Zalmi News

Zalmi News News update latest info local news international national news

بلوچستان: فائلوں کی حکومت یا چوروں کا راج؟رپورٹ ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی یہ سوال اب صرف عوام نہیں پوچھ رہے، یہ سوال اب خود ...
30/01/2026

بلوچستان: فائلوں کی حکومت یا چوروں کا راج؟

رپورٹ ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی

یہ سوال اب صرف عوام نہیں پوچھ رہے، یہ سوال اب خود ریاست سے ٹکرا رہا ہے۔
بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی —نظر آتا ہے تو صرف ایک ایسا نظام جو کرپشن کے سہارے کھڑا ہے، اور جس کی بنیاد ہی لوٹ مار پر رکھی گئی ہے۔
ریونیو اور سیٹلمنٹ کا محکمہ اس وقت صوبے کا وہ ناسور بن چکا ہے جہاں قانون نہیں، صرف “ریٹ لسٹ” چلتی ہے۔ تحصیلدار ہو یا ریڈر، پی ایس ہو یا سیٹلمنٹ آفیسر سب کے ہاتھ ایک ہی تھیلی میں ہیں۔
یہاں انتقال بغیر رشوت نہیں، فردِ ملکیت بغیر نذرانے نہیں، اور فائل بغیر “حصے” کے آگے نہیں بڑھتی۔
اور جب شہری احتجاج کرے تو جواب ملتا ہے:
“ہم اکیلے نہیں کھاتے… اوپر تک سب سیٹ ہے۔”
یہ جملہ محض ایک بیان نہیں، یہ ریاست کے منہ پر طمانچہ ہے۔
یہ اس بات کا اعلان ہے کہ بلوچستان میں قانون فائل کے اندر دفن ہو چکا ہے اور طاقت چند کرسی نشینوں کے ہاتھ میں یرغمال بن چکی ہے۔
افسران سرعام دعویٰ کرتے ہیں کہ وزیروں اور سیکرٹری صاحبان کو “منتھلیاں” جاتی ہیں۔ اگر یہ جھوٹ ہے تو تحقیقات کیوں نہیں ہوتیں؟
اور اگر سچ ہے تو پھر یہ صوبہ کس کے رحم و کرم پر ہے؟
یہ وہ سوال ہے جس پر ہر دفتر خاموش ہے، ہر ادارہ گونگا ہے اور ہر ذمہ دار نظریں چرا رہا ہے۔
عوام کے لیے قانون ہے، لیکن افسر کے لیے سہولت۔
غریب کے لیے فائل ہے، مگر طاقتور کے لیے راستہ۔
یہ حکمرانی نہیں — یہ منظم غنڈہ گردی ہے۔
بلوچستان میں آج مسئلہ کرپشن نہیں، مسئلہ تحفظِ کرپشن ہے۔
یہاں چور کو سزا نہیں ملتی، بلکہ تحفظ ملتا ہے۔
یہاں ایماندار افسر کو نظام سے باہر پھینک دیا جاتا ہے۔
ریاست کے اندر ایک ایسی ریاست قائم ہو چکی ہے جس کا کوئی آئین نہیں، کوئی قانون نہیں — صرف مفاد ہے۔
اگر یہی نظام چلتا رہا تو سوال صرف یہ نہیں ہوگا کہ بلوچستان پیچھے کیوں رہ گیا،
سوال یہ ہوگا کہ ریاست خاموش کیوں رہی؟
یہ کالم الزام نہیں — آئینہ ہے۔
اور آئینہ ہمیشہ تلخ سچ دکھاتا ہے۔

 #زیارت ریلے ٹو ٹاور کئی دنوں سے کام نہیں کررہا سننے میں آرھا ہے، کہ ٹارو کی کچھ بیٹریاں چوری ھوگئی ہیں۔ جس سے زیارت کے ...
02/10/2024

#زیارت
ریلے ٹو ٹاور کئی دنوں سے کام نہیں کررہا سننے میں آرھا ہے، کہ ٹارو کی کچھ بیٹریاں چوری ھوگئی ہیں۔ جس سے زیارت کے تقریباً آٹھ یوفون ٹاوروں کے کنکشن منقطع ہوگئے ہیں۔ جسکی وجہ سے کلی گوگی ،حمدون ،کچھ،وام،تلری،،،،منہ،زڑگی،سپیزندی پیچی،کے ٹاور منقطع ہوگئے ہیں۔ یوفون کی حکام سے درخواست ہے کہ وہ ٹاور کی بیٹریاں فوری طور پر واپس لگائیں۔ چونکہ زیارت میں سیب کا سیزن شروع ہے۔ عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔ اور عوام کا ضلعی انتظامیہ سے بھی اپیل ہے کہ فوری طور پر ایکشن لےکر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائیں۔

30/09/2024

#زیارت
ریلے ٹو ٹاور جسے لنک ٹاور کہا جاتا ہے۔ کئی دنوں سے کام نہیں کررہا سننے میں آرھا ہے، کہ ٹارو کی کچھ بیٹریاں چوری ھوگئی ہیں۔ جس سے زیارت کے تقریباً آٹھ یوفون ٹاوروں کے کنکشن منقطع ہوگئے ہیں۔ جسکی وجہ سے کلی گوگی ،حمدون ،کچھ،وام،تلری،،،،منہ،زڑگی،سپیزندی پیچی،کے ٹاور بھی منقطع ہوگئے ہیں۔ یوفون کی حکام سے درخواست ہے کہ وہ ٹاور کی بیٹریاں فوری طور پر واپس لگائیں۔ چونکہ زیارت میں سیب کا سیزن شروع ہے۔ عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔ اور عوام کا ضلعی انتظامیہ سے بھی اپیل ہے کہ فوری طور پر ایکشن لےکر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائیں۔

29/02/2024
پاکستان کی بربادی کی بنیاد یہی بات ہے کہ ان دونوں بچوں کو کہا جاتا ہے کہ ملک کے مختلف محکموں میں اعلی پوسٹوں پر بیٹھنے ک...
13/07/2023

پاکستان کی بربادی کی بنیاد یہی بات ہے کہ ان دونوں بچوں کو کہا جاتا ہے کہ ملک کے مختلف محکموں میں اعلی پوسٹوں پر بیٹھنے کے لئے ایک ہی امتحان سے گزرو۔ کاش ہمارے سیاستدانوں میں کبھی عقل آئے اور وہ غیر ضروری کاموں میں اپنی زندگیاں برباد کرنے کے بجائے کبھی ان چیزوں پر بھی سوچیں، جن سے پاکستان کا مستقبل سنور سکتا ہے۔

ایک ہی امتحان لینے کے لئے ایک ہی نظام تعلیم اور ایک طرح کی سہولیات کا ہونا لازمی ہیں جو ہر بچے کا پیدائشی و بنیادی حق ہے۔

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zalmi News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share