Deep line

Deep line ‏کچھ لوگ آپ کی روح میں اپنی جڑیں اس قدر مضبوط کر لیتے ہیں کہ آپ چاہ کر بھی انہیں بھول نہیں سکتے
خواہ وہ جڑیں عادت کی ہوں یا پھر محبت کی

وہ روز مجھے سحری کے وقت جگاتی تھی وہ۔ کالز کرتی اور میسجز کرتی تھی کہ اٹھ جائیں سحری کر لیں، میں جھٹ سے اس کے پہلے میسج ...
24/03/2023

وہ روز مجھے سحری کے وقت جگاتی تھی وہ۔ کالز کرتی اور میسجز کرتی تھی کہ اٹھ جائیں سحری کر لیں، میں جھٹ سے اس کے پہلے میسج پے جاگ جاتا یا پھر یوں کہہ لیا جاۓ کے مجھے انتظار ہی اس کے میسج کا ہوتا تھا
وہ اپنے گھر سحری کرتی اور میں ہوسٹلائز تھا تو ہوٹل پے چلا جاتا
سحری کر کے موبائل دییکھتا تو میسج آ چکا ہوتا کہ نماز پڑھ کے چاہے سو جانا پھر ہر نماز کے وقت ایک میسج ملتا نماز یاد سے پڑھ لیجئے گا حالانکہ اسے پتہ اذان کو تو میرے پاس بھی آتی ہو گی، افطار میں ایک میسج کہ افطاری کے بعد نماز نہیں بھولنا اور رات میں عشاء ضرور ادا کرنا
یہ باتیں مجھے بہت سکون دیتی اتنی خوشی کہ میں ہر پل مسکراتا پھرتا
کہتے ہیں اگر عورت سچی محبت کر لے تو ایک ماں کی طرح پرواہ کرنے لگتی ہے
اب کی بار تو ماہ رمضان کی مبارک بھی نہیں دی اس نے۔
نہیں مطلب محبت نہیں چھوڑی اس نے پتہ نہیں کیا بات ہوئی میں اسے کہتا میں مجبوریوں کی زد میں آ کے بھی اس سے محبت کرنا کبھی کم نہیں کرتا۔
پہلی سحری کی لیے آلارم لگا کے سویا اور سحری کو اس کے میسج کی بجاۓ اس کی کال کی بجاۓ آلارم پے جاگ ہوئی۔ اس بات نے بہت تکلیف دی مجھے۔ مجھ سے یہ سب اب برداشت نہیں ہو رہا، کیں کہ مجھے شاید محبت کے ساتھ ساتھ اس کی عادت بھی ہو چکی ہے۔ دوسرے روزے کو میں نے بے بسی کے عالم میں پوچھا اب کی بار نہیں جگایا کرو گی؟
جواب نہ ملنے پے خاموشیاں مزید بڑھ گئی۔ ایسے لگا جیسے سینے میں کوئی درد مسلسل بھرتا ہی جا رہا ہے۔ مجھے اب بھی روز انتظار رہتا ہے اس کے لوٹ آنے کا۔ نہ جانے کہاں چلی گئی ہے وہ، جو مجھ سے اتنی دوری اختیار کر لی ہے اس نے۔
سحری اب بھی ہو جاتی ہے۔ افطاری بھی، نماز بھی پڑھ لی جاتی ہے۔ لیکن سحری کے وقت بھی، افطاری کے وقت بھی، ایک زور دار سسکی سے اس کا نام لیتا ہوں میں، اور ساتھ ہی انکھیں نم ہو جاتی ہیں۔۔۔!!!
😕💔😔😢

