Hindko Times

Hindko Times Hindko Zuban
Asan Di Pehchan

14/04/2025

مشتری ہوشیار باش
ایبٹ آباد میں واقع غیر قانونی پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز

26/01/2025

لوئر تناول
تحصیل ناظم لوئر تناول اور تحصیل انتظامیہ کی نااہلی۔ کوٹھیالہ، پنڈکرگوخان، جرل، اور شیروان میں ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں نے اشیائے خوردونوش وغیرہ کے من مانے نرخ مقرر کر لیے۔ جبکہ دونمبر اشیاء کی فروخت دھڑلے سے جاری

15/01/2025

ایبٹ آباد میں کمسن موٹر سائیکل ڈرائیورز کی بھرمار پولیس خاموش تماشائی

ایبٹ آباد سابق کونسلر بانڈی پیسر علاقہ کے متفقہ چیئرمین ملک نثار اعوان نے ایبٹ آباد پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس میں...
27/12/2024

ایبٹ آباد
سابق کونسلر بانڈی پیسر علاقہ کے متفقہ چیئرمین ملک نثار اعوان نے ایبٹ آباد پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ تھانہ لورہ کے اے ایس آئی میر افگن نے نفری کے ہمراہ 75 سال کے حکیم اشرف نامی شخص کے فارم ہاؤس پر 25 دسمبر کو چھاپہ زنی کی اور اس کو گرفتار کرکے تھانہ سے دوبارہ واپس چھوڑ دیا ۔اس سے اگلے روز دوبارہ چھاپہ زنی کرکے اس کے ملازم کو پکڑنے کو کی کوشش کی جس میں کامیاب نہ ہوئے تو فارم ہاؤس کے ہزار میٹر کے فاصلے پر میرے تھری سٹار سٹون کرش پلانٹ پر مشے میں دھت ہو کر بھی آکر تلاشی کی اور بدتمیزی بھی کرتے رہے اور حکیم کے ملازم نواب کے بارے میں پوچھ گچھ کرکے چلے گئے۔27 دسمبر کے روز گھر جانے کے لئے بانڈی سٹاپ پر کھڑا تھا اے ایس آئی نے ان پر دھاوا بول دیا ۔اے ایس آئی نے اپنے پانچ پولیس اہلکاروں سے مل کر تشدد کرنا شروع کردیا مار پیٹ اورزدہ کوب کرکے موبائل بھی چھین لیا تھا اور بنا کسی قصور کے ہتکھڑی پہنا دی ۔ملک نثار اعوان نے قرآن کریم پر حلف دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے سرعام سڑک پر ان پر تشدد کیا اور ہتھکڑی پہنائی جس سے ان کی ساکھ مجروع ہوئی ہے ۔اسی مار پیٹ کے دوران انہوں گاڑی میں پھینک دیا تھا اور آگے راستے میں ان کے پلانٹ کے پاس اتار کر دوبارہ حکیم ملازم کے پیچھے دوڑ پڑے ۔ملک نثار اعوان کا کہنا تھا پولیس نے ان کے پلانٹ سے تین ہزار روپے ڈیزل کے خرچ کے لئے بھی لئے جب کہ ان کے ملازمین سے تقریبا ڈیڑھ سال سے پیسے بھی لیتے رہتے ہیں۔متاثرہ شخص کا کہنا تھا کرش پلانٹ پر ان کے ساتھ درجنوں گھرانوں کا روزگار وابستہ ہے وہ گورنمنٹ کو رائیلٹی اور ٹیکس کی مد میں لاکھوں روپے دے رہے ہیں ۔محب وطن عزت دار شخص کے ساتھ غیر انسانی سلوک انصاف کے منافی ہے ۔ملک نثار احمد نے اپنے ساتھ کی جانیوالی زیادتی پر وزیر اعلی خیبر پختون خوا ،ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل سے انصاف دینے کی اپیل کی ہے ۔اگر نوٹس نہ لیا گیا تو اپنے علاقہ کے عوام کے ساتھ فوارہ چوک میں دھرنا کی بھی دھمکی دی ہے۔

Celebrating my 2nd year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉
27/12/2024

Celebrating my 2nd year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

اسلام آباد ایبٹ آباد کا ایک اور نوجوان اسلام آباد میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ملک مبین اورنگزیب گلیات کی یوسی پھلکوٹ...
26/11/2024

اسلام آباد
ایبٹ آباد کا ایک اور نوجوان اسلام آباد میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ملک مبین اورنگزیب گلیات کی یوسی پھلکوٹ ویلج کونسل جندرباڑی کا رہائشی ہے۔

21/11/2024

*23 نومبر سے اسلام آباد ، خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ*
*پی ٹی اے کی جانب سے 22 نومبر سے فائر وال ایکٹو کر دی جائے گی*

*تھانہ لساں نواب میں حوالات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیاپراپلوڈ کرنے کے خلاف ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کا فوری ا...
20/11/2024

*تھانہ لساں نواب میں حوالات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیاپراپلوڈ کرنے کے خلاف ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کا فوری ایکشن*

