Humayun khattak

Humayun khattak Trusted Online Store offering best deals on High Quality products at unbeatable prices!!

06/03/2025

updated

As the Holy month begins, we wish you and your loved ones peace, reflection, and countless blessings.May this Ramadan br...
05/03/2025

As the Holy month begins, we wish you and your loved ones peace, reflection, and countless blessings.
May this Ramadan bring light to your heart, warmth to your home, and prosperity to your life.

20/01/2025

"یہ ایک واقعہ ہے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور کا، جس میں ایک نوجوان کو کسی خوبصورت لڑکی سے محبت ہو گئی۔ لڑکی نے اس سے ایک شرط رکھی کہ وہ چالیس دن تک مسجد نبوی میں پانچ وقت کی نماز پڑھے۔ نوجوان نے شرط پوری کی اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھتے ہوئے اس کا دل صاف ہو گیا۔ جب اس نے اپنی شرط پوری کی، تو لڑکی نے کہا، 'اب تم جو چاہو کر سکتے ہو، لیکن نوجوان نے جواب دیا، 'اب مجھے تمہاری ضرورت نہیں کیونکہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے میرا تعلق اللہ سے جوڑ دیا۔'
* یہ واقعہ ہمیں سکھاتا ہے کہ دنیاوی محبت سے بڑھ کر اللہ کا تعلق ہے۔ نماز اور عبادت سے دل کی صفائی ہوتی ہے اور انسان کا تعلق اللہ سے مضبوط ہوتا ہے۔ دنیا کی خواہشات میں نہ پھنس کر، ہمیں اپنی روحانیت اور ایمان پر توجہ دینی چاہیے۔ #ایمان #نماز #اللہ "

رشوت لینے کا انجام دیکھیے، بددعائیں اپنا اثر رکھتی ہیں۔اس آدمی کا نام امیر بخش ہے جو پی ڈبلیو ڈی خیرپور کے آفس سپرنٹنڈنٹ...
20/01/2025

رشوت لینے کا انجام دیکھیے، بددعائیں اپنا اثر رکھتی ہیں۔

اس آدمی کا نام امیر بخش ہے جو پی ڈبلیو ڈی خیرپور کے آفس سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے ریٹائر ہوا۔ یہ شخص دورانِ ملازمت کسی کا جائز کام بھی بغیر رشوت لیے نہیں کرتا تھا۔ اس نے ڈیپارٹمنٹ کی ایک بیوہ کے پینشن کے کاغذات پر اتنے اعتراضات لگائے کہ وہ اپنے شوہر کی پینشن تک حاصل نہ کر سکی۔ مگر اس عورت نے جاتے وقت اسے منہ میں کیڑے پڑنے کی بدعا دی، جو اللہ کی بارگاہ میں قبول ہو گئی۔ واضح رہے کہ یہ شخص نہ تو پان کھاتا ہے اور نہ ہی گٹکا۔

خدا کے لیے کسی کی حق تلفی نہ کریں اور جتنا ہو سکے دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔ اگر کوئی دنیا سے مال و دولت ساتھ لے کر گیا ہے تو بتا دیں، یہ سب ادھر ہی رہ جانے والی چیزیں ہیں۔

خدا سب کو ہدایت نصیب فرمائے۔ آمین ثم آمین یارب العالمین۔


15/01/2025

جمعہ کی فرض نماز کے بعد سنت نمازوں کو ترک کرنا ہمارے ایمان اور روحانیت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ جب ہم سنت نمازیں نہیں پڑھتے، تو ہم ایک اہم عبادت کو نظر انداز کر رہے ہوتے ہیں جو ہمارے ایمان کو مضبوط بناتی ہے اور اللہ کی رضا کا باعث بنتی ہے۔ ہمیں اپنی عبادات میں بہتری لانے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ ہم اپنے ایمان کو مکمل طور پر زندگی میں لا سکیں۔ سنت نمازیں فرض نماز کے بعد ضروری ہیں اور انہیں ترک کرنا ہمیں روحانی کمزوری کی طرف لے جا سکتا ہے۔ اس لیے ہمیشہ اپنی عبادات کو بہتر بنائیں اور اللہ کی رضا کے لیے سنت نمازیں پڑھنے کی عادت ڈالیں۔

