16/12/2022
نوشہروفیروز،
ایم 6 موٹروے اسکینڈل والا معاملہ
کرپشن اسکینڈل کے اہم ملزم رحمت اللہ سولنگی کے بیٹوں کی ٹک ٹاک وائرل
وائرل ویڈیوز میں ملزم کے بیٹے رزاق اور رفیق پیسوں سے بھری گاڑیوں میں بیٹھے ہیں۔ میگا کرپشن اسکینڈل کے ملزم رحمت سولنگی کے بیٹے وائرل ویڈیوز میں پیسوں کیساتھ کھیل رہے ہیں، ملزم کے بیٹوں نے 5 ہزار اور 1 ایک ہزار کے فریش نوٹوں کیساتھ ٹک ٹاک بنائیں, ملزم کے بیٹے وائرل ویڈیوز میں قیمتی گاڑیوں کیساتھ بنگلے میں ٹہل رہے ہیں۔ ملزم کے بیٹے رزاق کو حیدرآباد میں تفتیش کیلئے تحویل میں لیکر رشوت کے عوض چھوڑنے کی چہ مگوئیاں بھی گردش میں ہیں۔