Saif uddin Nisar

  • Home
  • Saif uddin Nisar

Saif uddin Nisar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Saif uddin Nisar, Publisher, .

اسلام آباد پارلیمنٹ ھاؤس ، قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں  پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین  اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکز...
23/01/2026

اسلام آباد پارلیمنٹ ھاؤس
، قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ایڈیٹر انچیف روزنامہ آواز تاجر سیف الدین نثار اپوزیشن لیڈر بننےپر مبارکباد دے رہا ہے .

اس موقع پر پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال،صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین احمد بھی موجود تھے.

23/01/2026
قلعہ سیف اللہ,  مرکزی تنظیم تاجران پاکستاں ضلع قلعہ سیف اللہ کے زیر اہتمام حلف برادری تاجر تقریب سے مرکزی صدر محمد کاشف ...
07/11/2024

قلعہ سیف اللہ, مرکزی تنظیم تاجران پاکستاں ضلع قلعہ سیف اللہ کے زیر اہتمام حلف برادری تاجر تقریب سے مرکزی صدر محمد کاشف چوہدری, سید عبدالقیوم آغا, سید حیدر آغا, قلعہ سیف اللہ صدر مولوی شسمس الدین جوگیزئی, مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیف الدین نثار و دیگر مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کررہے ہیں

پشین سول ہسپتال میں ڈاکٹر غائب ,علاج کی کوئی سہولت نہیں,  مریضوں کیلئے سورنج باہر سے لانا پڑتی ہے, پشین, (ان لائن)  پشین...
03/11/2024

پشین سول ہسپتال میں ڈاکٹر غائب ,علاج کی کوئی سہولت نہیں, مریضوں کیلئے سورنج باہر سے لانا پڑتی ہے,
پشین, (ان لائن) پشین سول ہسپتال میں علاج کی کوئی سہولت نہیں ہے ساتھ لاکھ ابادی پر مشتمل ایک بڑا سول ہسپتال میں ڈاکٹرز غائب مریضوں کو ایک سورنج بھی باہر سے لانا پڑتا ہے غریب مریضوں کی لواحقین سے ہسپتال کے اندر سے رقم وصول کیا جارہا ہے تاجر ذرائع کے مطابق سول ہسپتال کے ڈاکٹرز پرائیویٹ کلنک میں بیٹھ کاروبار کررہے, اہل علاقہ نے ساتھ لاکھ مشتمل ابادی سول ہسپتال کی عدم سہولیات اور ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کو حیران کن قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی وزیر صحت, وزیر اعلیٰ بلوچستان, چیف سیکرٹری اور سیکرٹری صحت پشین سول ہسپتال کی غیر فعالیت کا فوری نوٹس لیں, پشین سول ہسپتال کرپشن کا گڑھ ہے پشین سول ہسپتال کے پیرا میڈیکل سٹاف, ڈاکٹر اور منتخب ایم پی اے کی ملی بھگت سے سالانہ کڑوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے اس صورتحال پر سیاسی اور قبائلی عمائدین کی خاموشی بھی ایک سوالیہ نشان ہے,

13/01/2022

*اب 18 سال کی بجائے 16سال پر مکمل قومی شناختی کارڈ*
*جاری کر دیا جائے گا*
*چئیرمین نادرا*

13/01/2022

ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی, جو پرندے کسی اور پارٹی سے اڑ کر عمران خان کے پاس ائیے وہ واپس جانے کی موڈ میں ہے یہی وجہ ہے کہ آج پرویز خٹک اور عمران خان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی

*آپ کو وزیراعظم ہم نے بنوایا‘، وفاقی وزیر پرویز خٹک اور عمران خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ*

*اگر میری کارکردگی سے مطمئن نہیں تو حکومت کسی اور کو دیدیتا ہوں ‘عمران خان کا پرویز خٹک سے مکالمہ ‘ پرویز خٹک بعد ازاں اجلاس چھوڑ کر چلے گئے*

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جس میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیراعظم کےدرمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔قومی اسمبلی میں منی بجٹ ان دنوں زیر بحث ہے اور ضمنی مالیاتی بل کی منظوی سے قبل ارکان قومی اسمبلی کو اعتماد میں لینے کیلئے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا تاہم اجلاس میں معاملہ مزید بگڑ گیا، پرویز خٹک، نور عالم و دیگر ارکان نے منی بجٹ، مہنگائی، اسٹیٹ بینک کی خودمختاری سے متعلق شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر دفاع اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ آپ کو وزیراعظم ہم نے بنوایا ہے، خیبرپختونخوا میں گیس پر پابندی ہے، گیس بجلی ہم پیدا کرتے ہیں اور پِس بھی ہم رہے ہیں، اگر آپ کا یہی رویہ رہا تو ہم ووٹ نہیں دے سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی اس گفتگو پر وزیراعظم اٹھ کر جانے لگے اور کہا کہ اگر آپ مجھ سے مطمئن نہیں تو کسی اور کو حکومت دے دیتا ہوں۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیر توانائی حماد اظہر نے بیچ میں بولنے کی کوشش کی تو پرویز خٹک نے انہیں ٹوک دیا اور کہا کہ میں وزیر اعظم سے بات کررہا ہوں۔ ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی بات سن پر وزیراعظم نے ناراضی کا اظہار کیا اور اجلاس سے اٹھ کر جانے لگے تاہم سینیئر ارکان قومی اسمبلی نے انہیں روک لیا البتہ پرویز خٹک اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق اس دوران اجلاس کا ماحول کافی کشیدہ رہا اور اجلاس کے مقاصد بھی حاصل نہ ہو سکے کیوں کہ وزیراعظم باضابطہ طور پر ارکان قومی اسمبلی سے منی بجٹ کے معاملے پر بات نہ کرسکے۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں مِنی بجٹ کی منظوری کیلئے حکومت متحرک ہوگئی ہے اور آج وزیراعظم عمران خان خود پارلیمنٹ ہاؤس آئے تھے اور قومی اسمبلی اجلاس سے پہلے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس دوران تلخ کلامی ہوئی۔وزیراعظم نے حکومت اور اتحادی جماعتوں کے تمام اراکین قومی اسمبلی کو گزشتہ روز ہدایت کی تھی کہ وہ رات کو ہی اسلام آباد پہنچ جائیں۔اس کے علاوہ پنجاب اور کے پی کے وزرائے اعلٰی نے بھی گزشتہ شب ارکانِ قومی اسمبلی کو الگ الگ عشائیہ دیا تاہم ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے عشائیے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 30 سے زائد اراکین قومی اسمبلی شریک نہیں ہوئے۔ عشائیے کے موقع پرپارٹی اراکین قومی اسمبلی کی حاضری لگائی گئی، عشائیے میں نہ آنے والے پارٹی ارکان اسمبلی کی فہرست تیار کی گئی، عشائیے میں نہ آنے والوں کی فہرست وزیراعظم کو بھجوا دی گئی۔

*اتحادی جماعت ایم کیو ایم گو مگو کا شکار*

وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم مِنی بجٹ پر حکومت کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا اب تک فیصلہ نہیں کرسکی ہے۔ایم کیو ایم پاکستان نے منی بجٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور 11 نکاتی تجاویز قومی اسمبلی میں جمع کرادی ہیں اور وزیر خزانہ کو بھی تجاویز بھجوا دیں ہیں۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saif uddin Nisar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share