
28/06/2025
جنتلی کے بعض علاقوں میں خسرہ ”سوہرک“ کی وباء پھیل گٸی ہے۔ اہلیان علاقہ جنتلی کا محکمہ صحت کے مقامی وصوباٸی ذمہ داروں سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ۔
جنتلی نیوز نیٹ ورک رپورٹر۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو کے سب تحصیل جنتلی کے بعض دیہاتوں میں خسرہ”سوہرک“ کی وباء پھیل گٸی ہے جس سے بچے اور بڑے شدید متاثر ہوۓ ہیں۔علاقہ شدید گرم سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق اگر سوہرک کے تدارک کے لیے اقدامات نہیں اٹھاۓ گٸے تو اموات کا شدید خطرہ ہوسکتا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں سوریں کہور, ریٹی, سغرانی, تکڑاٶ, لولد, ٹوبو اور ہنگیری شامل ہیں۔
اہلیان علاقہ جنتلی نے ڈی ایچ او کوہلو, ڈپٹی کمشنر کوہلو, ڈاٸریکٹر جنرل ہیلتھ,سیکریٹری ہیلتھ, صوباٸ وزیر صحت اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے جنتلی کی سنگین صورت حال قابو پانے کی اپیل کی۔ کیونکہ معمولی غفلت برتنے سے انسانی جانیں ضاٸع ہونے کا شدید اندیشہ ہے۔