Amjad Bokhari

  • Home
  • Amjad Bokhari

Amjad Bokhari Syed Amjad Hussain Bokhari is a working journalist currently Currently, there is a plan to continue mobile journalism in a different way.

Syed Amjad Hussain Bukhari, a professional journalist, has been blogging and writing columns for the past decade. Served as content producer for current affairs and entertainment shows on various TV channels for many years.

‏اسلام آباد مری روڈ مدرسہ مسمار کرنے کا معاملہ9/10 اگست 2025 کی رات کو اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ (ڈی سی آفس اسلام آباد...
10/08/2025

‏اسلام آباد مری روڈ مدرسہ مسمار کرنے کا معاملہ

9/10 اگست 2025 کی رات کو اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ (ڈی سی آفس اسلام آباد) اور سی ڈی اے حکام نے مری روڈ پر سبز پٹی (گرین بیلٹ) پر قائم مسجدِ مدنی اور اس سے منسلک مدرسہ کو مسمار کر دیا۔

یہ معاملہ سب سے پہلے جنوری 2025 میں وزارتِ داخلہ میں منعقدہ ایک اجلاس میں زیرِ بحث آیا تھا۔ وزیرِ داخلہ نے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا کہ مسجدِ مدنی اور اس سے وابستہ مدرسہ کو موجودہ مقام سے ہٹا کر مارگلہ ٹاؤن منتقل کیا جائے۔

وزیرِ داخلہ کی ہدایت پر سی ڈی اے کو ایک 50x100 فٹ رقبے پر مارگلہ ٹاؤن میں نئی مسجد اور مدرسہ تعمیر کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔ اس منصوبے میں ہال، وضوخانہ، ٹف پیور اور دیگر سہولیات شامل تھیں، جس کی لاگت تقریباً 3 کروڑ 70 لاکھ روپے تخمینہ لگائی گئی۔

اس تعمیر میں مسجدِ مدنی کی انتظامیہ کو بھی مکمل اعتماد میں لیا گیا، اور منصوبے کی تصاویر ریکارڈ میں موجود ہیں۔

مسجد اور مدرسہ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد، مسجدِ مدنی کے عملے اور طلباء کو باہمی رضامندی سے وہاں منتقل کر دیا گیا۔

اس کے بعد 9/10 اگست کی رات پرانی مسجد کی مسماری عمل میں لائی گئی۔

تعمیر کے دوران وزیرِ داخلہ نے دو مرتبہ مارگلہ ٹاؤن میں نئے مسجد و مدرسہ کے منصوبے کا دورہ بھی کیا۔

جون 2025 میں وزارتِ داخلہ میں ایک اجلاس کے دوران وزیرِ داخلہ جناب محسن نقوی نے گرین بیلٹ پر قائم تمام تجاوزات کے خاتمے کے لئے زبانی احکامات بھی جاری کیے تھے، جن کے حوالے سے نوٹس بھی موجود ہیں۔
اگرچہ مسجد اور مدرسہ کی منتقلی کا فیصلہ پہلے سے ہو چکا تھا اور یہ کام مسجدِ مدنی کی انتظامیہ کی رضامندی سے انجام پایا،
اس کے باوجود شرپسند عناصر اس معاملے کو مذہبی حساسیت کا ٹچ دے کر شر انگیزی پھیلا رہے ہیں۔جب شریعت کی اجازت ہے دین راضی انتظامیہ راضی ریاست راضی تو پھر کون ہے جسے تکلیف ہے؟ کون ہے جو جذبات سے کھیل کر اپنا مقصد حاصل کرنا چاہتا ہے؟ کون ہے جو ایک آزاد خود مختار ریاست کو بھارتی ظلم و جبر سے تعمیر کر کے ظلم اور زیادتی کا بیانیہ گھڑ کے جشن آزادی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

بہر حال جسے کوئی ابہام ہے تو مساجد کے انہدام کے نوٹیفکیشن پر مساجد انتظامیہ کے نمبر درج ہیں اس سے رابطہ کر لے تحقیق و تصدیق کر لیں تاکہ فتنہ و فساد سے بچا جا سکے!

14/10/2024

پنجاب کے تعلیمی ادارے میں لڑکیاں غیر محفوظ
خبر یہ ہے کہ پنجاب کالج گلبرگ کیمپس میں مبینہ ریپ کا شکار لڑکی سے پولیس کا رابطہ کوئی نہیں، لیکن احتجاج کا دائرہ کار پورے پنجاب میں پھیل گیا ہے خبر یہ بھی ہے کہ گذشتہ شب پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ نے مبینہ طور پر محبت میں ناکامی پر خود کشی کی اور آج والد نے کسی بھی قسم کی کارروائی سے ہاتھ پیچھے ہٹا لئے۔ اور آج کی سب سے بڑی خبر یہ ہے کہ لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی میں ہراسانی کے واقعات میں اضافہ ہوچکا ہے اور آج طالبات نے احتجاج کیا۔ طالبات کا الزام ہے کہ ایک طالبہ کو یونیورسٹی ملازم نے جنسی تشدد کا شکار بنایا، جس کے والدین خوفزدہ ہیں اور طالبہ کو یونیورسٹی نہیں بھیج رہے۔ باقی تفصیلات ویڈیو میں

