Kacha Gujrat News

Call Contact the business

Kacha Gujrat News This Page has been created for Kacha Gujrat News

سرگودھا بورڈ میٹرک کے امتحانات2026 کے نتائج میں پھر کچہ گجرات کا ضلع میانوالی میں راج محمد سہیل کے اساتذہ کرام اور والدی...
06/08/2026

سرگودھا بورڈ میٹرک کے امتحانات2026 کے نتائج میں پھر کچہ گجرات کا ضلع میانوالی میں راج
محمد سہیل کے اساتذہ کرام اور والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں محمد سہیل کی محنت اور لگن نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ کچہ گجرات کے بچوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بس بہترین محنت اور رہنمائی منزل تک پہنچنے کے لیے چاہیے

 #رازونیاز تاریخ کا ایک اور ورق۔ملک غلام شبیر جوئیہ آف نصیر والا" تاریخ کے اوراق جب پلٹے جاتے ہیں تو بعض شخصیات اپنے عہد...
30/07/2026

#رازونیاز تاریخ کا ایک اور ورق۔
ملک غلام شبیر جوئیہ آف نصیر والا

" تاریخ کے اوراق جب پلٹے جاتے ہیں تو بعض شخصیات اپنے عہد کی نمائندہ بن کر سامنے آتی ہیں۔ وہ صرف انتخابات نہیں جیتتیں بلکہ اپنے کردار، مزاج اور عوام سے تعلق کے باعث ایک پورے دور کی پہچان بن جاتی ہیں۔ ضلع میانوالی کی سیاسی تاریخ میں ملک غلام شبیر جوئیہ ایسی ہی ایک عہد ساز شخصیت تھے۔

* تحصیل پپلاں کا گاؤں نصیر والا، جو اکثریت میں جوئیہ قبیلے پر مشتمل ہے، اپنی ایک الگ سیاسی اور سماجی شناخت رکھتا ہے۔ ضلع میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل اور میانوالی میں آباد نیازئی پٹھانوں اور کالاباغ کے نوابوں کی اکثریت اور سیاسی اجارہ داری رہی ہے، جبکہ تحصیل پپلاں میں بلچ پٹھانوں کا اثر و رسوخ ہمیشہ نمایاں رہا۔ ایسے ماحول میں ایک جاٹ رہنما کا نہ صرف سیاسی میدان میں قدم جمانا بلکہ دہائیوں تک اپنی سیاسی دھاک بٹھائے رکھنا کوئی معمولی بات نہیں تھی۔

* ملک غلام شبیر جوئیہ نے سیاست میں وہ مقام اس وقت حاصل کیا جب قبیلائی سیاست اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ موجود تھی۔ انہوں نے کبھی کسی سیاسی دباؤ کو قبول نہیں کیا اور نہ ہی اپنے لہجے اور مزاج میں مصنوعی شائستگی کا لبادہ اوڑھا۔ جاگیردارانہ پس منظر رکھنے کے باوجود ان کی شخصیت میں دیہات کی مٹی کی خوشبو بسی ہوئی تھی۔ وہ کھیتوں، ڈیروں اور عوامی بیٹھکوں کے آدمی تھے۔ ان کے ہاں عام آدمی کو اپنے اور پرائے کا فرق محسوس نہیں ہوتا تھا۔

* 1933ء میں نصیر والا میں پیدا ہونے والے ملک غلام شبیر جوئیہ نے جب عملی سیاست کا آغاز کیا تو ان کے پاس نہ سیاسی وسائل کی فراوانی تھی اور نہ ہی اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے والی کوئی شاہراہ۔سیاسی مرکزپپلاں شہر سے دورایک چھوٹے گاؤں سے مختصر زادِ راہ کے ساتھ کانٹوں بھری سیاسی راہوں پر سفر کا آغاز کیا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب سیاست میں قدم جمانا صرف دولت اور دھڑے بندی کا کھیل سمجھا جاتا تھا، مگر کچھ لوگ فقط اپنی دیانت، جرأت اور عوامی خدمت کے بل بوتے پر تاریخ رقم کرتے ہیں۔

* 1979ء میں ممبر ضلع کونسل کے انتخابات میں کامیابی ان کے سیاسی سفر کا پہلا سنگِ میل ثابت ہوئی۔ دوسری مرتبہ بھی ممبر ضلع کونسل منتخب ہوئے اور 1983ء کے بلدیاتی انتخابات میں اپنی عوامی مقبولیت کو مزید مستحکم کیا۔ مقامی سیاست میں مسلسل کامیابیوں نے ثابت کر دیا کہ نصیر والا کا یہ عوامی رہنما صوبائی سیاست کے لیے تیار ہو چکا ہے۔

* 1985ء کے انتخابات میں حلقہ پی پی 39 (موجودہ پی پی 88) سے پہلی مرتبہ پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ اس کے بعد 1988ء، 1990ء اور 1997ء کے انتخابات میں مسلسل کامیاب ہو کر چار مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونا ان کی عوامی مقبولیت کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے۔ یہ وہ دور تھا جب میانوالی کی سیاست میں بڑے بڑے قبائل کے نام سیاسی شناخت سمجھے جاتے تھے، لیکن ملک غلام شبیر جوئیہ نے ثابت کیا کہ عوام کا اعتماد ہی سب سے بڑی سیاسی طاقت ہوتا ہے۔

*;1988ء سے 1990ء تک انہیں اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد نواز شریف کے مشیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دینے کا اعزاز بھی حاصل رہا۔ صوبائی سطح پر ان کی سیاسی بصیرت اور عوامی رابطوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا۔