06/03/2023

New action movie watch End

29/08/2022

جب کوئی رو رہا ہو تو ہم کتنی جلدی سے کہہ دیتے ہیں نا کہ یار صبر کرو حوصلہ رکھو ہمت سے کام لو بہادر بنو کچھ لوگ یہ چار لفظ محبت و ہمدردی کہ ناطے سے کہتے ہیں یہ لفظ کہنے کتنے آسان ہے نا کتنی جلدی سے ہم یہ سب کہہ دیتے ہیں اور پھر کچھ لوگ تو مطلب حد ہی کر دیتے ہیں کہتے ہیں کہ تم نے یہ کیا تماشہ لگا رکھا ہے جب دیکھو تب اداس اور کوئی کام نہیں کیا تمہارے پاس رونے دھونے کہ علاوہ کبھی ہنس بھی لیا کرو جب دیکھو منہ بنائے رکھتے ہو چھوڑ دو اداسی کی جان خوش رہا کرو یہ وہ اور اسی ہی کئی باتیں سننے کو ملتی ہے بات یہ نہیں کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں بات تو انکے الفاظ انکے لہجے کی ہے
ارے یار کوئی پاگل بھی ہو نا تو وہ بھی کبھی بھی اپنے لئے اداسی نہیں چنے گا
میں کیا کوئی بھی نہیں چاہے گا کہ وہ اداس رہے سب خوش ہی رہنا چاہتے ہیں مگر وقت حالات اور قسمت انسان کو ایسا بنا دیتے ہیں
یہ صبر حوصلہ و ہمت جیسے لفظ کسی بڑی سے دکان میں پڑی کسی خوبصورت سی کتاب میں لکھے ہوئے ہی اچھے لگتے ہیں جب حقیقی زندگی میں یہ سب سہنا پڑے پتا تو تب چلتا ہے
کہنے والے کتنے آرام سے کہہ کر چلتے بنتے ہیں
جو اس دور سے گزر رہے ہوتے ہیں پتا تو انہیں ہوتا ہے
جانتے ہو جب تکلیف ہوتی ہے تو کیسا لگتا ہے ؟
زخم نظر نہیں آتا پر درد انتہا کا ہوتا ہے
ایسے لگتا ہے جیسے ہمارے جسم پر چھریاں چلائی جا رہی ہو
جیسے سوئیاں چبھوئی جا رہی ہو
جیسے ہمیں جلتی آگ میں پھینک دیا گیا ہو
جیسے ہمیں پتھر مارے جا رہے ہو
تب اتنا درد ہوتا ہے کہ بیان سے باہر ہے
اتنی تکلیف ہوتی ہے کہ برداشت نہیں ہوتی
کھلی فضا میں بھی دم گھٹتا ہے
سانس نہیں لی جاتی
بھوک نہیں لگتی
پیاس ہونے کہ باوجود بھی پانی نہیں پیا جاتا
اتنی اذیت ہوتی ہے کہ پھر اپنا ہونا بھی اچھا نہیں لگتا
تب بس ایک ہی دھن سوار ہوتی ہے
یا تو غم ختم ہو جائے یا ہم
یا صبر آ جائے یا موت
لوگ کہتے ہیں کہ
موت مانگنا گناہ ہے
لیکن کیا کسی کو جیتے جی مار دینا گناہ نہیں ہے ؟
کسی کی روح کو گھائل کرنا گناہ نہیں ہے ؟
کسی کو درد دینا گناہ نہیں ہے ؟
کسی کی ہنسی چھیننا گناہ نہیں ہے ؟
کسی کو عمر بھر کہ لئے آنسو دینا گناہ نہیں ہے؟
کسی کو اذیت دینا گناہ نہیں ہے؟
جب یہ سب گناہ نہیں ہے ان سب کی معافی ہے
تو پھر موت مانگنے کی بھی معافی ہونی چاہیے مر کر ان سب اذیتوں سے نجات کی بھی معافی ہونی چاہیے نا
جب کوئی موت مانگتا ہے نا تو وہ پاگل نہیں ہوتا
بس ہر طرف سے تھک چکا ہوتا ہے
اپنوں سے اپنے آپ سے
اذیت
کنتا چھوٹا لفظ ہے نا
پر جب یہ خود پہ گزرے تب پتا چلتا ہے
یہ چھوٹا سا لفظ جینا مشکل کر دیتا ہے
سانسیں حلق میں اٹک جاتی ہیں
پھر نا دعائیں اثر کرتی ہے نا دوائیں
صبر حوصلہ و ہمت
یہ سب کتابی باتیں ہیں اور کتابوں میں ہی اچھی لگتی ہے
حقیقت میں جب یہ سب سہنا پڑے تو انسان جیتے جی مر جاتا ہے اور افسوس کہ اسے موت بھی نہیں آتی
ہم جیسوں کہ دوہرے مسائل ہوتے ہیں
ایک ہمیں غم سہنے پڑتے ہیں
اور دوسرا پھر بھی سب سے مسکرا کہ ملنا پڑتا ہے اور کہنا پڑتا ہے کہ کچھ نہیں ہم ٹھیک ہے خوش ہیں
جب کہ ہمارا دل رو رہا ہوتا ہے مگر پھر بھی ضبط کا دامن تھام کہ رکھتے ہیں اور ایسے دیکھاتے ہیں کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں
اور کتنا صبر و تحمل کیا جائے
اور کتنے حوصلے و ہمت سے کام لے ؟؟
💔💔💔💔😔😔😢😢

