اس پیج سے آپ کو ملک کی سیاسی وغیر سیاسی حالات سے اگاہ کیا جائے گا
20/02/2025
میاں محمد نواز شریف،شہباز شریف اور مریم نواز شریف سے ملاقات کی خاطر
ایک نظریاتی ورکر خان شائشتہ خان کی انتھک جدوجہد آخر کار رنگ لے آئی !
۔آج ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان نے ان سے رابطہ کیا ہے کہ آپ کے لئے
سی ایم آفس سے بلاوا آیا ہے کہ ایسے پروٹوکول کے ساتھ سی ایم آفس لے
آئیں
(
کل 11:00 بجے لاہور میں ملاقات )
゚
19/02/2025
بارکھان رڑکن لیویز تھانے کے قریب مسلح افراد سپر میختر بس کو روک کر 7 افراد کو شہید کر دیا رکنی ہسپتال میں ایمرجنسی نافز کر دی گٸ لیویز فورس رکنی کی جانب سے چھپر کے مقام اور کنگری کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کے لۓ روڈ بلاک کر دیا گیا ھے
شہید ہونے والے تمام افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے
18/02/2025
بلوچستان کی ہماری ایک ایسی بلوچ بہن جنھوں نے اپنے علاقے میں تعلیم
کے وسائل کم ہونے کی وجہ سے اونٹ پر کتابوں کو لادا اور وہ بچے جن کے
پاس کتابوں کی کمی تھی اور جوبچے کتابوں سے محروم تھے ان تمام بچوں
میں یہ کتابیں بانٹ کر یہ بتادیا کہ بلوچستان کے ہر بچے کے ہاتھ میں کتاب اور
قلم ہونا چاہیے۔مگر افسوس کے ساتھ آج بھی بلوچستان میں کتنے ہی بچے
تعلیم کے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کرسکتے۔ہم اپنی
بہن کے اس اقدام پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ اگر بلوچستان کا
ہر نوجوان اس
طرح کی سوچ لے کر چلے تو انقریب انشا ء اللہ آپ کو بلوچستان کے ہر
بچے کے ہاتھ میں قلم اور کتاب نظر آئے گی
゚
17/02/2025
بلوچستان ضلع لورالائی سے تعلق رکھنے والا نوجوان خان شاہستہ خان نے
اپنے سیاسی لیڈر میاں نوازشریف، شہباز شریف اور مریم نواز شریف سے
ملاقات کرنے کے لیے ڈیرہ غازی خان سے لاہور27 جنوری کو پیدل سفر
جاری کیا۔مسلسل 15 دن پیدل سفر کرنے کے بعد خان شاہستہ خان آخر
کار لاہور جاتی عمرہ پہنچ گیا۔ شہباز شریف اور مریم نواز شریف سے ملاقات
کروانے کی بجائے جاتی عمرہ کے باہر پولیس نے خان شاہستہ خان کو گرفتار
کرلیا اور تھانہ سیٹی رائیونڈ کے حوالات میں بند کردیابعد میں ضلعی جنرل
سیکٹری لورالائی حاجی مومن خان ناصر نے انھیں رہائی دلوائی۔خان شاہستہ
خان کا کہنا ہے کہ یہ ان کی زندگی کا سیاہ ترین لمحہ ہے کیا جاتی عمرہ کے
دروازے صرف بڑوں کے لیے کھلتے ہیں میرے جیسے سیاسی ورکرز کی کوئی
حیثیت نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ لاہور پریس کلب کے باہر دھرنا بھی دیں گے
゚
15/02/2025
یہ ہے بلوچستان حکومت کا اصل چہرہ،خود کوئٹہ سے پشین تک کا سفر کے لیے
ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہیں جبکہ عوام کی لاشوں کیلئے ایمبولنس تک نہیں
ہے
ہرنائئ شاہرگ میں مارے جانے والے مزدوروں کو پہنچانے کے لیے ایمبولنس
کیلئے چندہ جمع کیا جارہا ہے جبکہ وزیر اعلی بلوچستان کوئٹہ سے پشین تک فاتحہ
خوانی کیلئے بھی ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہیں جو صرف 45 کلو میٹر کا فاصلہ
ہےاور اپوزیشن اراکین کو کوئٹہ سے قلعہ سیف اللہ فاتحہ خوانی کیلیے بھی
ہیلی کاپٹر دیا جاتا ہے جبکہ عوام کی لاشوں کو پہنچانے کے لیے ایمبولنس تک
نہیں ہے صرف سوشل میڈیا پر مزمت کا ایک پوسٹ لگا کر جان چڑالیتے ہیں
14/02/2025
پارٹ 2
سنیے ایمل کانسی کی وہ آڈیو جو ان کی پھانسی سے 36 گھنٹے پہلے رکارڈ کی گئی ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے کونسے ہوٹل سے ان کی گرفتاری ہوئی؟
゚
13/02/2025
ایمل کانسی کون تھے؟ آخر انھیں کیوں امریکہ کے حوالے کردیا گیا؟دیکھیے part 1 میں ایمل کانسی کی مکمل داستان۔ پارٹ 2 میں ہم آپ کو سنوائیں گے ایمل کانسی کی وہ آڈیو جو ان کی وفات سے 36 گھنٹے پہلے ریکارڈ کی گئی۔
Be the first to know and let us send you an email when Abrar Nasar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.