*ویڈیو بنانے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف سخت قانونی کاروائی کا آغاز جبکہ ایس ایچ او تھانہ لساں نواب کو شوکاز نوٹس ، محرر سٹاف اور سنتری ڈیوٹی پر معمور کانسٹیبل کے معطلی کے احکامات جاری*

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر لساں نواب کے رہائشی اوباش نوجوانوں حسن ارشاد ولد محمد ارشاد اور سعد ولد عبدالحمید نے تھانہ لساں نواب کی حوالات میں ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر اپلوڈ کی جس پر ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکاران اور ویڈیو اپلوڈ کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کی احکامات دیے جس پر تھانہ لساں نواب پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان حسن اور سعد کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔

پولیس اہلکاران کی لا پرواہی اور کوتاہی پر ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی جانب سےسخت محکمانہ سزائیں بھی دی گئیں جس میں تھانہ لسان نواب کے ہیڈ محرر ، مدد محرر اور سنتری ڈیوٹی والے کانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ لساں نواب کو شوکاز نوٹس کے احکامات جاری۔

ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ سرکاری عمارات میں اس طرح کی حرکات کرنے کی کسی کو بھی ہر گز اجازت نہیں اس عمل میں شامل تمام افراد سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا۔

10/11/2024

جغرافیائی حد میں کمی ،حکومت نے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے پر کاٹ دیئے

ایبٹ آباد
وفاقی حکومت نے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جغرافیائی حد کو کم کرکے پر کاٹ دیئے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)کے نوٹیفیکیشن کے مطابق کوہستان کے تینوں اضلاع اور ضلع بٹگرام کو سوات سے منسلک کرکے ایبٹ آباد ،ہری پور،مانسہرہ ،بٹگرام ،تورغر پر مشتمل پانچ اضلاع پر ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کا لائسنس جاری کیا گیا ہے۔ہزارہ ڈویژن کی جغرافیائی حد کو مبینہ طور پر سیاسی بنیاد پر تقسیم کرکے کمپنی کی بنیاد کھوکھلی کرنے کے مترادف ہے۔اس حوالہ سے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی ہائیڈرو یونین کے بانی چیئرمین جمیل اختر تنولی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے خلاف ارکان اسمبلی قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹ میں آواز بلند کریں اور وکلاء عدالت اور نیپرا میں اس کی آئینی جنگ لڑیں۔جمیل اختر تنولی کا مذید کہنا تھا ہزارہ کمپنی سے ڈیموں والے علاقے نکال کر کمپنی کو محدود کیا گیا ہے جس پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔واضح رہے کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی ایبٹ آباد ،ہری پور ،مانسہرہ ،بٹگرام ،تورغر ،اپر کوہستان ،لوئر کوہستان ،کولائی پالس کے اضلاع پر مشتمل ہے جس کے لئے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ہزارہ کے عوام کے دیرینہ مطالبہ پر نوٹیفیکشن جاری کیا تھا۔جس کے بورڈ آف گورنر کے ممبران کا انتخاب عمل میں لایا گیا تھا ۔ہزارہ کمپنی کے قیام کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں ایک رٹ بھی دائر کی گئی تھی جس پر ہزارہ کی جانب سے جمیل اختر تنولی مرکزی نائب صدر پاکستان ہائیڈرو ورکر یونین اور وکلاء نے کامیابی حاصل کی تھی ۔کمپنی کے قیام اور ہزارہ مخالف قوتوں نے ہمیشہ اس کی راہ میں روڑے اٹکا کر محرومی کا احساس ہزارہ کے عوام میں پیدا کیا ہے۔مذکورہ نیپرا کے لائسنس میں ہزارہ کی جغرافیائی حدود سے چھیڑ چھاڑ نئے تنازعہ کو جنم لے گی۔ہزارہ کے منتخب ارکان اسمبلی اس کے لئے مشترکہ جدوجہد کریں۔

وفاقی حکومت نے 9 نومبر علامہ اقبال ڈے پر چھٹی کا اعلان کردیا. ملک بھر میں 9 نومبر بروز ہفتہ عام تعطیل ہوگی۔
07/11/2024

وفاقی حکومت نے 9 نومبر علامہ اقبال ڈے پر چھٹی کا اعلان کردیا.

ملک بھر میں 9 نومبر بروز ہفتہ عام تعطیل ہوگی۔

07/11/2024

وفاقی حکومت نے اسلام اباد جوڈیشل لاؤنس تین لاکھ 42 ہزار سے بڑھا کر 10 لاکھ کر دیا ہائی کورٹ کے ججز کا ہاؤس 10 ہزار سے بڑھا کر تین لاکھ 50 ہزار کر دیا

*وفاقی حکومت نے ملازمین کے لئے پیکج تیار کر لیا ہے ملازمین کو سروس سے نکالنے پر ان میں سے کوئی ایک پیکج دیا جاۓ گا۔*
05/11/2024

*وفاقی حکومت نے ملازمین کے لئے پیکج تیار کر لیا ہے ملازمین کو سروس سے نکالنے پر ان میں سے کوئی ایک پیکج دیا جاۓ گا۔*

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hindko Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hindko Times:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share