Independent Tarbela

  • Home
  • Independent Tarbela

Independent Tarbela آپ کے مقامی مسائل ان کا حل ۔ کالمز۔تبصرے۔ مقامی حالات حاضرہ

صوبائی حکومت کا صوبہ بھر کے 4 ہزار 1 سو 47 سکولوں کو پرائویٹائز کرنے کا فیصلہ
16/08/2025

صوبائی حکومت کا صوبہ بھر کے 4 ہزار 1 سو 47 سکولوں کو پرائویٹائز کرنے کا فیصلہ

پنشنرز الرٹ pensioners Alertوفاقی حکومت نے یکم جولائی 2025 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے ریلیف کی منظوری ...
09/08/2025

پنشنرز الرٹ pensioners Alert
وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2025 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے ریلیف کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت تمام وفاقی پنشنرز پر برابری کی بنیاد پر پنشن میں اضافے کا اطلاق ہوگا۔
وفاقی وزارت خزانے نے پنشن سے متعلق آفس میمورنڈم جاری کر دیا ہے، میمورنڈم کے مطابق ملازمین کی پنشن میں اضافے، ادائیگی سے متعلق ہے اور یکم جولائی 2025 یا بعد میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کیلئے ریلیف کی منظوری دی گئی ہے۔
میمورنڈم کے مطابق تمام وفاقی پنشنرز پر برابری کی بنیاد پر پنشن میں اضافے کا اطلاق ہوگا۔
وزارت خزانہ سے جاری آفس میمورنڈم کے مطابق 2011 سے 2024 کے دوران پانچ اضافی ایڈہاک ریلیف الاونس پنشن کا حصہ ہوں گے، ان پانچ سابقہ اضافی ایڈہاک ریلیف الاونس کی مجموعی شرح 70 فیصد تک بنتی ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ سرکاری ملازمین کی بیس لائن پنشن ہی نیٹ پنشن تصور کی جائے گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق گراس پنشن میں سے کمیوٹ شدہ پنشن منہا کرکے 5 ایڈہاک ریلیف شامل کیے جائیں گے۔
وفاقی سرکاری ملازمین کی خالص پنشن میں 5 سابقہ اضافے بھی شامل ہوں گے، 2011 میں 15 فیصد، 2015 میں 7.5 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا گیا تھا۔

افغان مہاجرین کے نام ضلعی انتظامیہ ہری پور کا۔نوٹس
09/08/2025

افغان مہاجرین کے نام ضلعی انتظامیہ ہری پور کا۔نوٹس

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگست میں مخصوص دنوں پر یوم آزادی پریڈ کی ریہرسل کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل...
09/08/2025

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگست میں مخصوص دنوں پر یوم آزادی پریڈ کی ریہرسل کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

نوٹس ٹو ایئرمین (NOTAM) کے مطابق، 11، 12 اور 13 اگست کو رات 8 بجے سے 10 بجے تک تمام پروازیں معطل رہیں گی اور ایئرلائنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان اوقات میں کوئی پرواز شیڈول نہ کی جائے۔

نوٹم میں مزید بتایا گیا ہے کہ 6 سے 9 اگست اور 11 سے 14 اگست کے دوران دن کے اوقات میں بھی پروازیں مختلف اوقات میں معطل رہیں گی، جن میں صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک خصوصی معطلی شامل ہے۔

اتھارٹی نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ روانگی سے قبل اپنی پروازوں کے اوقات کی تصدیق کر لیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔ ایئرلائنز کو شیڈول میں ضروری تبدیلیاں کر کے مسافروں کو مطلع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ عارضی معطلیاں پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی تقریبات کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی تیاریوں کا حصہ ہیں، جو وفاقی دارالحکومت میں مکمل سرکاری تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوں گی۔

🕌 پردیس میں 35 سال عمر کے بعد کی 8 سنہری نصیحتیں 1. اپنے جسم پر رحم کروپردیس میں پیسے کی دوڑ ختم نہیں ہوتی، لیکن اگر بلڈ...
07/08/2025

🕌 پردیس میں 35 سال عمر کے بعد کی 8 سنہری نصیحتیں
1. اپنے جسم پر رحم کرو

پردیس میں پیسے کی دوڑ ختم نہیں ہوتی، لیکن اگر بلڈ پریشر، شوگر، کولیسٹرول قابو سے باہر ہو جائے تو سب کچھ رک جاتا ہے۔

روزانہ بلڈ پریشر اور شوگر چیک کرنا اپنے دین، گھر اور بچوں کی خدمت سمجھو۔

40 کے بعد سال میں کم از کم ایک بار مکمل میڈیکل چیک اپ لازمی کرو۔

---

2. چند چیزوں کا استعمال فوراً کم کرو

نمک اور چینی: تمہیں یہ آہستہ زہر دے رہی ہیں۔

سرخ گوشت، فاسٹ فوڈ، پروسیسڈ کھانے: پردیس کی جلد بازی میں یہ "آسانی" سمجھ آتی ہے، لیکن تمہارے جسم کی دشمن ہیں۔

کولڈ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس: فوراً چھوڑ دو۔

سگریٹ اور نسوار: مرنے کی قیمت پردیس میں بہت مہنگی ہے!

