Urdu Adab-اردو ادب

Urdu Adab-اردو ادب Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Urdu Adab-اردو ادب, Rajkan Head.

07/09/2024

ہوشیار باش
یہ فوٹو میں ایک شخص نظر آرہا ہے یہ لاہور رہنے والے لوگوں کو ان لائن گھر دکھاتا ہے کرایے کے گھر کا جھانسا دے کر کمرہ اور گھر کی وڈیو بنا کر
لوگوں سے ایڈوانس لیتا ہے بعد میں بلک کرکے نمبر بدل لیتا ہے
اس سے بچیں اور جہاں دیکھیں پولیس کو کال کریں ،،
شئیر کرتے جائیں

اگر کوئی انسان غصہ ہونے کے بعد بھی آپ سے پریم سے بات کرتا ہے زندگی میں اس سے اچھا انسان آپکو کبھی نہیں ملےگاشبھ پربھات
26/11/2023

اگر کوئی انسان غصہ ہونے کے بعد بھی آپ سے پریم سے بات کرتا ہے زندگی میں اس سے اچھا انسان آپکو کبھی نہیں ملےگا
شبھ پربھات

ماچس  کسی چیز کو جلانے سے پہلے خود کو جلاتی ہے! غصہ بھی ماچس کی طرح ہوتا ہے دوسروں کو برباد کرنے سے پہلے ہمیں خُود کو تب...
17/11/2023

ماچس کسی چیز کو جلانے سے پہلے خود کو جلاتی ہے!
غصہ بھی ماچس کی طرح ہوتا ہے
دوسروں کو برباد کرنے سے پہلے ہمیں خُود کو تباہ کرتا ہے

دھوکا تھا نگاہوں کا مگر خوب تھا دھوکامجھ کو تری نظروں میں محبت نظر آئی
24/10/2023

دھوکا تھا نگاہوں کا مگر خوب تھا دھوکا
مجھ کو تری نظروں میں محبت نظر آئی

🖤گھر میں بیوی خوش ہو تو شوہر پرسکون ہو جاتے ہیں۔ لیکن اگر شوہر خوش باش نظر آ رہے ہو تو بیوی کو فکر پڑ جاتی ہے کہ آخر اس ...
12/10/2023

🖤

گھر میں بیوی خوش ہو تو شوہر پرسکون ہو جاتے ہیں۔
لیکن اگر شوہر خوش باش نظر آ رہے ہو تو بیوی کو فکر پڑ جاتی ہے کہ آخر اس بندے کو کس بات کی خوشیاں چڑھی ہیں۔۔۔

04/09/2023

کسی کی آنکھ جو پر نم نہیں ہے
نہ سمجھو یہ کہ اس کو غم نہیں ہے

سوادِ درد میں تنہا کھڑا ہوں
پلٹ جاؤں مگر موسم نہیں ہے

سمجھ میں کچھ نہیں آتا کسی کی
اگرچہ گفتگو مبہم نہیں ہے

سلگتا کیوں نہیں تاریک جنگل
طلب کی لو اگر مدھم نہیں ہے

یہ بستی ہے ستم پروردگاں کی
یہاں کوئی کسی سے کم نہیں ہے

کنارا دوسرا دریا کا جیسے
وہ ساتھی ہے مگر محرم نہیں ہے

دلوں کی روشنی بجھنے نہ دینا
وجودِ تیرگی محکم نہیں ہے

میں تم کو چاہ کر پچھتا رہا ہوں
کوئی اس زخم کا مرہم نہیں ہے

جو کوئی سن سکے امجد تو دنیا
بجز اک باز گشتِ غم نہیں ہے

امجداسلام امجد

28/08/2023

اپنے مرکز سے اگر دور نکل جاؤ گے
خواب ہو جاؤ گے افسانوں میں ڈھل جاؤ گے

اب تو چہروں کے خد و خال بھی پہلے سے نہیں
کس کو معلوم تھا تم اتنے بدل جاؤ گے

اپنے پرچم کا کہیں رنگ بھلا مت دینا
سرخ شعلوں سے جو کھیلو گے تو جل جاؤ گے

دے رہے ہیں تمہیں تو لوگ رفاقت کا فریب
ان کی تاریخ پڑھو گے تو دہل جاؤ گے

اپنی مٹی ہی پہ چلنے کا سلیقہ سیکھو
سنگ مرمر پہ چلو گے تو پھسل جاؤ گے

خواب گاہوں سے نکلتے ہوئے ڈرتے کیوں ہو
دھوپ اتنی تو نہیں ہے کہ پگھل جاؤ گے

تیز قدموں سے چلو اور تصادم سے بچو
بھیڑ میں سست چلو گے تو کچل جاؤ گے

ہم سفر ڈھونڈو نہ رہبر کا سہارا چاہو
ٹھوکریں کھاؤ گے تو خود ہی سنبھل جاؤ گے

تم ہو اک زندۂ جاوید روایت کے چراغ
تم کوئی شام کا سورج ہو کہ ڈھل جاؤ گے

صبح صادق مجھے مطلوب ہے کس سے مانگوں
تم تو بھولے ہو چراغوں سے بہل جاؤ گے

Address

Rajkan Head

Telephone

+923021444113

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Adab-اردو ادب posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share