AJK Exclusive

  • Home
  • AJK Exclusive

AJK Exclusive Digital content creator, poonch's First Registered ® Digital Media organization

22/12/2024

Relief for Kashmiri Muslims organized the annual 26th certificate distribution ceremony in honor of the skilled women in Rawalakot.

22/12/2024
25/01/2024

آج علی الصبح ڈپٹی کمشنر پونچھ کی ہدایت پر مہران کار پولیس چیک پوسٹ ڈار روکی گئی جس میں دودھ کی بوتلیں برآمد ہوئیں ۔ ڈپٹی کمشنر پونچھ سید ممتاز کاظمی نے دودھ کی گاڑی اپنی نگرانی میں محکمہ لائیو اسٹاک کی لیبارٹری میں پہنچایا اپنی موجودگی میں سیمپل لیب میں جمع کروانے ایک سیمپل معیاری لیب پاکستان کے لئیے لیا گیا ۔ رپورٹ میں دودھ ناقص آ نے کی صورت میں پرچہ کا اندراج ہوگا اور رپورٹ کلئیر ہونے کی صورت میں فوڈ اتھارٹی آزاد کشمیر کو کیس نرمی کے لئے ارسال کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر پونچھ نے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان کو ہدایت کی ہے کہ دودھ کی چیکنگ سخت کریں اور حکومتی نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں

اپنے چسکے کے لیے جنگلات میں آگ لگانے والے ایسے معصوم ماحول دوست پرندوں کے قاتل
20/01/2024

اپنے چسکے کے لیے جنگلات میں آگ لگانے والے ایسے معصوم ماحول دوست پرندوں کے قاتل

20/01/2024

District Magistrate Poonch Mumtaz Kazmi has decided to take action against those selling unhealthy milk


پرل اسلامک سکول اینڈ کالج راولاکوٹ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس میں والدین کے علاوہ سیاسی اور سماجی شخ...
29/12/2023

پرل اسلامک سکول اینڈ کالج راولاکوٹ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس میں والدین کے علاوہ سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی طلبہ وطالبات نے مزاحیہ خاکے ، ٹیبلو اور دوسرے پروگراموں میں کشمیری کلچر کو اجاگر کیا ،مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے بھی پروگرام کو حاضرین نے خوب سراہا ، پرنسپل محمد قدیر نے کہا کہ پرل اسلامک سکول کی کارکردگی آپ لوگوں کہ سامنے ھے تین بچوں نے بورڈ میں پوزیشن حاصل کی گو کہ ہمارا مقصد نمبروں کی دوڑ میں شامل ہونا نہیں بلکہ کوشش ہے کہ ادارے سے فارغ ھونے والا بچہ عملی زندگی میں کچھ بنے اور والدین کے ساتھ ادارے کا نام پیدا کرے سماجی شخصیت خواجہ محمد شریف نے کہا کہ ادارے کے سربراہ عبد المتین عابد نے آج سے 37سال پہلے پریپ ،نرسری سے جس سکول کی بنیاد رکھی گئی تھی آج ایک پھل دار درخت کی صورت میں ہے اس ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ وطالبات ڈاکٹر ،انجینئر اور زندگی کے دوسرے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کر رہے ہیں ، بچوں کے پروگرام کے حوالے سے کمپیرنگ کے فرائض دسویں جماعت کی ہونہار طلبہ Maleeha شریف نے کی. آخر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے. جس کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض وائس پرنسپل مس رابعہ خالد نے کہا آخر میں والدین نے پرنسپل محمد قدیر ،وائس پرنسپل رابعہ خالد ، اساتذہ اور بچوں کو خوبصورت پروگرام کرنے پر مبارکباد دی اور دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا.

03/12/2023

راولاکوٹ ( ؛Ajk Exclusive Digital ) غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ کی ممبرشپ کمیٹی نے سال 2024ءکیلئے ممبران کی فہرست جاری کردی ،کمیٹی نے پانچ نئے امیدواران کو مطلوبہ کوائف اور اہلیت کی بنیاد پر رکنیت دیدی جبکہ 23ممبران کی تجدید کا عمل مکمل کر لیا گیا جس کے بعد اب غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ کے ممبران کی کل تعداد 28ہو گئی ، جن ممبران کی تجدید برائے سال 2024ءکی گئی ان میں محمد اعجاز قمر ، سردار عبدالرزاق خان، سردار عمران ایوب ، سردار راشد نذیر ، عابد صدیق ، سید مسعود احمد گردیزی ، محمد سہیل خان ، عامر حنیف ، شفقت ضیاء، سردار ظفر نذیر ، منیب عزیز کیانی ، زاہد بشیر ، احسان الحق ، حمید اللہ خان ، محمد فاروق خان، محمد ریاض خان ، محمد خورشید بیگ ، تسنیم اختر ، عامر جاوید ، خرم ذوالفقار ، قاضی جنت حسین ، راجہ محمد عزیز کیانی ، ساجد محمود شامل ہیں جبکہ جن پانچ نئے ممبران کو رکنیت دی گئی ان میں عمر خیام ، عبدالوہاب علی ، محمد ریاض کشمیر ی ، سید کبیراللہ شاہ ،محمد افضل کیانی شامل ہیں ، یہ فیصلہ ممبر شپ کمیٹی کے چیئر مین /صدر پریس کلب سردار راشد نذیر کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں سیکرٹری کمیٹی ، جنرل سیکرٹری پریس کلب سردار ظفر نذیر ، ممبران کمیٹی عمران ایوب ، اعجاز قمر ، عبدالرزاق نے شرکت کی ، نئی ممبر شپ کیلئے کل دس درخواستیں کمیٹی کو موصول ہوئی تھیں جن کی جانچ پڑتال کی گئی ، پڑتال کے بعد ممبران کو اعتراضات دور کرنے کیلئے مہلت دی گئی تھی ، کوائف اور مطلوبہ اہلیت مکمل نہ ہونے کی بناءپر پانچ درخواستوں کو کثرت رائے مسترد کیا گیا جبکہ پانچ نئے ممبران کو رکنیت دی گئی جن سے جلد ہی ممبر شپ کا حلف لیا جائے گا، واضح رہے کہ پریس فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام آزادکشمیر کے دیگر پریس کلبوں کی طرح غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ کے نئے عہدیداران کا انتخاب رواں ماہ 25دسمبر کو ہو گا ۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AJK Exclusive posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share