جب میں نے لکھا تو مجھے کہا گیا۔تم دکھ کی تشہیر کرتے ہو۔ہمدردی سمیٹتے ہو۔۔اچھا لگتا ہے؟۔۔لوگ باتیں کرتے ہیں۔۔ہنستے ہیں بو...
23/09/2021

جب میں نے لکھا تو مجھے کہا گیا۔تم دکھ کی تشہیر کرتے ہو۔ہمدردی سمیٹتے ہو۔۔اچھا لگتا ہے؟۔۔لوگ باتیں کرتے ہیں۔۔ہنستے ہیں بولتے ہیں۔۔؟؟؟
تو میں یہی کہونگا کہ اگر لفظوں کی آوازیں ہوتی تو میں اپنی چیخیں بھی لکھتا اپنی اہیں بھی لکھتا سسکیاں بھی لکھتا۔۔انسوں بھی لکھ ڈالتے۔۔اپنی راتیں بھی لکھتا۔وہ وحشت بھری راتیں۔جوقرب میں گزری۔دِن جو دکھ چھپانے کی اداکاری میں گزرے سب لکھتا۔۔ہاں میں لکھتا۔۔اپنی آنکھیں انکے ہلکے سوجن۔۔سرخی درد تپش سب لکھتا۔۔ہونٹ انکی تھرتھراہٹ۔مجبوری خاموشی۔دعائیں صدائیں۔۔جو سنی نہیں گئی۔۔سارے شکوے لکھتا۔اگر دل کی حالت دکھائی نہیں جاسکتی تو لکھتا۔۔ساری اذیت لکھتا۔۔میں نے تو کچھ لکھا نہیں۔۔ورنہ ھاتھ جوڑ کے لکھتا۔۔کہ محبت فریب دکھ اور اذیت کے سوا کچھ نہیں۔۔اگر ایک شخص بھی محبت سے توبہ کرلے پڑھ کے تو لکھنے کا حق ادا ہوتا۔۔مجھے دکھ کا دکھاوا نہیں کرنا۔مجھے ہمدردی نہیں چاہئے۔۔کیوں کہ کسی کے پاس وہ الفاظ ہیں ھی نہیں۔جو دکھ کم کرسکے۔۔میں لکھتا ہوں۔۔کے اپنے آپکو آئینہ دکھاؤں۔۔

