10/09/2025
یہ بچے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول لاچی شین سرو کے ہیں، جو کہ آج 10/9/2025 تک بند ہے۔ اسکول میں نہ کوئی انتظامیہ موجود ہے اور نہ ہی گاؤں کے مقامی افراد نے اس مسئلے پر توجہ دی ہے۔
بچے صبح گھر سے اسکول آتے ہیں، لیکن 11 بجے تک بغیر کسی تعلیم کے بیٹھے رہتے ہیں، اور پھر شدید گرمی میں مایوس ہو کر واپس گھر جاتے ہیں۔
یہ بچے آج سڑک پر نکلے اور مطالبہ کیا کہ اگر ہمیں ٹیچر مہیا نہ کیا گیا تو ہم پندئیالی تحصیل کے سامنے احتجاجاً سڑک بند کریں گے، یا پھر محکمہ تعلیم کے دفتر کے سامنے دھرنا دیں گے۔
دانشکول اسٹوڈنٹس سوسائٹی ان بچوں کے حق کے لیے ہر قسم کی مدد کے لیے تیار ہے اور اس مسئلے کو بھرپور انداز میں اُجاگر کرے گی، تاکہ تعلیم سے محروم ان بچوں کو ان کا حق مل سکے۔