زرمبش اور اس جیسے دیگر پروپیگنڈا پلیٹ فارمز بلوچ قوم کے نام پر دراصل بھارت کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ "آزادی" کے نعروں کے پیچھے وہی پرانے چہرے ہیں جو بی ایل اے اور بی ایل ایف جیسے گروہوں کے ذریعے بلوچ سرزمین کو خون میں نہلا چکے ہیں۔ یہ خواب بلوچ عوام کا نہیں بلکہ بھارتی دلالوں کا ہے، جنہیں صرف اپنے آقاؤں کے مفادات عزیز ہیں۔ بلوچ قوم کا اصل خواب امن، ترقی اور تعلیم یافتہ بلوچستان ہے — نہ کہ دہشت گردی، جلاوطن قیادت اور جھوٹے نعروں پر قائم تباہی۔
10/10/2025
لیفٹیننٹ کرنل جنید نے آرام و سکون کو پسِ پشت ڈال کر شہادت کو اپنایا۔
وہ کمانڈر جو خطِ محاذ کے پیچھے محفوظ رہ سکتا تھا، لیکن اپنے جوانوں کے شانہ بہ شانہ لڑا۔
خود کو سب سے پہلے نشانہ بنا کر حقیقی قیادت کی مثال قائم کی۔
ایسا جذبہ، ایسا حوصلہ کبھی شکست نہیں کھا سکتا، اور ہمیشہ دلوں میں زندہ رہے گا۔
03/10/2025
ماہرنگ بلوچ: امن کی نہیں، فساد کی نمائندہ*
ماہرنگ بلوچ نے بلوچستان میں فسادات، سرکاری املاک کو نقصان، اور نوجوانوں کو دہشت گرد تنظیموں جیسے بی ایل اے میں شامل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ایک ایسی شخصیت جو خود بدامنی کی علامت ہے، وہ نوبل پرائز جیسے اعلیٰ اعزاز کی ہرگز اہل نہیں۔ فتنہ الہندوستان اور اس کے حمایتی بی وائی سی جیسے گروہ مسلسل جھوٹ بول کر اُسے ایک "امن کی علمبردار" بنا کر پیش کر رہے ہیں، جو حقیقت کے بالکل برعکس ہے۔
03/10/2025
منگوچر کے علاقے کورکی میں ہونے والی جھڑپ میں بی ایل اے کے چار دہشتگرد مارے گئے، جبکہ مقامی قبیلے کے نوجوان شاکر لانگو شہید ہو گئے۔
اس جھڑپ میں نصراللہ لانگو اور اللہ داد سمالانی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ واضح کرتا ہے کہ عوام اور قبائل اپنے علاقوں میں دہشتگردوں کی گنجائش برداشت نہیں کرتے۔
#منگوچر
#بلوچستان
02/10/2025
ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے قلعی بابوزئی میں خدمت مرکز کا انعقاد کیا گیا جس میں ضروری دوائیں فراہم کی گئیں، پینچر کی سہولت دستیاب کی گئی اور صاف پانی مہیا کیا گیا۔ 35 مقامی افراد اس سہولت سے مستفید ہوئے اور عوام نے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی کوششوں کو سراہا جو دور دراز علاقوں کے لوگوں کی خدمت کے لیے کی جارہی ہیں۔
02/10/2025
ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے ضلع قلعہ سیف اللہ کے یارو میں خدمت مرکز کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کو مفت طبی معائنہ فراہم کیا گیا، پینچر کی سہولت دستیاب کی گئی اور صاف پانی فراہم کیا گیا۔ 166 مقامی افراد اس سہولت سے مستفید ہوئے اور عوام نے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی کوششوں کو سراہا جو دور دراز علاقوں کے لوگوں کی خدمت کے لیے کی جارہی ہیں۔
02/10/2025
ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے ضلع کوہلو کے علاقے منجرا میں مقامی افراد سے ملاقات کی گئی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے، جن میں پانی کی فراہمی، خدمت مرکز میں ایک مریض کا طبی علاج، ایک بائیک کی مرمت اور 3 بیگ راشن کی تقسیم شامل تھی۔ مقامی کمیونٹی نے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی خدمات کو سراہا اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
02/10/2025
ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور ضلعی انتظامیہ نے ضلع ژوب کے اسپن تانگی علاقے میں چالگاری مری قبیلے کے عمائدین کے ساتھ جرگہ منعقد کیا۔ جرگے میں قبائلی عمائدین نے اپنی قبیلے کی واپسی، امن قائم رکھنے اور ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس اقدام سے مقامی کمیونٹی میں امن قائم کرنے، دہشتگرد عناصر کی نقل و حرکت محدود کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اثر پذیری بڑھانے میں مدد ملے گی۔
02/10/2025
دہشتگردوں کے لیے کوئی پناہ نہیں!
افغانستان میں BLA اور TTP کے کمانڈرز پر شکار جاری ہے۔
پاکستان کے دشمن جہاں بھی چھپیں گے، انجام ایک ہی ہے: خاتمہ۔
02/10/2025
🟠 خانوزئی بلوچستان: افغان مہاجرین کو کاروبار بند کرنے اور واپس جانے کا حکم
اسسٹنٹ کمشنر کاریزات ، خانوزئی کے جاری کردہ یکم اکتوبر 2025 کے حکم نامے کے مطابق *افغان مہاجرین* کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ *ایک ہفتے کے اندر اندر اپنا کاروبار ختم کریں* اور *واپس افغانستان چلے جائیں*۔
یہ اقدام مقامی انتظامیہ کی جانب سے *پالیسی اقدامات* کے تحت اٹھایا گیا ہے۔
01/10/2025
کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک۔
کوہٹہ (وائس آف بلوچستان) کوہٹہ کے نواحی علاقے اغبرک میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد مختلف تخریبی سرگرمیوں اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، جدید ہتھیار اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔
ذرائع کے مطابق دہشت گرد ایک بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم سی ٹی ڈی نے بروقت خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔
01/10/2025
زہری میں تباہی کے جھوٹے دعوے وہی پرانی چال ہیں جو فتنہ الہند اپنی شکست پر دہراتا ہے۔ اصل میں کارروائیوں میں ان کے 12 دہشت گرد واصل جہنم ہوئے اور 10 زخمی ہیں۔ فورسز کا مقصد صرف دہشت گرد نیٹ ورک کو ختم کرنا ہے، نہ کہ کھیتوں یا گھروں کو نقصان پہنچانا۔ عوام اور کسان پوری طرح محفوظ ہیں۔
#بلوچستان
#زہری
Be the first to know and let us send you an email when Baloch news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.