25/07/2025
ناران سیف الملوک جھیل روڈ پر اچانک کلاؤڈ برسٹ کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں 500 سے زائد سیاح اور 117 جیپس پھنس گئیں۔ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے احکامات جاری کیے۔
سیکریٹری سیاحت ڈاکٹر عبدالصمد اور ڈی جی کاگھان ڈیولپمنٹ کی نگرانی میں فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، جس کے نتیجے میں تمام سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کی جانب سے سیاحوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
📞 کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رابطہ کریں: 1422 خیبرپختونخوا سیاحتی ہیلپ لائن
@ Kaghan ValleyNNaran Kaghan Valley Northern Areas,PakistanNNaran KaghanNNorthern Areas of Pakistan