This is for News and updates Related to Gilgit Baltistan
15/10/2025
بتاریخ 12 اکتوبر 2025ء سب انسپکٹر حافظ خان بطور انچارج چیک پوسٹ چمر دس اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے تھے۔ تقریباً صبح 11 بج کر 30 منٹ کے قریب، سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر وہ حسبِ معمول چیکنگ کے سلسلے میں جماعت خانہ شرقیلہ کے قریب موجود تھے۔
اسی دوران انہوں نے شرقیلہ آر سی سی پل کے نزدیک ایک خاتون کو دریا کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جو اچانک دریا میں جا گری۔ سب انسپکٹر حافظ خان نے بہادری، فرض شناسی اور انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر کارروائی کی اور موقع پر موجود دو موٹر سائیکل سواروں کی مدد سے خاتون کو بحفاظت دریا سے نکال کر فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا۔
سب انسپکٹر حافظ خان کا یہ اقدام قابلِ تحسین، قابلِ تقلید اور محکمہ کے لیے باعثِ فخر ہے۔
ان کی بروقت کارروائی سے ایک قیمتی انسانی جان بچ گئی۔
لہٰذا، ان کی اس شجاعت اور فرض شناسی پر انہیں شاباش اور تعریفی نوٹ دیا جاتا ہے۔
11/10/2025
گلگت:ہم امن کا پیغام دیتے ہیں دوسری طرف سے بھی امن کا پیغام آجائے تو یہ پسماندہ خطہ ترقی کریگا
آغا راحت حسین الحسینی کا جمعہ کے اجتماع سے خطاب
11/10/2025
Ager isee muhabbat se Dono aik dusray ke liye dill saaf kre or apnay ikhtalafat ko Aik khoobsurati samjhe aik dusray se muhabbat jo haqeeqat me deen e Muhammadi saw ka daras hai dono fareqain Dai Awam Din Dugni rat jugni taraqqi bhe kregi or aik dusru ki izzat kregi
11/10/2025
Is Bar Ahlae Sunnat Ke Qazi Nisar Na Gilgit Baltistan me Aman Ki khatir Bht Qurbani di Awam Qazi Nisar ki sabar istaqamat pe usay kharaj e tehseen paish karti hai
10/10/2025
دشمن جسے مارنے نکلے تھے اللہ پاک نے اسے غازی بنوا کر سفیر امن بھی کہلوایا۔اسے کہتے ہیں اللہ سے سب کچھ ہونا اور مخلوق سے کچھ بھی نا ہونا ۔۔جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ۔۔ماشااللہ
10/10/2025
انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان نے قاضی نثار احمد پر حملہ کیسے کیا گیا اور جوابی کارروائی میں کیا ہوا۔
سی ڈی ٹی وی فوٹیج پبلک کر دیا۔
09/10/2025
CCTV Footage Jab Tak Public Nhi Hoti Awam Mazeed Intishar ka shikar hotay jayegy
08/10/2025
مولانا قاضی نثار احمد صاحب پر ہونے والے حملے میں ملوث دہشت گردوں میں سے ایک زخمی حملہ آور انعام حسین ولد اختر حسین کی لاش ان کے ساتھی دہشت گرد سلطان آباد کے قریب سڑک کنارے چھوڑ گئے ۔
لاش کو پولیس نے تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔
واضح رہے کہ واردات میں استعمال ہونے والی 2D کار کے مالک اقرار حسین، جو اس وقت پولیس حراست میں ہے، نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا تھا کہ اس نے یہ گاڑی واردات سے ایک روز قبل انعام حسین کے حوالے کی تھی۔
واقعے کی تحقیقات میں مزید پیش رفت کے لیے تفتیش جاری ہے۔
08/10/2025
Galat Kam Ka Galat Anjab Gilgit me sunni Shia Bhio ke b**h me foot dalne wala dehshatgard Qazi Nisar sahib pe hamla karne walay shaks ki lash ko usky dostu ne sultan abad me lejakay kisi nali me daal diya
ye sab ke liye sabaq hai galat kam ka galat anjam
08/10/2025
قربان استاد ۔۔انشااللہ یہ خطہ اب امن کا گہوارہ بنے گا اور ہر غریب مزدور آپ کے لئے دعا گو رہے گا انشااللہ ۔۔اللہ پاک آپ کو صحت سلامتی اور عافیت کے ساتھ عمر دراز نصیب کرے ۔۔آمین
07/10/2025
اہلِ تشیع سے کوئی دشمنی نہیں، حادثے سے قبل اندازہ ہوگیا تھا، مولانا قاضی نثار احمد۔
گلگت: امیرِ اہلِ سنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان مولانا قاضی نثار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دشمن اہلِ تشیع نہیں بلکہ وہ عناصر ہیں جو علاقے کے امن اور اتحاد کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے حالیہ واقعے کے بعد جس صبر و ضبط اور دانائی کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔
مولانا قاضی نثار نے انکشاف کیا کہ حملے سے قبل کچھ خدشات موجود تھے اور ساتھیوں کو ہدایت کی تھی کہ شہادت کے لیے تیار رہیں۔ ان کے مطابق، "حملہ آوروں کا ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا، دشمن خوف زدہ ہو کر فرار ہو گیا۔"
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے اور علاقے کے امن کا قیام سب سے مقدم ہے۔ قاضی نثار احمد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کو جلد از جلد بے نقاب کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے تاکہ خطے کا پائیدار امن یقینی بنایا جا سکے۔
Be the first to know and let us send you an email when Karakoram update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.