15/08/2024

افغان خواتین ہزاروں سالوں سے پردہ کر رہی ہیں۔ وہ پردہ کرنا چاہتی ہیں، تو ہمیں اس معاملے میں کیوں دخل دینا چاہیے؟ میرے خیال میں پردہ کرنا میک اپ سے زیادہ مناسب ہے۔ اگر میں عورت ہوتا، تو میں بھی پردہ کرتا۔"ڈونلڈ ٹرمپ

01/07/2024

گذشتہ دنوں مولانا فضل الرحمان نے کے پی کے میں 40 ہزار دہشت گردوں کی موجودگی کا دعویٰ کیا تھا ، آج اے این پی کے میاں افتخار نے دعویٰ کردیا کہ پی ٹی آئی کی گنڈا پور کے نام سے دہشت گرد تنظیم ہے اور 40 ہزار دہشت گرد اسکا حصہ ہیں ۔ ان خطرناک دعوؤں کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے وضاحت نہ آنا حقائق کی نشاندہی کرتا ہے

لاہور مین رائیونڈ روڈ پر علی ٹاون اسٹیشن کے پاس تجاوزات کا نظارہ۔۔۔ جہاں ریڑھی بان، چنگ چی مافیا، ہوٹل مالکان سبھی شتر ب...
25/05/2024

لاہور مین رائیونڈ روڈ پر علی ٹاون اسٹیشن کے پاس تجاوزات کا نظارہ۔۔۔ جہاں ریڑھی بان، چنگ چی مافیا، ہوٹل مالکان سبھی شتر بے مہار ہیں، تین رویہ سڑک کی صرف ایک لین چل رہی ہوتی ہے۔ کوئی پوچھنے والا نہیں۔

مرشد کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے 3 سال 11 ماہ 19 روز بعد اپنے خوابوں کے نگر۔۔۔ الحمدللہ رب العالمین
06/05/2024

مرشد کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے 3 سال 11 ماہ 19 روز بعد اپنے خوابوں کے نگر۔۔۔ الحمدللہ رب العالمین

23/04/2024

ملیاڑی میں چٹان کیوں توڑی ؟ اصل کہانی کیا ہے ؟ ملزم کا اقبالی بیان دیکھیں

21/03/2024
18/03/2024

وزیر اعظم پاکستان جناب شھباز شریف کی کیپٹن احمد شہید کے والد سے ملاقات اور بیٹے کی شہادت پر تعزیت، والد نے تعزیت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے مبارک باد دیجئے.

تن کہتے ہیں جسم کو ۔۔ اور خواہ کہتے ہیں چاہت کو ۔۔۔ مثلاً خیر خواہ ۔۔۔ خیر چاہنے والا ۔۔۔۔ بد خواہ  ۔۔۔۔ بُرا چاہنے والا...
18/03/2024

تن کہتے ہیں جسم کو ۔۔ اور خواہ کہتے ہیں چاہت کو ۔۔۔ مثلاً خیر خواہ ۔۔۔ خیر چاہنے والا ۔۔۔۔ بد خواہ ۔۔۔۔ بُرا چاہنے والا۔
تو تن خواہ کا مطلب ہوا ۔۔۔ بدن کی چاہت ۔۔۔ تو جب کوئی آدمی کہیں ملازمت کرتا ہے ۔۔۔ تو وہ اپنا جسم اور اپنا دماغ استعمال اور خرچ کرتا ہے ۔۔۔ تو قانون یہ ہے ۔۔۔ کہ جب کچھ لیا جاتا ہے تو پھر دیا بھی جاتا ہے ۔۔۔ جب کوئی شخص اپنی جسمانی اور ذہنی صلاحیتیں کسی دوسرے کے لئے خرچ کرتا ہے تو پھر اپنی جسمانی ضروریات یا اپنے جسم سے متعلقہ افراد کی ضروریات پوری کرنے کے لئے جو معاوضہ ایک مقررہ تاریخ پر لیتا ہے اسے شمشاد خان لاچی

بریکنگ نیوز شاہرانہ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی ائیر اسٹرائیک کے بعد 57 کے قریب لاشیں لائی گئی ہیں ۔ جبکہ امارات...
18/03/2024

بریکنگ نیوز
شاہرانہ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی ائیر اسٹرائیک کے بعد 57 کے قریب لاشیں لائی گئی ہیں ۔ جبکہ امارات اسلامیہ بارش کی وجہ سے چھت گرنے سے جاں بحق دو بچوں کو ائیر اسٹرائیک سے جوڑ رہی ہے ۔ پاکستان کا حملہ خالصتا اینٹلی جنس بیسڈتھا ۔

17/03/2024

بیوی کو طلاق دیکر شہری مقبوضہ کشمیر کیوں پہنچ گیا؟

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Amjad Bokhari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share