11/01/2025

کرک کے المناک حادثے پر دل خون کے آنسوں رو رہا ہے۔ اللہ پاک شہدا کو جنت الفردوس نصیب فرمائیں اور زخمی بہن بھائیوں کو جلد صحتیابی فرمائیں آمین ثمہ آمیـــــــــــــــــن


11/01/2025

کرک نیوز الرٹ
*ریسکیو 1122 کرک/ٹریفک حادثہ آمبیری کلہ*
کرک:انڈس ھائی وے امبیری کلہ چوک میں خوفناک ٹریفک حادثہ

کرک:حادثہ کے نتیجے میں 09 افراد جاں بحق،13 افراد زخمی،

کرک:حادثہ 22 وہیلر ٹرالر کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے ایا،

ٹرالر مسافر فلائنگ کوچ کے اوپر آ گرا ہے،بریک فیل ہونے کی وجہ سے کئی گاڑیوں کو ٹکر بھی لگائی۔
زخمیوں کی شناخت :
1. اعجاز ولد شریف خان عمر 39 سال سکنہ وچوبی کاس تختی نصرتی
2. سمیع اللہ ولد بیت اللہ عمر 41 سال سکنہ لکی مروت
3. میر شہباز ولد شربت خان
4. شاہ زمان ولد فبطہ خان عمر 45 سال ونکی سراج خیل
5. کاشف ولد سربلند خان عمر 33 سال گڑدی بانڈہ
6. محمد لطیف ولد لعل میران عمر 50 سال سکنہ موسکان
7. حنیف اللہ ولد گل جہان عمر 49 سال سکنہ الگڈی کرک
8. علی عباس ولد خان شیر عمر 50 سال سکنہ چوکارہ
9. علیمہ دختر وحید عمر 4 سال تانگہ زنئے
10. زینب بی بی زوجہ وحید عمر 30 سال سکنہ تانگہ زنئے
11. خدیجہ دختر وحید عمر 2 سال سکنہ تانگہ زنئے
12. عاقب ولد لعل نواز عمر 24 سال سکنہ تتر خیل
13. اللہ بحش عمر 71 سال سکنہ تونسہ شریف
*جاں بحق کی شناخت*:
01. محمد اسحاق ولد نورالدین عمر 59 سال سکنہ غنڈی کلہ چوکارہ
02. عوام خان ولد گل نواز خان عمر 45 سکنہ تترخیل
03. اسماء زوجہ محمد شاکر عمر 24 سال سکنہ لغڑی مشی خیل
04. نائلہ دختر محمد شاکر عمر 3سال
05. سلیم ولد محمد جان عمر عمر 65 سال سکنہ تترخیل
06. قیصر خان ولد سلطان جان عمر 30 سال سکنہ تتر خیل
07. قادر ولد سلیم عمر 55 سال کری ڈھنڈ
08. شرافت علی ولد سلطان جان سکنہ تتر خیل
09. ایک کی ابھی تک شناخت نہیں ہوئی ہے۔

کرک میں یہ کیا ہو رہا ہے؟ حالات اتنے خراب تو پہلے نہیں تھے۔ جب بھی موبائل کھولو، ایک ہی خبر سامنے آتی ہے کہ نامعلوم افرا...
09/01/2025

کرک میں یہ کیا ہو رہا ہے؟ حالات اتنے خراب تو پہلے نہیں تھے۔ جب بھی موبائل کھولو، ایک ہی خبر سامنے آتی ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اتنے زخمی اور اتنے جاں بحق ہو گئے۔

انتظامیہ آخر کر کیا رہی ہے؟ کیا یہی ان کا کام نہیں کہ ہمیں امن و امان کا ماحول فراہم کریں؟ حالات یہاں تک پہنچ گئے ہیں کہ لوگ شام کے بعد اپنے گھروں سے نکلنے سے بھی ڈرتے ہیں۔

اور وہ تین بےغیرت کہاں ہیں جنہیں کرک والوں نے بھاری اکثریت سے منتخب کیا تھا؟ میرے خیال میں یہ ہماری بڑی غلطی تھی کہ ہم نے انہیں ووٹ دیا۔ ہم نے سوچا تھا کہ وہ ہمارے لیے کچھ کریں گے، لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا۔

