*کیا پاکستان میں انسانیت کے ساتھ ساتھ صحافت بھی دم توڑ گئی*
😭
جھل مگسی، بلوچستان کی شدت غم سے نڈھال دھائیاں دیتی اس ماں کی آہ وپکار پر کسی کو رحم آیا اور نہ ہی کسی کا دل لرزا روٹی کپڑا اور مکان . نیا پاکستان اور دیگر دلفریب نعروں سے عام عوام کے ووٹوں سے اقتدار کے مزے لوٹنے والے کہاں مرگئے اور خود کو عوام کا بے لوث مسیحا قرار دینے والی پاکستانی صحافت بھی دفن ہوگئی .. ؟ بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب میں سیکڑوں افراد جاں بحق ہوگئے سیکڑوں لاپتہ ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے سیلاب میں پھنسے ہزاروں خواتین ، مرد روٹی کے ایک نوالے پانی کے ایک گھونٹ اور معصوم بچے دودھ کے ایک قطرے کو ترس رہے ہیں حکمرانوں یاد رکھوں ایک دن اس کا حساب دینا ہوگا اور اُس عدالت میں انصاف ہوگا آپ نہ انصاف خرید سکیں گئے زرداری ، نواز شریف ، فضل الرحمان اور عمران خان سے بندیال تک ان میں سے کسی کو ذرا سی تتی ہوا بھی لگ جائے تو۔ پھر رات ہو یا دن، قانون بھی حرکت میں آ جاتا ہے اور ہر محکمہ بھی متحرک ہو جاتا ہے۔ ریلیف اور انصاف دیا جاتا ہے۔ ریاست ماں بن جاتی ہےمگریہاں اس ریاست کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی
23/07/2022
ڈیرہ مراد جمالی
گزشتہ دنوں سے جاری موسلا دھار بارشوں کے باعث ہونے والے نقصان سے عام شہری شدید متاثر ہوئے ہیں ڈیرہ مراد جمالی بارش ہوتے ہی شہریوں کے لیے وبال جان بن جاتی ہیں ڈیرہ مراد جمالی کی ڈومکی محلہ وارڈ نمبر 20 میں بارش نے تباہی مچادی ہے پانی وہاں کے رہائیشیوں کے گھروں میں داخل ہوچکا ہے جس سے انکی زندگی شدید متاثر ہورہی ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہیکے انتظامیہ نوٹس لیں حالیہ بارشوں سے ضلعی انتظامیہ یا تحصیل انتظامیہ کی جانب سے کوئی وزٹ نہیں کیا گیا
Be the first to know and let us send you an email when Awaz_e_jaffarabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.