---

3. تین دوست بنا لو – ہر روز کے ساتھی

سبزیاں: سلاد، پالک، بروکلی، کھیرا، ہر رنگ کی سبزی۔

پھل: سیب، انگور، کیوی، بیری، کیلا۔ ان میں صحت چھپی ہے۔

خشک میوہ جات: بادام، اخروٹ، انجیر۔ کم مقدار میں، مگر روز۔

---

4. روحانی بقا کے لیے یہ تین کام کرتے رہو

عمر بڑھتی ہے، تو دل کا بوجھ بھی بڑھتا ہے۔ نماز، تلاوت، دعا تمہارے سینے کو سکون دیں گے۔

تہجد نہ بھی ہو، کم از کم سونے سے پہلے اللہ سے بات ضرور کرو۔

درود شریف کو معمول بنا لو۔ یہ دل کی دوا بھی ہے، اور نجات کا ذریعہ بھی۔

---

5. پردیس کی تھکن کے باوجود ان چار چیزوں کو نہ چھوڑو

دوستوں سے رابطہ: ورنہ ذہنی تنہائی تمہیں کھا جائے گی۔

پاکستان میں ماں باپ سے ویڈیو کال: روزانہ کم از کم 5 منٹ۔

بچوں کے ساتھ وقت: صرف پیسے بھیجنے سے باپ نہیں بنتا، وقت دو۔

ہنسنا، دل لگانا، صاف نیت سے جینا: پردیس میں بھی مسکراہٹ صدقہ ہے۔

---

6. ان چیزوں کو روٹین بنا لو

واک یا ورزش: دن میں کم از کم 30 منٹ۔

روزہ: صرف رمضان نہیں، ہفتے میں ایک دن نفل روزہ، جسمانی اور روحانی صفائی۔

مسکرانا اور مذاق: اپنے آپ کو غم میں دفن نہ کرو۔

وزن کنٹرول کرنا: ہر مہینے اپنی تصویر دیکھو اور خود سے سوال کرو۔

---

7. کبھی ان علامات کو نظر انداز نہ کرو

سینے میں ہلکی سی بھی جکڑن؟ فوراً ایمرجنسی جاؤ۔

بار بار پیشاب؟ شوگر چیک کرو۔

بینائی دھندلانا؟ بلڈ پریشر کنٹرول کرو۔

جسم میں مسلسل تھکاوٹ؟ ڈپریشن، وٹامن ڈی یا آئرن کی کمی ہوسکتی ہے۔

---

8. اللہ سے تعلق مضبوط کرو – کیونکہ پردیس میں وہی ہمیشہ تمہارے ساتھ ہے

دعاؤں میں وطن کی سلامتی، بچوں کی ہدایت اور اپنی مغفرت مانگو۔

ہر دن صبح سورہ یٰسین یا سورہ الملک کا اہتمام کرو، دل اور دماغ دونوں زندہ رہیں گے۔

---

📌 پردیسی بھائیوں کے لیے اضافی یاداشتیں

اپنی کمائی سے تھوڑا سا صدقہ ضرور نکالو، اس میں بے حساب برکت ہے۔

اپنی کمائی کو پاکستان میں صرف جائیداد یا مکان بنانے میں نہ لگاؤ، اپنی صحت میں بھی سرمایہ کاری کرو۔

پردیس میں تنہائی دل کو کھا جاتی ہے، کسی مسجد، مرکز، یا کمیونٹی کا حصہ بنو۔

06/08/2025

ایک ڈاکٹر کے تاثرات

میڈیکل مافیہ کے فراڈ؟
میں ڈاکٹر ہوں، اسی لیے
میں تمام ایماندار ڈاکٹروں سے معذرت خواہ ہوں۔

(دل کا دورہ پڑا)
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ سٹریپٹوکنیز انجکشن دیں... 9,000 روپے کا ہے۔ انجکشن کی اصل قیمت700 روپےسے 900 روپے ہے، جبکہ آپ کو 9000روپے میں ملتا ہے۔ آپ کیا کریں گے.