💔💔💔😢😢

13/09/2021

ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺟﺎﻧﺎ ﮨﮯ ، ﺗﻮ ﺟﺎﺅ !!! ﻣﯿﮟ ﺭﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﭘﮍﺍ ﮨﻮﮞ ﮐﯿﺎ
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺍِﮎ ﻟﻔﻆ ﺑﻮﻻ ﮨﻮ؟؟ ﮐﻮﺋﯽ ﺷﮑﻮﮦ ﮐﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ؟؟
ﮐﻮﺋﯽ ﺁﻧﺴﻮ ﺑﮩﺎﯾﺎ ﮨﻮ؟؟ ﮐﻮﺋﯽ ﺩﮐﮭﮍﺍ ﺳُﻨﺎﯾﺎ ﮨﻮ؟؟
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺭُﮐﻨﮯ ﮐﺎ ﺑﻮﻻ ﮨﻮ؟؟ ﮐﻮﺋﯽ ﺗﻔﺼﯿﻞ ﻣﺎﻧﮕﯽ ﮨﻮ؟؟
ﺍﮔﺮ ﺍﯾﺴﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ، ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﺗﻢ ﮐﯿﻮﮞ ﺑﻀﺪ ﮨﻮ ﮐﮧ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻣﯿﮟ
ﺑﮭﻮﻝ ﮨﯽ ﺟﺎﺅﮞ؟؟
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺟﺎﻧﺎ ﮨﮯ ﻧﺎ؟؟؟ ... ﺟﺎﺅ
ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﯾﺎﺩ ﮨﻮ،ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ، ﺗﻢ ﺁﺯﺍﺩ ﮨﻮ ....ﺟﺎﺅ
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺍِﺱ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻄﻠﺐ !!! ﻏﻠﻂ ﻓﮩﻤﯽ ﺗﮭﯽ ﯾﺎ ﺍُﻟﻔﺖ
ﯾﮧ ﻣﯿﺮﺍ ﺩﺭﺩِ ﺳﺮ ﮨﮯ، ﺩﺭﺩِ ﺩِﻝ ﮨﮯ ، ﺟﻮ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ ، ﺟﺎﺅ
ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﮐﺎﻡ ﺗﮭﺎ، ﺗﻢ ﻧﮯ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﯽ، ﺑﮩﺖ ﺍﭼﮭﮯ
ﯾﮧ ﻣﯿﺮﺍ ﮐﺎﻡ ﮨﮯ، ﻣﯿﮟ ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﻮﮞ ﯾﺎ ﺑﮭُﻼ ﮈﺍﻟﻮﮞ ...
ﻋﺠﺐ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﮨﯿﮟ ﺩُﻧﯿﺎ ﮐﯽ، ﻋﺠﺐ ﺭﺳﻤﯿﮟ ﮨﯿﮟ ﺍُﻟﻔﺖ ﮐﯽ
ﻣﺤﺒﺖ ﮐﺮ ﺗﻮ ﻟﯿﺘﮯ ﮨﯿﮟ، ﻧﺒﮭﺎﻧﺎ ﺑﮭﻮﻝ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ
ﮐﺴﯽ ﺩِﻥ ﭼﮭﻮﮌ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ، ﺑﺘﺎﻧﺎ ﺑﮭﻮﻝ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ
ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺏ ﮐﭽﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﺳُﻨﻨﺎ، ﻣﺠﮭﮯ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ ﻧﮧ ﺑﺘﻼﺅ
ﻣﺠﮭﮯ ﺗﻢ ﻣﺸﻮﺭﮮ ﻣﺖ ﺩﻭ !!! ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﯿﺴﮯ ﺟﯿﻨﺎ ﮨﮯ
ﺍﮔﺮ ﺗﻢ ﺑﮭﻮﻟﻨﮯ ﮐﺎ ﮔُﺮ ﻣﺠﮭﮯ ﺑﺘﻼ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﮯ ، ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ ﻧﮧ
ﺑﺘﻼﺅ
ﭼﻠﮯ ﺟﺎﺅ !!!
ﭼﻠﮯ ﺟﺎﺅ !!!
ﮐﺒﮭﯽ ﻧﮧ ﻟﻮﭦ ﮐﺮ ﺁﻧﮯ ﮐﻮ ﺗﻢ... ﺟﺎﺅ !!! ﭼﻠﮯ ﺟﺎﺅ۔۔۔۔
💔💔💔😢😢😢

11/09/2021

Address

Sindh Ghotki

Telephone

+923039791187

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deep line posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share