ہیلی کاپٹر میں سوار تمام شہداء کو سلام اللہ پاک درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین.
31/07/2022
افتخار ٹھاکر صاحب😜😜
31/07/2022
وزیراعظم شہباز شریف میں نے آج سیلاب زدگان کو یہ یقین دہانی کرانے کے لیے بلوچستان کا دورہ کیا کہ وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو اور ان کی صوبائی حکومت کے ساتھ ہم مل کر وفاقی حکومت آپ کی پوری مدد کریں گے۔ بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں متاثرین کی مدد کریں گے۔ جہاں جہاں جہاں نقصان ہوا ہے، وہاں ریلیف پہنچا رہے ہیں۔ ان شاءاللہ آپ کے ساتھ پوری پوری مدد کریں گے۔
بلوچستان سمیت ملک بھر میں سیلاب اور طوفانی بارشوں سے متاثرہ عوام کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے لئے دن رات کوششیں جاری ہیں۔ متاثرہ بہنوں، بھائیوں اور بچوں کی مکمل بحالی اور نقصانات کے ازالے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، مشکل اور آزمائش کی اس گھڑی میں انہیں تنہاءنہیں چھوڑیں گے۔ بلوچستان سمیت صوبائی حکومتوں سے مل کر متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔
پورے پاکستان میں تقریبا 300 سے زائد لوگ اللہ کو پیارے ہوگئے ہیں، بلوچستان میں 124 لوگ وفات پاگئے ہیں، مالی معاوضہ جانی نقصان کا ازالہ نہیں ہوسکتا۔ بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ کیلئے 10 لاکھ امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمیوں کے ساتھ ساتھ متاثرہ گھروں میں کچے اور پکے گھروں کو پہنچنے والے نقصانات پر امداد کو یکساں اور بڑھانے کا حکم دیا ہے۔
زخمیوں کی امداد کو 50 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ کردیا ہے جبکہ جزوی طور پر متاثرہ مکانات کی امداد 25 ہزار سے بڑھا کر اڑھائی لاکھ اور مکمل طور پر متاثرہ گھروں کیلئے 50 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ کردی گئی ہے۔
29/07/2022
اج ایف 8 اسلام آباد کچری میں شعیب ستی کی پیشگی اس پر ایف ای اے نے مزید ریمانڈ کی استدعا کی جسکو جج صاحب نے مسترد کر کے جوڈیشل کر دیا اور ساتھ ہی شعیب ستی کی درخواست ضمانت دائر کر دی۔
گرفتار ملزمان میں احمدرضا،حسن، محسن اورشعیب شامل ہیں،
ملزمان سے 02کلاشنکوف اورپسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں،
ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ کی چکری پولیس کو شاباش،
قانون شکن عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،ایس پی صدراحمد زنیر چیمہ
ترجمان راولپنڈی پولیس
22/07/2022
لاکھوں مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے والے سعید شھزاد ناڑوی المعروف (مار آوے ڈھولیا ڈھول ) وفات پا گئے
اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین
Be the first to know and let us send you an email when DailyKahuta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.