Amjad Ali

Amjad Ali *ساتھ تو زندگی بھی چھوڑ دیتی ہے*
*پھر لوگوں سے شکایت کیسی🕊️🤍🥀*

ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو  قبیلے والوں نے دعوت پر بلایا ، مگر وہ کھانے کی نہیں ,, غیرت دکھانے ،، کی دع...
21/07/2025

ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قبیلے والوں
نے دعوت پر بلایا ، مگر وہ کھانے کی نہیں ,, غیرت دکھانے ،، کی دعوت تھی ۔ دونوں کو لے جا کر ایک چٹیل میدان میں کھڑا کردیا جاتا ہے ، وہاں 19 غیرت مند بلوچی مرد کھڑے ہیں جن میں سے پانچ کے پاس لوڈڈ اسلحہ ہے ، بڑی سی چادر میں لپٹی 24 سالہ شیتل اور 32 سالہ احسان کو گاڑیوں کے قافلے میں قتل گاہ پر لاکر اتارا جاتا ہے ۔۔۔
آج پھر جرگے میں اسکے عشق کا ہے امتحاں
آج پھر وہ گِھر گئی ہے ، پگڑیوں کے درمیاں
بانو نے چادر میں قرآن تھام رکھا ہے ، قبیلے کے ایک مرد کو قرآن تھما کر یہ کہتے ہوئے سکون سے آگے بڑھتی ہے ,, صرف گولی مارنے کی اجازت ہے ،، جبکہ اس کی اجازت کسی نے طلب ہی کب کی تھی ۔۔۔ وہ قتل گاہ کی جانب خود بڑھی ، اسے معلوم تھا اپنا انجام ، اس لیے نہ اس کے پاؤں کانپے، نہ آنکھوں میں التجا تھی، نہ لبوں پر چیخ، نہ دامن میں رحم کی بھیک۔۔۔ اس کی خاموشی میں وہ شور تھا، جو ان سب چیخوں پر بھاری تھا جو ظلم کے خلاف کبھی نہ نکل سکیں۔۔۔پھر گولی نہیں ، 9 گولیاں ماری ۔

مزید لکھنے کو کچھ بھی نہیں ہے ، وہاں لکھا بھی کیا جا سکتا ہے جہاں اس قتل کو جسٹیفائی کرنے والے موجود ہوں ، جہاں کورٹ میں ، گھر میں ، سسرال میں جاکر ۔۔ راضی نامے کے بہانے اپنی ہی بچی کو چاہے نوبیاہتا ہو ، حاملہ ہو یا بچوں والی ہو ۔۔۔ بھون دیا جاتا ہے ۔ صرف اس ایک جرم پر کہ اس نے من پسند انسان سے نکاح کیا ۔۔۔۔
اور موت سے کم سزا پر تو غیرت کو چین نہیں آتا ۔
اس بیغیرت قبیلے کی غیرت کو سلام ، جو غیرت کے نام پر اپنی ہی بیٹی کو بے غیرت مردوں کے مجمعے کے سامنے لائے اور میدان میں کھڑا کرکے غیرت کی پگ پر ایک اور کلغی سجا لی ۔
پگڑی ، غیرت اور بندوق کے سامنے ایک اور شیتل ہار گئی۔ ۔۔۔ مگر سوال چھوڑ گئی
بِاَيِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ
کہ کس گناہ پر ماری گئی تھی؟

29/06/2025
انا للہ وانا الیہ راجعوں 😭 نڈر اور شیر باپ کا شیر بیٹامولانا حامد الحق حقانی  اپنے والد سے ملاقات کرنے چل بسا شہید ہوگیا...
28/02/2025

انا للہ وانا الیہ راجعوں 😭
نڈر اور شیر باپ کا شیر بیٹا
مولانا حامد الحق حقانی اپنے والد سے ملاقات کرنے چل بسا شہید ہوگیا ,,
😭😭😭
اللہ تعالیٰ دی جنت الفردوس نصیب کہ

