ جلد از جلد اپنے اہل خانہ تک پہنچ سکے۔
اگر کسی کے پاس راجہ کاشان کے بارے میں کوئی بھی اطلاع ہو تو براہِ کرم فوری طور پر رابطہ کریں۔
Be the first to know and let us send you an email when Karakoram update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.