Urdu Canada

Urdu Canada etc. Join us to connect, share experiences, and build a strong network.

Supporting Community initiatives,guidance on Immigration and tourism.Creating awareness and Promoting culture, lifestyles ,education & information,languages and personalities and achievements. Welcome to our page dedicated to Support Asian Community and Settlement of new comers in Canada! 🇨🇦 We're here to address common and important issues related to Canadian Visitor Visa, Immigration,

education, and employment, offering valuable insights and guidance. Let's empower each other and thrive together in this beautiful land of opportunities!

آپ شہرت حاصل کریں دروازہ کوئی بھی ہو اسی سوچ نے ہمیں اس مقام پر پہنچا دیا ہے کہ ہم ذلت کی انتہائی پستی میں ہیں اس کا ثبو...
22/11/2025

آپ شہرت حاصل کریں دروازہ کوئی بھی ہو اسی سوچ نے ہمیں اس مقام پر پہنچا دیا ہے کہ ہم ذلت کی انتہائی پستی میں ہیں اس کا ثبوت یہ ہے کہ ہماری ایم پی اقرا خالد جن کا میں نے اس وقت انٹرویو کیا تھا جب انہیں کوئی نہیں جانتا تھا اور سیاست میں آنے کے لیے پر تول رہی تھیں ، انہیں ہمیشہ سپورٹ کیا اور عزت دی مگر آج اس پر شرمندگی محسوس ہورہی ہے جب اقرا نے بڑے فخر کے ساتھ ایک دلال کے ساتھ نہ صرف تصویریں لیں بلکہ انہیں بڑے فخر سے اپنی وال پر شئیر کیا ہوا ۔۔ اقرا نے ایسا کر کے ثابت کیا ہے کہ اخلاقیات نام کی چڑیا اس دنیا سے کوچ کر گئی جو جتنا بڑا بے غیرت ہے وہ اتنی ہی زیادہ عزت پاتا ہے ۔۔۔
افسوس صد افسوس
اللہ کرے آج کے بعد میرا کبھی اقرا خالد سے سامنا نہ ہو ۔۔
ایسے عہدوں پر لعنت ۔۔
ویسے ان سے پاکستان کے ہیومن رائٹس پر بات کر نے کو کہو تو کہتے ہیں ہمارا پاکستان سے کیا تعلق ہم تو کینیڈا میں سیاست کر تے ہیں ۔ یہ میں نے شفقت علی کے منہ سے ہزار بارسنا ہوا مگر پاکستان سے آنے والے ایسے بے غیرتوں کے ساتھ تصویریں کھنچوانے کو مرے جاتے ہیں
روبینہ فیصل
رائٹر ۔فلم ڈائریکٹر

20/11/2025

روم جل رہا تھا اور نیرو بیٹھا بانسری بجا رہا تھا
۔۔۔تاریخ۔۔۔

17/11/2025

پاکستان کے معروف کرکٹر اور کوچ انتخاب عالم    ریکارڈ 5 بار مختلف ادوار میں پاکستان ٹیم کی کوچ  رہے ہیں ۔ ایک بار پاکستان...
17/11/2025

پاکستان کے معروف کرکٹر اور کوچ انتخاب عالم ریکارڈ 5 بار مختلف ادوار میں پاکستان ٹیم کی کوچ رہے ہیں ۔ ایک بار پاکستانی ٹیم کے بعض کھلاڑیوں کو “ذہنی طور پر کمزور” قرار دے دیا تھا ۔
شاہد آفریدی سے متعلق ماضی میں ایک انٹرویو میں، انتخاب عالم نے ان پر ٹیم کی حکمت عملی اور قیادت نہ سمجھنے کا الزام بھی لگایا تھا۔

17/11/2025

کاش حسینہ واجد کے 19 سالہ ظلم اور جبر کے اقتدار اور انجام سے کوئی سبق سیکھے ۔
سدا بادشاہی رب دی

