Justice for Ubaid Khan

  • Home
  • Justice for Ubaid Khan

Justice for Ubaid Khan Mung Ubaid Khan la da insaf warkawalo dapara khpal har mumkin koshish kaw

06/03/2024
06/03/2024

سوات : مقتول عبید خان آف بنڑ مینگورہ کے قاتلوں کو سزاسے بچانے اور صلح کرنے میں دباؤ ڈالنے کے لئے ڈرامے رچائے جارہے ہیں، کیس پر اثر انداز ہونے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں سے گریز کیا جائے، پختون روایات میں کسی دشمنی میں خواتین کے ذریعے بدلہ نہیں لیا جاتا اس بارے میں ہم سوچ بھی نہیں سکتے، خاتون کو زخمی کرنے میں ہمارے خاندان کا کوئی فرد ملوث نہیں بلکہ یہ اقدام کیس کی نوعیت تبدیل کرنے کی مذموم کوشش ہے جس کی مذمت کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار مقتول کے ماموں اور سابق ناظم فریدون خان، جماعت اسلامی کے رہنما اختر علی خان، پی پی پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اقبال حسین بالے، سیاسی و سماجی رہنما زاہد خان عرف باز خان نے سوات پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مقتول عبید خان کو 23جنوری 2023کو تھانہ بنڑ کے اندر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا جس کامقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے جس میں چار ملزمان گرفتار ہیں،انہوں نے کہا کہ جیل میں قید ملزم امجد رحمان کی بیوی نے اب کیس کی نوعیت تبدیل کرنے اور اپنے شوہر کو سزاسے بچانے کے لئے ڈرامہ رچاتے ہوئے خود کو زخمی کیا ہے اور الزام مقتول عبید خان کے چچا اختر حسین اور چچا زاد یاسر خان پر عائد کیا ہے جس پر بغیر تحقیق ان کے خلاف ایف آئی درج کرکے بے گناہ قید کیا گیا، مقتول کے اہل خانہ اور سیاسی عمائدین نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ایک طرف مقتول کے ورثاء سے راضی نامہ کے لئے جرگے کئے جارہے ہیں اور دوسری جانب دباؤ ڈالنے کے لئے من گھڑت ڈرامے رچائے جارہے ہیں جس پر مقتول کے اہل خانہ نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، آئی جی خیبر پختونخوا، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اور ڈی پی او سوات سے مطالبہ کیا ہے کہ مقتول کے خاندان کو کئے گئے وعدوں کے مطابق انصاف فراہم کیا جائے اور رچائے گئے واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کیا جائے تاکہ آئندہ کیلئے کوئی اور اس طرح کے اقدام سے کیس پر اثر انداز نہ ہو۔

مظلوم کا خون اتنا سستا کیوں؟شہید عبید خان ولد احمد حسین خان ساکن لطیف آباد بنڑ کو گزرے ہوئے آج تقریبا(356) دن ہوگئے ۔ شہ...
22/01/2024

مظلوم کا خون اتنا سستا کیوں؟
شہید عبید خان ولد احمد حسین خان ساکن لطیف آباد بنڑ کو گزرے ہوئے آج تقریبا(356) دن ہوگئے ۔ شہید عبید کو اوباش طاقت کے نشے میں مست پولیس اہلکاروں نے حراست میں لیکر تھانے کے اندر سرکاری اسلحے سے فائر کرکے شہید کر دیا تھا۔آج”(356) دن گزرنے کے باوجود بھی مقتول کے ورثاء انصاف تلاش کررہے ہیں ۔مرحوم کے لواحقین انصاف کے ایوانوں سے عبید کے لہو کا حساب مانگ رہے ہیں ۔مقتول نوجوان علاقے میں شرافت اور خدمت گزاری کیلئے مشہور تھا ۔مگر پولیس انصاف دلانے میں ناکام کیوں ہے؟ کیا پولیس اور انصاف کے ایوانوں میں اس ظلم کا کوئی مداوا ہے؟ اگر اس ملک میں عبید شہید اور ان جیسے دوسرے مظلوم لوگوں کی دادرسی کیلئے ادارے موجود ہے تو مہربانی کرکے ان کے دادرسی کا انتظام کیا جائے ۔عبید خان کے غمزدہ خاندان اداروں اور انصاف کے ایوانوں کو سوالیہ نظروں سے دیکھ رہے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ ہم اپنے بے گناہ عبید شہید کیلئے کس کے در پر انصاف مانگنے جائیں (356) دن گزرنے کے باوجود تمام ثبوتوں اور اقبالی بیانات کے باوجود انصاف کا حصول کیوں سوالیہ نشان بن گیا ہے؟ کیا واقعی ہمارا ملک لاقانونیت کی آماجگاہ بن چکا ہے؟Justice for Janaan Ubaid Khan Shaheed

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Justice for Ubaid Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share