
21/06/2025
*گلگت میں پاک فوج کے زیرِ اہتمام پانچ روزہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ (تیسرا ایڈیشن) کا کامیاب انقاد*
ورکشاپ کا مقصد شرکاء کو قومی سلامتی، علاقائی چیلنجز اور موجودہ حالات سے متعلق جامع آگاہی دینا اور مثبت سوچ و ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔
اس ورکشاپ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں اراکینِ گلگت بلتستان اسمبلی، علمائے کرام، وکلاء، صحافی، طلبہ، سول سوسائٹی، سماجی کارکنان، نوجوان، اساتذہ اور ماہرین نےحصہ لیا۔
ورکشاپ میں پاکستان بھر سے مختلف شعبوں مثلا دفاع، سیاست، معیشت، میڈیااور سول سوسائٹی سے ممتاز ماہرین اور مقررین کو مدعو کیا گیا اور اہم موضوعات پر سیرحاصل گفتگو ہوئی ۔
ورکشاپ میں قومی سلامتی، دفاعی چیلنجز، سماجی ہم آہنگی، گلگت بلتستان کی اسٹریٹجک اہمیت، سرمایہ کاری، معاشی ترقی، میڈیا کا کردار، نوجوانوں کا ملکی ترقی میں مقام اور دیگر سماجی و علاقائی امور پر سیرحاصل بات چیت کی گئی۔ شرکا نے ماہرین سے ہر طرح کے سوالات کیے، جن کا انہیں مفصل جواب دیا گیا۔
ورکشاپ کے دوران شرکا نے گلگت بلتستان اسمبلی، چیف کورٹ، جی بی اسکاؤٹس ہیڈکوارٹرز اور دیگر اہم اداروں کا دورہ بھی کیا، جہاں انہیں اداروں کے امور کار اور کارکردگی سے تفصیلی آگاہی دی گئی۔
اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر 10 کور نے کہا کہ گلگت بلتستان اپنی اسٹریٹجک اہمیت، منفرد ثقافت اور پُرعزم عوام کے باعث قومی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
آخر میں ورکشاپ میں شریک افراد نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سرگرمی نے نہ صرف قومی امور پر ان کی بصیرت میں اضافہ کیا، بلکہ اداروں سے متعلق کئی غلط فہمیاں دور کرتے ہوئے انہیں مزید مثبت اور تعمیری اندازِ فکر اپنانے پر مائل کیا ہے۔