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک خاتون کو بین الاقوامی سازش اور دہش ت گر د ی کے مقدمے میں جھوٹے بیانات دینے پر آٹھ سال قید کی...
17/11/2025

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک خاتون کو بین الاقوامی سازش اور دہش ت گر د ی کے مقدمے میں جھوٹے بیانات دینے پر آٹھ سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔
فریسکو، ٹیکساس میں 54 سالہ کہکشاں حیدر خان نامی خاتون کو بین الاقوامی دہش ت گ ردی سے متعلق جھوٹے بیانات دینے کے الزام میں وفاقی جیل میں آٹھ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
امریکی پراسیکیوٹرز کے مطابق ملزمہ خاتون پر ایم کیو ایم کے لیے معاون کے طور پر کام کرنے اور کراچی پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی اور رقم کی منتقلی کے الزامات تھے ۔جنہیں بعد میں اسں نے قبول بھی کر لیا۔
مقدمات کی تفصیلات کے مطابق 2023 ء میں مسز خان نے کراچی میں آتش‌زدگی/پیٹرول ب م حم لے کرنے کے لیے ایک شخص کو بھرتی کیا اور بعد ازاں ایف بی آئی ایجنٹس سے پوچھ گچھ میں اس منصوبے میں اپنی شمولیت کے بارے میں جھوٹ بولا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ خاتون کے اقدامات عوام کے جان ومال کے لیے سنگین خطرہ تھےاور اسی وجہ سے انہیں یہ سخت سزا سنائی گئی۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں علمی و ادبی تنظیم "اظہار" کے زیر اہتمام یومِ اقبال کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا...
17/11/2025

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں علمی و ادبی تنظیم "اظہار" کے زیر اہتمام یومِ اقبال کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہرینِ تعلیم، ماہرینِ معاشیات، انجینئرز، ڈاکٹرز اور ادب دوست شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کی صدارت پروفیسر عظمت اللہ بھٹہ نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی عمر فاروق تھے۔ ڈاکٹر راشد محمود، چوہدری منصور محبوب ، شاہد خیالوی اور عدنان احمد نے اپنے خطابات میں فکرِ اقبال کو عصرِ حاضر کی بنیادی ضرورت قرار دیا۔
تقریب میں پاکستان کے ممتاز شعراء نے اپنے خوبصورت کلام سے سماں باندھ دیا، جن میں زاہد جرپالوی، صابر امانی، فیصل اکرم گیلانی، منظر ہمدانی، پیر اسد کمال، انیب ارشد، یاسر یونس اور عثمان منور شامل تھے۔ ان کے نادر اشعار نے محفل کے شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔
"قومی مقابلۂ نظم" کے پوزیشن ہولڈرز فرحت منیر، انسا عمر، راز محمد افراز اور سمیع اللہ عبد الوحید میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

16/11/2025

آج غروب آفتاب کا منظر ۔سنہری روشنی پھیلی ہوئی ہے ۔
16/11/2025

آج غروب آفتاب کا منظر ۔سنہری روشنی پھیلی ہوئی ہے ۔

کینیڈا کے وزیر اعظم  مارک کارنی نے گذشتہ ماہ فل سط ین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔اج ونی پیگ مینی ٹوبہ اس...
16/11/2025

کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے گذشتہ ماہ فل سط ین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔اج ونی پیگ مینی ٹوبہ اسمبلی کے سامنے سرکاری پر ایک پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔انہوں نے حکومت کینیڈا کا شکریہ ادا کیا کہ مظلوم فل سط ینی عوام کی ریاست اور انسانی حقوق کی اصولی حمایت کو تسلیم کیا ۔

15/11/2025
15/11/2025

معروف شاعر 'ادیب اور استاد ابصار احمد ونی پیگ کینیڈا میں محفل ادب کی ماہانہ نشست میں اظہار خیالات کر رہے ہیں ۔

Address

3 Grassy Lake Drive

R3Y0E8

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Canada posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Urdu Canada:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share