* 1997ء کے بعد بھی جوئیہ خاندان کی سیاسی روایت برقرار رہی۔ 2008ء کے انتخابات میں ان کے سیاسی جانشین ملک فیروز جوئیہ نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑا، کامیابی حاصل کی اور بعد ازاں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔ یوں ایک سیاسی روایت نسل در نسل عوامی خدمت کے سفر میں تبدیل ہوتی چلی گئی۔

*:24 نومبر 2009ء کو ملک غلام شبیر جوئیہ اس دنیا سے رخصت ہو گئے، لیکن نصیر والا کی مٹی آج بھی ان کے سیاسی کردار کی گواہی دیتی ہے۔ وہ ان سیاست دانوں میں سے تھے جن کے ڈیرے پر سیاست سے زیادہ انسانیت کا راج تھا۔ ان کی سادگی، بے خوفی، عوام دوستی اور قبیلائی سیاست کے مضبوط حصار میں اپنی منفرد شناخت قائم کرنے کی صلاحیت انہیں ضلع میانوالی کی سیاسی تاریخ کے ممتاز کرداروں میں شامل کرتی ہے۔
اپنا خیال رکھیئے گا مجھے اجازت دیں۔ اللہ حافظ۔
ایڈمن ملک نیازراں

28/07/2026

بجلی کا آنا جانا
اور شہریوں کی حالت

25/07/2026

تحصیل بھر کی طرح کچہ گجرات میں بھی اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ظفر اقبال صاحب کی سے پیرا فورس کی ٹیم تشکیل دے دی گئی جو اشیائے خورد و نوش کے ساتھ ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اور غیر قانونی ایجنسیوں کے خلاف کاروائی کریں گی شہریوں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ظفر اقبال صاحب کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے

ویلڈن سر خرم شہزاد صاحب اور سر عنایت اللہ صاحب آپ نے چشمہ جھیل کے ساتھ دو بچیوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے والے لڑکوں...
25/07/2026

ویلڈن سر خرم شہزاد صاحب اور سر عنایت اللہ صاحب آپ نے چشمہ جھیل کے ساتھ دو بچیوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے والے لڑکوں کو ٹریس کر دیا ہے رب کریم آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے یقین کیجیے اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد جب بھی یہ ویڈیو سامنے آتی تھی دل خون کے آنسو روتا تھا کہ ہمارا معاشرہ اتنا گر جائے گا کہ سڑک کنارے درجنوں افراد کے سامنے کسی کی بہن بیٹی کو یوں رسوا کیا جائے گا میں ایس ایچ او تھانہ کندیاں خرم شہزاد صاحب اور سر عنایت اللہ صاحب کو تہہ دل سے سلام پیش کرتا ہوں کہ اپنے انتہائی محنت اور لگن سے ناممکن کو ممکن کر دکھایا آپکی وردیوں سے اگر ہماری ماؤں،بہنوں اور بیٹیوں کی عزتیں محفوظ ہو جائیں تو انشاللہ ہر ذی شعور انسان آپ اور آپ کے پولیس ڈیپارٹمنٹ کو دونوں ہاتھوں سے سلام پیش کرے گا ۔۔۔۔

20/07/2026

موضع بھکڑہ میں گزشتہ رات چوری کی بڑی واردات
چور ملک طاہر تلوکر شہباز خیل کے گھر سے آٹھ تولے سونا،موبائل فون اور کچھ نقدی بھی ساتھ لے گئے تھانہ کندیاں میں ایف آئی آر درج

حافظ عطا رسول کچہ گجرات والے کا بھائی محمد رمضان وفات پا گئے ہیں دو روز قبل ایک حادثہ کا شکار ہوئے تھے رب کریم جنت الفرد...
18/07/2026

حافظ عطا رسول کچہ گجرات والے کا بھائی محمد رمضان وفات پا گئے ہیں دو روز قبل ایک حادثہ کا شکار ہوئے تھے رب کریم جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین

18/07/2026
اطلاع/تلاش گمشدہ ہرنولی تھانہ ہرنولی کے علاقہ محلہ طوبہ ہرنولی کا رہائشی مبشر سلیم قریشی ولد محمد سلیم اختر آج صبح تقریب...
14/07/2026

اطلاع/تلاش گمشدہ ہرنولی

تھانہ ہرنولی کے علاقہ محلہ طوبہ ہرنولی کا رہائشی مبشر سلیم قریشی ولد محمد سلیم اختر آج صبح تقریباً 5:30 بجے سے لاپتہ ہے۔
اگر کسی شخص نے اس کو کہیں دیکھا ہے یا کسی کو اسکے متعلق کوئی علم ہو تو نیچے دیے گئے نمبروں پر اطلاع دیں۔

ایس ایچ او تھانہ ہرنولی موبائل نمبر:
03006082401
ورثاء موبائل نمبر:
03024444885
03006335892

اکرم اڑوڑ شریف اڑوڑ کا بھائ آج 2026-7-12 دن 2 بجے کام سے گھر کی طرف آتے ہوئے دیکھا گیا ہے لیکن ابھی تک گھر نہیں پہنچا اگ...
12/07/2026

اکرم اڑوڑ شریف اڑوڑ کا بھائ آج 2026-7-12 دن 2 بجے کام سے گھر کی طرف آتے ہوئے دیکھا گیا ہے لیکن ابھی تک گھر نہیں پہنچا اگر کسی بھا ئ نے دیکھا ہو تو اس نمبر پر رابطہ کریں

شریف اڑوڑ
0314 7604272

Address

Moza Bakhra Kacha Gujrat Mianwali

Telephone

+923146321969

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kacha Gujrat News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kacha Gujrat News:

Shortcuts

Share