ماہرِ نفسیات کی نگاہ سے
کیا خوشیوں سے ڈرنا ایک نفسیاتی مسئلہ ہے؟
یہ تحریر ہر خاص و عام بہت غور سے پڑھے اور اسے جتنا زیادہ ہوسکتا ہے شیئر کریں.
ہمارے معاشرے کا ایک بہت بڑا طبقہ "خوش ہونے سے ڈرتا ہے."
یہاں تک کے گھر میں کوئی زیادہ ہنس رہا ہو تو اُسے بھی فوراً ٹوک دیا جاتا ہے کہ جتنا زیادہ ہنسو گے اُتنا ہی زیادہ رونا پڑے گا.
جی ہاں نظر بد ایک حقیقت مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ آپ اتنا خوفزدہ ہوجائیں کے خوش ہونے سے ہی ڈرنے لگیں.
خوشیوں سے ڈرتے ڈرتے ہم ایسے ہوجاتے ہیں کہ سیر و تفریح پر جائیں یا شادی بیاہ پہ ہم اپنی شکلیں انتہائی سخت بنائے رکھتے ہیں، ہمیں خوشیوں کے اظہار کا طریقہ ہی نہیں آتا. یہاں تک کے نوجوان شغل میلا لگانے والوں پر بھی بلاوجہ غصّہ کرنے لگتے ہیں.
یہ رویہ بالکل بھی نارمل نہیں ہے، ہم ایسا کرتے کرتے اپنے ساتھ دوسروں کی خوشیوں کے بھی دشمن ہو گئے ہیں کہ جناب "ہم خوش نہیں ہیں تو دوسرے کیوں خوش رہیں."
ہم سب کسی نا کسی لیول پہ ناشکرے بن گئے ہیں، فقط قسمت سے گِلے شکوے کرنا ہی ہمیں تسکین پہنچاتا ہے اور رونا دھونا ہی ہمیں سکون بخشنے لگا ہے. یہ باکل بھی نارمل نہیں ہے، آگے جا کر آپ ڈپریشن کا شکار ہو جائیں گے.
خوش رہیں، خوشیاں بانٹیں اور لوگوں کو اپنے حساب سے اخلاقی دائرے میں رہتے ہوئے خوش ہونے دیں.
Be the first to know and let us send you an email when 5 minute crafts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.