
04/03/2025
ان سے ملیئے۔
یہ اسریٰ یونیورسٹی حیدرآباد کے چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حمیداللہ قاضی ہیں۔
قاضی صاحب مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) میں امریکہ سے پی ایچ ڈی (PhD) ہیں۔ امریکہ ہی میں کئی سال تک مختلف اداروں میں کام کیا۔ ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ لیکر واپس آئے اور درس و تدریس کے شعبے سے منسلک ہو گئے۔ اسریٰ یونیورسٹی میں مختلف پروگرامز اور شعبوں کا سہرا ان ہی کے سر ہے۔ ادبی حلقوں میں ان کا اپنا ایک نام اور مقام ہے۔
یہ چوں کہ قبضہ مافیہ، وڈیرا شاہی، دھونس دھمکیوں کیخلاف ہیں۔ لہذا ان کیخلاف کچھ افراد کے ایما پر جعلی ڈگری کا کیس بنایا گیا ہے۔ پولیس اہلکار ان کو ایسے ہتھکڑیاں لگائے کھڑے ہیں جیسے کوئی عادی مجرم گرفتار کیا ہو۔
ڈاکٹر صاحب کو واقعی صحیح سزا ملی ہے۔ ڈاکٹر صاحب بہت ہی معصوم انسان ہیں وہ یہ بھول گئے کہ یہ ملک پڑھے لکھے، ترقی پسند اور شریف النفس لوگوں کیلئے نہیں ہے۔ یہ ملک اب کرپٹ،
غنڈوں اور وڈیروں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ اس ملک کو صحیح معنوں میں پولیس اسٹیٹ کہنا چاہئے جہاں لاکھوں جرائم کے کیسسز چھوڑ کر پولیس شریف لوگوں کو ڈرانے دھمکانے میں لگی ہے۔