آج اس مشکل وقت میں اگر آپ اپنی عوام کا ساتھ نہیں دیں گے تو پھر کب دیں گے؟










ایک شخص نے بچھڑا ذبح کیا اور اسے آگ پر پکا کر اپنے بھائی سے کہا کہ ہمارے دوستوں اور پڑوسیوں کو دعوت دو تاکہ وہ ہمارے سات...
07/01/2025

ایک شخص نے بچھڑا ذبح کیا اور اسے آگ پر پکا کر اپنے بھائی سے کہا کہ ہمارے دوستوں اور پڑوسیوں کو دعوت دو تاکہ وہ ہمارے ساتھ مل کر اس کو کھائیں
اس کا بھائی باہر گیا اور پکار کر کہا۔
اے لوگو!!
ہماری مدد کرو میرے بھائی کے گھر میں آگ لگی ہوئی ہے۔
کچھ ہی دیر میں لوگوں کا ایک مجمع نکلا اور باقی لوگ کام میں لگے رہے جیسے انہوں نے کچھ نہ سنا ہو۔
وہ لوگ جو کہ آگ بجھانے میں مدد کو آئے تھے انہوں نے سیر ہوکر کھایا پیا۔
تو وہ شخص اپنے بھائی کی طرف تعجب سے دیکھ کر کہنے لگا :
یہ جو لوگ آئے تھے میں تو انہیں نہیں پہچانتا اور نہ میں نے پہلے ان کو دیکھا ہے پھر ہمارے دوست احباب کہاں ہیں؟
بھائی نے جواب دیا کہ یہ لوگ اپنے گھروں سے نکل کر ہمارے گھر میں لگی آگ بجھانے میں ہماری مدد کو آئے تھے ناں کہ دعوت میں۔اس لیے یہی لوگ مہمانی اور مہربانی کے مستحق ہیں.

"جس کو تکلیف کے وقت اپنے اردگرد نہ پاؤ اس کو دوست،بھائی،یا پڑوسی کا نام مت دو۔
اور جو تنگی کے وقت تیرا ساتھ دے وہی آپ کے حقیقی ہمدرد ہیں"

02/01/2025

یہ مولوی یہودی ایجنٹ کی تعریف کیوں کر رہا ہے؟
یہودی ایجنٹ کے کمرے میں جائے نماز اور قرآن کیوں رکھا ہے؟
یہ کچھ لوگوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے!
بے شرمو، کیوں کسی کے بارے میں جھوٹ بول کر برا کہتے ہو؟
تم لوگ ہزاروں جھوٹ بول کر بھی عمران خان کو بدنام نہیں کر سکتے۔

اہم اطلاع:یہ پیغام کرک کے امجد خان کے بیٹے کے علاج کے لیے دیا گیا ہے، جو بری طرح جل چکا ہے۔ کہا گیا ہے کہ اس کے والد، جو...
26/12/2024

اہم اطلاع:

یہ پیغام کرک کے امجد خان کے بیٹے کے علاج کے لیے دیا گیا ہے، جو بری طرح جل چکا ہے۔ کہا گیا ہے کہ اس کے والد، جو سبزی کی ریڑھی لگاتے تھے، نے اپنے بیٹے کے علاج کے لیے ریڑھی بھی بیچ دی، لیکن علاج ان کی پہنچ سے باہر ہے۔

لیکن: جو نمبر[5190055-0311] دیا گیا ہے، وہ بند آرہا ہے اور خدشہ ہے کہ یہ نمبر کسی اور کے نام پر رجسٹرڈ ہو سکتا ہے۔
لہٰذا، براہ کرم اس نمبر پر کسی بھی قسم کی مالی مدد فراہم نہ کریں جب تک مکمل تصدیق نہ ہو جائے۔

میں کوشش کر رہا ہوں کہ اس معاملے کی حقیقت اور اس کی ویڈیو حاصل کر سکوں تاکہ لوگوں کو یقین دلایا جا سکے۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ سب کو حق اور سچ سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔

— براہ کرم احتیاط کریں اور تصدیق کے بغیر کسی کو پیسے نہ بھیجیں۔

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Humayun khattak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share