12/11/2024
ہمارے ہاں بچی 16 سال کی ہو تو والدین کہتے ہیں کہابھی بچی پڑھ رہی ہے ۔پہلے پڑھائی مکمل کرلے ۔۔17سال میں ۔۔۔۔ابھی بچی نے ا...
04/10/2024

ہمارے ہاں بچی 16 سال کی ہو تو والدین کہتے ہیں کہ
ابھی بچی پڑھ رہی ہے ۔پہلے پڑھائی مکمل کرلے ۔۔
17سال میں ۔۔۔۔ابھی بچی نے اور پڑھنا ہے ۔۔
18 سال میں ۔۔۔۔اب بچی نے ڈگری کیلیے ایپلائی کرنا ہے
20سال میں ۔۔۔۔(خاندان والوں نے رشتہ مانگا ہے) لڑکا ،لڑکی سے کم پڑھا لکھا ہے اس لیے نہیں دے سکتے ۔
21 سال میں۔۔۔۔(رشتہ آیا) ۔۔۔ہم ذات سے باہر نہیں دے سکتے
22 سال میں ۔۔۔۔لڑکا کم آمدنی والا ہے ہماری بچی کو کیسے خوش حال رکھ پائے گا ۔۔اس لیے نا۔۔۔
23سال میں ۔۔۔لڑکا ملازمت کرتا ہے ۔۔سیلری کم ہے ۔۔۔اس لیے ناں۔۔
24سال میں ۔۔۔۔لڑکے کا رنگ سفید نہیں ہے ہماری بیٹی چٹی گوری ہے لہذا رشتہ میچ نہیں کرتا ۔۔۔اس لیے ناں۔۔
25سال میں ۔۔۔لڑکے کا اپنا مکان نہیں ہے کرابے پر ہے اس لیے ناں ۔۔۔۔
26 سال میں ۔۔۔لڑکا لڑکی سے زیادہ بڑی عمر کا لگتا ہے اس لیے ناں ۔۔۔۔
27سال میں ۔۔۔لڑکے کی پہلی بھی ایک بیوی ہے اس لیے ناں۔۔۔۔
28 سال میں ۔۔۔ہم رنڈوے کو نہیں دے سکتے
30سال میں ۔۔۔۔پیر جی ہماری بچی کیلیے کچھ کریں رشتے تو بہت آتے ہیں مگر میل جوڑ کا ایک بھ نہیں ۔
32سال میں ۔۔۔۔بیٹی کے سر میں سفید چاندی دیکھ کر باپ کو بیماریاں لگ گئیں۔
35 سال میں ۔۔۔لڑکی مایوس
38 میں ۔۔۔۔ساٹھ سال کا رشتہ آیآ ہے آدمی مالدار ہے چار بچے ہیں چاروں اپنے اپنے گھر شادی شدہ ہیں ۔بس بابے کو سبنھالنا ہے ۔۔😪
40 میں ۔۔۔اب میں نے شادی نہیں کرنی ۔۔مجھ سے اب کون کرے گا ؟؟
خدارا اپنی سوچ بدلیں ۔۔بیٹیوں کو بھاگنے ،خود کشی کرنے یا زندگی سے مایوس ہونے سے پہلے ہی حق زوجیت سے نوازیں ۔اور اپنے گھر پہنچانے کی فکر کریں ۔یہ ہر ماں باپ پر فرض ہے ۔وہ اولاد کے ولی ہیں ۔۔۔بچوں بچیوں کا حق ہے ماں باپ پر ۔۔۔ضرور ادا کریں ۔ایسا نہ ہو کہ کہیں دیر ہو جائے ۔۔۔ "

Juma Mubarak
04/10/2024

Juma Mubarak

😂😂
28/09/2024

😂😂

آپ اپنے موبائل میں اسے محفوظ کر لیں بہت کام کی چیز ہے
19/09/2024

آپ اپنے موبائل میں اسے محفوظ کر لیں بہت کام کی چیز ہے





Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Amjad Ali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share