پاکستان سمیت دنیا بھر کی خاص ترین خبروں کے لیے ہمارا واٹساپ چینل فالو کریں اور رہیں ہمیشہ کے لیے باخبر
Follow the Pakistanyaat پاکستانیات channel on WhatsApp:
29/04/2024
*▪️ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کے قتل کے 4 مجرمان کو عمر قید کی سزا*
کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما علی رضاعابدی کے قتل کے 4 مجرمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے آج ایم کیو ایم رہنما علی رضاعابدی کے قتل کے کیس کافیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے مجرمان پر ایک، ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ علی رضا عابدی کے قتل کے دیگر ملزمان جب بھی گرفتا ہوں انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔
مجرمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 46 سالہ سابق رکنِ قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما علی رضا عابدی کو 25 دسمبر 2018ء کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابانِ غازی پر واقع ان کے گھر کے باہر 2 موٹر سائیکلوں پر سوار گھات لگائے حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
علی رضا عابدی خود گاڑی ڈرائیور کر کے گھر پہنچے اور گاڑی سے اترے ہی تھے کہ انہیں 5 گولیاں ماری گئیں، جن میں سے 3 گولیاں ان کے سر،1 گردن اور 1 پیٹ میں لگی تھی۔
ذرائع کے مطابق علی رضا عابدی کو ان کے والد اخلاق عابدی انتہائی تشویش ناک حالت میں قریبی اسپتال لے گئے تھے، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔
مارچ 2019ء میں سی ٹی ڈی نے علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث فاروق نامی ملزم کو گرفتار کیا تھا جس کی نشاندہی پر مزید 3 ملزمان پکڑے گئے تھے۔
29/04/2024
*بشام: چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار*
خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں ملوث 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، نیٹ ورک کے دیگر دہشتگردوں کی شناخت بھی کر لی گئی۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ 26 مارچ کو چینی انجینئرز کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا تھا، حملے میں 5 چینی انجینئرز ہلاک ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ بشام میں چینی انجینئرز کی گاڑی پر ہونے والے خود کش حملے میں خاتون سمیت 6 چینی باشندے جاں بحق ہوئے تھے۔
اس واقعے کے بعد صدر پاکستان، وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے چینی سفارتخانے کا دورہ کر کے اپنے سب سے قریبی دوست ملک کے باشندوں پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی اور چینی باشندوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
19/07/2022
کیا آپ قرآن مجید سے متعلق کم وقت میں زیادہ معلومات کا اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو فوراً یہ مکمل وڈیو دیکھیں اور مزید وڈیوز دیکھنے کیلئے ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں۔ https://youtu.be/SuGH3WDiLaM
27/06/2022
Hey I joined a network called Mnbllerewordsln and earned $25.00! You get paid for testing out new free apps and posting on social media. Sign up with my link for an instant $25 signup bonus! https://mnbllerewordsln.xyz/27064923631102/?s=wt
20 million users worldwide make money on our site
28/05/2022
قرآن پاک سے متعلق 450 سے زائد اہم سوالات کے جوابات ایک۔ویڈیو میں ||مکمل معلوماتی وڈیو دیکھیں اور مزید ایسی مفید وڈیوز کیلئے ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں۔ https://youtu.be/SuGH3WDiLaM
Be the first to know and let us send you an email when Breaking News Plus posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.