کالام: چراگاہ میں تلخ کلامی کے دوران فائرنگ، 20 سالہ نوجوان جاں بحق
کالام: علاقے اندراب جیل میں بکریوں کی چراگاہ کے معاملے پر تلخ کلامی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 20 سالہ نوجوان محمد زیب ولد رسول خان، سکنہ وچ خوڑ خوازہ خیلہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران گولی نوجوان کی گردن پر لگی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔
واقعے کے بعد لاش کو قانونی کارروائی کے لیے سول ہسپتال کالام منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے۔
08/08/2026
گزشتہ مہینے خوازہ خیلہ و مضافات میں مشکل ترین کیسز ٹریس اور حل کرنے پر ڈی پی او بر سوات مشتاق خان نے ایس ایچ او خوازہ خیلہ پولیس اسٹیشن آیاز خان کو سرٹیفیکیٹ اور نقدانعام سے بوازا.
06/08/2026
خوازخیلہ بازار میں بارش کے بعد سیلابی ریلا
سوات کے علاقے خوازخیلہ میں موسلا دھار بارش کے بعد پہاڑی نالوں کا بپھرا ہوا سیلابی ریلا اچانک بازار میں داخل ہو گیا۔ کچھ ہی دیر میں سڑکوں نے ندی نالوں کی شکل اختیار کر لی اور پانی دکانوں میں بھر جانے سے تاجروں کا بھاری مالی نقصان ہوا۔
اس واقعے نے علاقے میں پانی کے نکاس (ڈرینیج) کے بہتر نظام کی فوری ضرورت کو ایک بار پھر واضح کر دیا ہے
05/08/2026
پولیس ذرائع کے مطابق بابو میں معاذ خان کے قتل کیس میں مطلوب ملزم نوید اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے اور تحقیقات کے بعد مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔
05/08/2026
بر سوات
خوازہ خیلہ: ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، ملزم گرفتار
خوازہ خیلہ: ابتدائی اطلاعات کے مطابق شانگلہ سے تعلق رکھنے والے نوید اللہ ولد اعتبار شاہ نے بابو خوازہ خیلہ میں دریائے سوات کے کنارے ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے مبینہ طور پر پستول سے فائر کیا، جس کی زد میں آکر خوبرو نوجوان معاذ خان ولد اعظم خان جاں بحق ہوگئے۔
مرحوم معاذ خان، امیر حسن خان (امیر صاحب) کے بھائی تھے۔ واقعے کے فوراً بعد خوازہ خیلہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم نوید اللہ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ یہ خبر ابتدائی معلومات کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات سامنے آنے پر آگاہ کیا جائے گا۔
05/08/2026
ریسکیو 1122 ایمبولینس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج
خوازہ خیلہ: ریسکیو 1122 کی سرکاری ایمبولینس کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ تین روز قبل بحرین ریسکیو 1122 کی سرکاری ایمبولینس نے خوازہ خیلہ کے ایمان شاپنگ مال کے قریب ایک خاتون کو ٹکر مار دی تھی، جو شدید زخمی ہوگئی تھیں۔ خاتون بعد ازاں کچھ گھنٹوں بعد دم توڑ گئیں۔
متوفیہ کے بیٹے کا مؤقف ہے کہ انہیں ہسپتال میں گمراہ کیا گیا اور ان کی والدہ کا انگوٹھا بھی دھوکے سے لگوایا گیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
05/08/2026
برسوات: غر شین میں دریائے سوات سے عباد اللہ کی لاش برآمد
برسوات: غر شین کے رہائشی عباد اللہ آف شین کی لاش دریائے سوات سے ریسکیو 1122، الخدمت فاؤنڈیشن اور مقامی عوام کے مشترکہ تعاون سے برآمد کر لی گئی۔
ریسکیو ٹیموں نے مسلسل سرچ آپریشن کے بعد دریائے سوات سے لاش نکال لی، جس کے بعد ضروری قانونی کارروائی مکمل کرکے میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
ریسکیو 1122، الخدمت فاؤنڈیشن اور مقامی عوام کی بروقت اور بھرپور کوششوں کو علاقے کے لوگوں نے سراہا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
04/08/2026
برسوات: جانا برتھانہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں
برسوات: تحصیل مٹہ کے دور افتادہ علاقے جانا برتھانہ میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں حسن علی ولد فیروز خان، سکنہ جانا برتھانہ، جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ گوالیری کی حدود میں پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کیے اور نعش کو قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔
واقعے پر علاقے میں غم کی فضا چھا گئی، جبکہ مقامی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
04/08/2026
جماعت اسلامی پاکستان نے 7 اگست کو چکدرہ انٹرچینج پر موٹروے بند کرکے ٹیکسز، بدامنی اور پٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا۔
برسوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر جماعت اسلامی حبیب اللہ ثاقب، جنرل سیکرٹری محمد انور خان، نائب امیر فضل وہاب بھٹو، مولانا شیر محمد خاکسار، صدر الخدمت فاؤنڈیشن برسوات ثناء اللہ فاروقی، تحصیل امیر مٹہ کمال الدین خان اور سیکرٹری اطلاعات محمد عالم نے کہا کہ کبل پولیس اسٹیشن پر حملہ ایک بڑا سانحہ ہے جس کی وہ سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام ریاست کی ذمہ داری ہے جس میں موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، لہٰذا واقعے کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔
انہوں نے شانگلہ میں کوئلہ کان کے حادثے میں جاں بحق مزدوروں کو بھی بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے شہدا پیکج اور روزگار کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ حکومت پٹرولیم لیوی اور دیگر ٹیکسوں کی صورت میں عوام پر مسلسل بوجھ ڈال رہی ہے، جو ناقابل قبول ہے۔ ملاکنڈ ڈویژن پر ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جنگلات، معدنیات، بجلی، پانی اور سیاحت جیسے وسائل سے فائدہ اٹھاتی ہے مگر عوام کو بدامنی، بے روزگاری اور محرومی کے سوا کچھ نہیں ملتا۔ جب تک بنیادی حقوق فراہم نہیں کیے جاتے، عوام کسی قسم کا ٹیکس دینے کے لیے تیار نہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ 7 اگست کو سوات موٹروے بند کرکے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ قافلہ صبح 11 بجے کالام سے روانہ ہوکر شام 4 بجے چکدرہ انٹرچینج پہنچے گا، جبکہ رات 8 بجے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن خطاب کریں گے۔
Be the first to know and let us send you an email when Bar Swat Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.