Basha news

Basha news media Gilgit Baltistan
Basha valley District shigir.

27/04/2025

شگر: ایس آئی ایف سی(SIFC) کے تحت مائنز اینڈ منرلز پالیسی قوانین کے خلاف شگر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ،
مرکزی جلسے میں شرکت کے لئے امام جمعہ والجماعت و محکمہ شرعیہ چھترون کے صدر آغا عباس الموسوی کی قیادت میں داسو،برالدو،حیدر آباد ،تار،باشہ اور ملحقہ علاقوں سے قافلے شگر کی جانب رواں دواں ہیں۔
ناقص حکومتی پالیسی پہاڑ اور معدنیات پر قبضے کے خلاف ک برالد اور باشے سے ہزاروں لوگوں کا ٹھاٹا مارتا عوام کا سمندر شگر چوک کی طرف روانہ ۔
پہاڑ ہمارا قبضہ تمہارا نام نہ منظور نہ منظور
پہاڑوں پر قبضہ نہ منظور

27/04/2025

شگر۔باشہ تسر و دیگر علاقوں کے عوام بہت بڑی تعداد گاڑیوں کی ریلی لیکر شگر ہیڈکواٹر روانہ۔۔

13/04/2025

Ajaml zakri

13/04/2025
*شگر قومی موومنٹ کے چیئرمین مولانا علی رضا ناصری کی باشہ کے نوجوانوں کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس*شگر (پریس ریلیز): شگر ...
12/04/2025

*شگر قومی موومنٹ کے چیئرمین مولانا علی رضا ناصری کی باشہ کے نوجوانوں کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس*

شگر (پریس ریلیز): شگر قومی موومنٹ کے چیئرمین مولانا علی رضا ناصری نے باشہ کے نوجوانوں کے ساتھ ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شگر کے ساتھ طویل عرصے سے ہونے والی ناانصافیوں نے عوام کو سخت مایوس اور مشتعل کر دیا ہے، اور اب یہ ناانصافیاں کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائیں گی
انہوں نے کہا کہ "آج کی دنیا فور جی اور فائیو جی انٹرنیٹ استعمال کر رہی ہے، مگر افسوس کی بات ہے کہ باشہ اور بلادو جیسے علاقے آج بھی بنیادی ٹیلی فون سروس سے محروم ہیں۔ صحت، تعلیم اور سڑکوں جیسی بنیادی سہولیات کا فقدان اس بات کا ثبوت ہے کہ شگر کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔"
مولانا ناصری نے کہا کہ "بلتستان کا سب سے بڑا ضلع ہونے کے باوجود شگر سب سے زیادہ پسماندہ ہے۔ شگر کے وسائل سے پورا بلتستان فائدہ اٹھا رہا ہے، مگر خود شگر کو کوئی خاطر خواہ سہولت یا ترقیاتی منصوبہ نہیں دیا جا رہا۔ یہاں نہ کوئی بڑا اسپتال ہے اور نہ ہی کوئی قابلِ ذکر ترقیاتی منصوبہ موجود ہے۔"
انہوں نے کمشنر بلتستان، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، اور گورنر گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا کہ شگر کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور تمام یونین کونسلز میں صحت و تعلیم سمیت بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔
آخر میں چیئرمین شگر قومی موومنٹ نے خبردار کیا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو آئندہ انتخابات میں پورا شگر الیکشن کا بائیکاٹ کرے گا۔

12/04/2025

گلگت بلتستان کے نمائندے نااہل ہیں اپنے علاقے کے حقوق تک نہں لے سکتے ہے۔
شیر افضل مروت

11/04/2025

چھینی گئی ہے مجھ سے میری حق ملکیت
اگلا ہدف پہاڑ ہیں جنگل ہیں داس ہے
District shigar

اہلیان سیسکو، بیسل اور ارندو کا چیف سیکریٹری کو خط گلگت بلتستان کی زمینیں یہاں کے باشندوں کی ملکیت ہے،  کسی کو یہ اجازت ...
11/04/2025

اہلیان سیسکو، بیسل اور ارندو کا چیف سیکریٹری کو خط

گلگت بلتستان کی زمینیں یہاں کے باشندوں کی ملکیت ہے، کسی کو یہ اجازت نہیں ہے کہ یہاں کے عوام سے مشاورت اور پوچھے بغیر لیز پر دیں
پاکستان کا قرضہ اتارنا ہے تو جن لوگوں نے IMFسے پاکستان کے نام پر قرض لیا اور باہر کے ملکوں میں جائیدادیں بنائی، جزیرے خریدے ان سے پیسے لیں، باہر کے بینکوں میں موجود پاکستان کے پیسے واپس لیں

ہماری زمینیں، پہاڑ، دریا اور صحرا ہماری ملکیت ہے.

#گلگت #پہاڑ
#ہمارے #ہیں

10/04/2025

وزیر تعلیم بھی اپنے بھاٸی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اس سے اندازہ ہوتا ہے ہمارے نمائندوں کی کیا حیثیت ہے!!!

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Basha news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share