(ٹائیفائیڈ ہو گیا)
> ڈاکٹر نے لکھا۔ کل 14 مونوسیف لیں! تھوک قیمت 110، ہسپتال کا کیمسٹ 400روپے میں دیتا ہے۔ آپ کیا کریں گے؟؟

(گردے کی خرابی)
> ڈائلیسز تین دن میں ایک بار کیا جاتا ہے ..، ڈائیلاسز کیا جاتا ہے اور انجکشن دیا جاتا ہے۔ MRP 1800 روپے۔
> آپ کو لگتا ہے کہ میں اسے ہول سیل مارکیٹ سے اٹھاؤں گا...! پورے پاکستان میں تلاش کر رہا ہوں لیکن کہیں نہیں مل رہا... کیوں؟
کمپنی کا سامان صرف ڈاکٹروں کو!!
انجکشن کی بنیادی قیمت 500 ہے، لیکن اس کے ہسپتال میں ڈاکٹر کی قیمت MRP 1,800 ہے۔
آپ کیا کرتے ہیں؟؟

(انفیکشن ہو گیا ہے)
> ڈاکٹر کی طرف سے تجویز کردہ اینٹی بائیوٹک 540روپے
> کسی دوسری کمپنی سے 150روپے اور عام 100روپے ہے۔
> لیکن ہسپتال والے انکار کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ ہم کوئی عام نہیں دیتے، صرف ڈاکٹر کا نسخہ...یعنی 540 روپے میں ہےآپ کیا کریں گے...؟؟
> مارکیٹ میں الٹراساؤنڈ ٹیسٹ کی قیمت 100 سے 200 روپے ہے۔ اب ڈاکٹر کا کمیشن لگایں تو 1500 روپے میں ہوتا ہے ۔700 روپےڈاکٹر کے کمیشن کے ہوتے ہیں.....!

ایم آر آئی پر ڈاکٹر کا کمیشن 3,000 سے 5,000 روپے ہے۔

لیبارٹری سے ڈاکٹر %50 کمیشن لیتا ہے۔

ایکسرے سے %50 کمیشن وصول کرتا ہے۔
> جس کمپنی کی ڈاکٹر دوائیں لکھے گا اس سے گاڑی لے گا۔%30 کمیشن لے گا۔
> پھر وہ کمپنیاں ہم سے 10 گناہ زیادہ قیمت وصول کرتی ہیں۔ہماری مجبوری کا بھرپور فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔

> ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کی یہ ڈاکہ زنی بے۔ خوف بے خوف، ملک پاکستان میں جاری ہے...!
> ادویات کمپنیوں کی لابی اتنی مضبوط ہے کہ وہ براہ راست ملک کو یرغمال بنائے ہوئے ہیں۔...!
اس میں ڈاکٹرز اور دوا ساز کمپنیاں ملوث ہیں! دونوں حکومت کو بلیک میل کر رہے ہیں...!!

بڑا سوال...
میڈیا دن رات کیا دکھاتا ہے۔
گڑھے میں گرنے والا شہزادہ،
بغیر ڈرائیور والی کار،
راکھی ساونت،
بگ باس،
ساس، بہو
کرائم رپورٹ،
کرکٹر کی گرل فرینڈ یہ سب کچھ دکھاتے ہیں..

لیکن ڈاکٹر کمپنیاں، ہسپتال اور دوا ساز کمپنیاں ان کی واضح ڈکیتی کیوں نہیں دکھاتی؟
میڈیا معاشرے کی مدد کو نہیں آئے گا تو کون آئے گا؟
میڈیکل لابی کے ظلم کو کیسے روکا جائے؟
کیا یہ لابی حکومت کو گرا رہی ہے؟
میڈیا کیوں خاموش ہے؟
20 روپے مزید مانگنےپر ہم آٹو رکشہ ڈرائیور کو مارتے ہیں ۔

آپ ڈاکٹر کے لیے کیا کرتے ہیں؟؟؟

اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ سچ ہے تو اسے سب کو بھیجیں! بیداری لائیں اور بیداری پیدا کرنے کے لیے اپنا تعاون دیں...

اگر آپ پانچ لوگوں کو بھیجیں گے تو وہ پانچ لوگ اگلے پانچ لوگوں کو ضرور بھیجیں گے!

عمر ایوب نااہل قرار NA 18 قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار
05/08/2025

عمر ایوب نااہل قرار
NA 18
قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمر ایوب کو نااہل قرار دے دیا۔
05/08/2025

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمر ایوب کو نااہل قرار دے دیا۔

حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کو چیئرمین واپڈا تعینات کردیا
04/08/2025

حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کو چیئرمین واپڈا تعینات کردیا

03/08/2025

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Independent Tarbela posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share